آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
تبھی آپ اتنی ساری فلمیں دیکھ لیتے ہیں ;)
کسی زمانے میں میں بھی بڑی فلمیں دیکھتا تھا لیکن اتنی کبھی نہیں دیکھیں :yawn:
 
شہزاد وحید

محفلین
تبھی آپ اتنی ساری فلمیں دیکھ لیتے ہیں ;)
کسی زمانے میں میں بھی بڑی فلمیں دیکھتا تھا لیکن اتنی کبھی نہیں دیکھیں :yawn:
میں نے تو سمجھ لیں کہ جتنی دیکھنے لائق تھیں سبھی دیکھ لی ہیں۔ یہاں پوسٹ کرنا تو شاید پچھلے سال سے شروع کیا تھا لیکن ایک بڑا رگڑا پہلے لگا چکا تھا۔آج کل اسائنمنٹس، پراجیکٹس، امتحانات کا موسم ہے اس لیئے آج کل فلمیں کم کم ہی دیکھ رہا ہوں۔ بس کچھ جاپانی اینیمی کی اقساط دیکھ لیتا ہوں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Social Network دیکھی۔ فیس بُک پر بنائی گئی ایک فلم ہے۔حال میں میں اس فلم کو بہترین فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ ملا ہے اور اسےآسکر ایوارڈز کی آٹھ کیٹاگریز میں بھی نامینیٹ کیا گیا ہے۔ اور بھی کافی ڈھیر لگایا ہے اس فلم نے ایوارڈز کا۔ خیر کوئی اتنی خاص بھی نہیں۔

Social_network_film_poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
اُڑان نامی فلم دیکھی۔ ایک بہترین فلم ہے۔ ایک لڑکا جسے بورڈنگ سکول سے نکال دیا جاتا ہے اور وہ آٹھ سال بعد اپنے باپ سے ملتا ہے اور اسے پتہ چلتا ہے کہ زندگی اب اسے اپنے باپ کے طریقے سے گزارنی پڑے گی۔ اس فلم کو سٹار سکرین بہترین فلم کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

Udaan_Movie_Poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
پھس گیا رے اوباما دیکھی۔ بہت مزیدار پلاٹ ہے اس فلم گیا۔ امریکہ میں اپنا سب کچھ کھونے کے بعد ایک انڈین امیریکن انڈیا میں اپنی حویلی بیچنے آتا ہے تاکہ وہ کم از کم اپنا قرضہ چکا سکے۔ لیکن اسے اغواہ کر لیا جاتا ہے لیکن ہر بار یہ پتہ چلنے پر کہ وہ کنگلا ہے اسے اغواہ کرنے والی پارٹی اسے اپنے سے بڑی پارٹی کو سچ بولے بغیر بیچ دیتی ہے۔ اسی طرح فلم چلتی ہے اور کافی اچھا احتتام ہے اس فلم کا۔

Car-Poster-Final_12x18.jpg
 
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کے زمین انسانوں کے بعد کیسی ہوگی؟ اگر انسان زمین سے چلے جائیں تو شہروں ، عمارتوں ، پلوں اور دوسری تعمیرات کا کیا ہوگا اور کس طرح سے ان میں تبدیلیاں آئیں گی. اس انوکھ خیال کو ہسٹری چینل نے اپنی ڈاکومنٹری کا موضوع بنایا ہے . دلچسپ اور معلوماتی ڈاکومینٹری ہے . آپ اسے درج ذیل لنک پر دیکھہ سکتے ہیں ؛
http://video.google.com/videoplay?docid=-2336431756260990017#
 
شہزاد وحید

محفلین
کیا یہ ہندی ڈبنگ میں مل جائے گی ؟؟؟

ہندی ڈبنگ تو نہ کہیں، اردو ڈبنگ یا انڈین ڈبنگ کہہ لیں کیونکہ کوئی چیز جو ہے ہی نہیں اسے اس نام سے نہیں پکارنا چاہیئے۔ خیر ابھی اس کی ڈبنگ نہیں آئی لیکن ہو سکتا ہے ایک یا دو مہینے بعد آجائے۔ ویسے اینیمیٹڈ موویز کی حد تک میں بھی ڈبڈ ورژن دیکھنے کے حق میں ہوں کیونکہ مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ لیکن چونکہ تین چار مہینوں کا gap ہوتا ہے انگلش ڈی وی ڈی اور انڈین ڈبڈ ڈی وی ڈی کے آنے میں، اس لیئے میں نے ڈبڈ ورژنز کے آنے کا انتظار کرنا چھوڑ دیا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
اچھا تھریڈ ہے
لیکن اتنا پھل پھول چکا ہے کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا کہ کہاں سے اور کیسے شروع کروں

اچھا کسی نے “گزارش“ دیکھی ہے؟؟؟
پروموز سے تو اچھی لگی لیکن رویوز اتنے برے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کیا جائے ۔
 
شہزاد وحید

محفلین
پھر تو عجیب مووی ہوگی اور شاید بور بھی
جنت اور دنیا میں یہی تو فرق ہے کہ وہاں سب کے سب خوش رہیں گے اور یہاں سب کو خوش رکھنا ناممکنات میں سے ہے۔ :) یعنی سب کی اپنی اپنی پسند۔ تو کسی کو یہ مووی بہت پسند آئی اور کسی کو مووی دیکھنے کے بعد ٹکٹ خریدنے کا افسوس۔ خیر یہ فلم انسان کو قبر یاد کرا دیتی ہے کیوں کہ فلم کا واحد اور مرکزی کردار جو کہ امریکہ کا شہری ہے اور عراق میں ٹرک ڈرائیور، وہ ساری فلم میں ایک ایسے تابوت میں موجود رہتا ہے جسے ایک صحرا میں کسی نامعلوم مقام پر دفنا دیا جاتا ہے اور جیسے جیسے فلم چلتی ہے ویسے ویسے تابوت میں موجود آدمی کو اپنی موت کا یقین ہوتا جاتا ہے اور اس وقت اس کے کیا جذبات ہوتے ہیں وہ دیکھنے لائق ہیں۔ روایتی ٹھا ٹھا، ایکشن وغیرہ نہیں ہے اور جو ایسی فلم دیکھنے کے عادی نہیں وہ نہ دیکھیں کیونکہ واقعی بور ہو جائیں گے۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
اچھا تھریڈ ہے
لیکن اتنا پھل پھول چکا ہے کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا کہ کہاں سے اور کیسے شروع کروں

اچھا کسی نے “گزارش“ دیکھی ہے؟؟؟
پروموز سے تو اچھی لگی لیکن رویوز اتنے برے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کیا جائے ۔

ارے میں نے دیکھی ہے گزارش۔ اصل میں جو ناراض رویوز آپ نے پڑھے ہونگے وہ اس سلسلے میں ہونگے کہ آخر کیوں انڈیا والے ہمیشہ کسی ہالی وڈ فلم کا چربہ بنانے یا آئیڈیا چرانے سے باز نہیں آتے۔ The Prestige نامی فلم سے بھی کچھ کہانی اخذ کی گئی ہے اور جن لوگوں نے The Prestige جیسی ماسٹر پیس فلم دیکھی ہو انہیں گزارش جیسی سٹوری میں اچھی خاصی خامیوں والی فلم کیسے پسندآسکتی ہے۔
خیر اس فلم کی جو اچھی بات ہے وہ یہ کہ ریتک روشن اور ایشوریا رائے نے عمدہ ایکٹنگ کی ہے اور جو حضرات ہالی وڈ کی فلمیں نہیں دیکھتے وہ بڑے مزے سے دیکھ سکتے ہیں گزارش کو کیونکہ انہیں پسندآئے گی (ان حضرات سے معذرت جنہیں ٹھا ٹھا والی فلمیں پسند ہیں ان کے لیئے نہیں ہے یہ فلم) ، اگر مان بھی لیا جائے کہ یہ فلم ہالی وڈ کی مختلف فلموں کا ماخذ ہے تو پھر بھی ایک اچھا ماخذ ہے۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
No One Killed Jessica دیکھی۔ سٹوری میں بہت زیادہ جان نہیں ہے، کچھ خامیاں بھی ہیں لیکن اردو میں کُل ملا کے اور انگلش میں اوور آل ایک اچھی فلم کہا جا سکتا ہے۔ فلم کے ڈائیلاگز خاصے بولڈ ہیں۔ زیادہ تر ایسی فلمیں جن میں مردانہ مرکزی کردار نہیں ہوتا، اچھی ہونے کے باوجود زیادہ بزنس نہیں کر پاتی لیکن یہ اس فلم نے اچھا خاصا بزنس کر لیا ہے۔

No_One_Killed_Jessica_Movie.jpg
 
تعبیر

محفلین
جنت اور دنیا میں یہی تو فرق ہے کہ وہاں سب کے سب خوش رہیں گے اور یہاں سب کو خوش رکھنا ناممکنات میں سے ہے۔ :) یعنی سب کی اپنی اپنی پسند۔ تو کسی کو یہ مووی بہت پسند آئی اور کسی کو مووی دیکھنے کے بعد ٹکٹ خریدنے کا افسوس۔ خیر یہ فلم انسان کو قبر یاد کرا دیتی ہے کیوں کہ فلم کا واحد اور مرکزی کردار جو کہ امریکہ کا شہری ہے اور عراق میں ٹرک ڈرائیور، وہ ساری فلم میں ایک ایسے تابوت میں موجود رہتا ہے جسے ایک صحرا میں کسی نامعلوم مقام پر دفنا دیا جاتا ہے اور جیسے جیسے فلم چلتی ہے ویسے ویسے تابوت میں موجود آدمی کو اپنی موت کا یقین ہوتا جاتا ہے اور اس وقت اس کے کیا جذبات ہوتے ہیں وہ دیکھنے لائق ہیں۔ روایتی ٹھا ٹھا، ایکشن وغیرہ نہیں ہے اور جو ایسی فلم دیکھنے کے عادی نہیں وہ نہ دیکھیں کیونکہ واقعی بور ہو جائیں گے۔ :)

آپ نے تو اتنے اچھے طریقے سے بتایا ہے کہ لگتا ہے کہ اچھی فلم ہو گی

ارے میں نے دیکھی ہے گزارش۔ اصل میں جو ناراض رویوز آپ نے پڑھے ہونگے وہ اس سلسلے میں ہونگے کہ آخر کیوں انڈیا والے ہمیشہ کسی ہالی وڈ فلم کا چربہ بنانے یا آئیڈیا چرانے سے باز نہیں آتے۔ The Prestige نامی فلم سے بھی کچھ کہانی اخذ کی گئی ہے اور جن لوگوں نے The Prestige جیسی ماسٹر پیس فلم دیکھی ہو انہیں گزارش جیسی سٹوری میں اچھی خاصی خامیوں والی فلم کیسے پسندآسکتی ہے۔
خیر اس فلم کی جو اچھی بات ہے وہ یہ کہ ریتک روشن اور ایشوریا رائے نے عمدہ ایکٹنگ کی ہے اور جو حضرات ہالی وڈ کی فلمیں نہیں دیکھتے وہ بڑے مزے سے دیکھ سکتے ہیں گزارش کو کیونکہ انہیں پسندآئے گی (ان حضرات سے معذرت جنہیں ٹھا ٹھا والی فلمیں پسند ہیں ان کے لیئے نہیں ہے یہ فلم) ، اگر مان بھی لیا جائے کہ یہ فلم ہالی وڈ کی مختلف فلموں کا ماخذ ہے تو پھر بھی ایک اچھا ماخذ ہے۔ :)

بہت بہت شکریہ شہزاد
کسی دن دیکھوں گی پھر بحث کرینگے
مجھے انٹرنیٹ پر اچھی کوالٹی میں نہیں مل رہی کہیں پر بھی
بلکہ ہے ہی نہیں انٹرنیٹ پر کہیں بھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top