آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
@حسیب نذیر گِل
میں نے People Like Us ڈاؤنلوڈ کی تھی اور میں کب سے سوچ رہا تھا کہ یہ Rachel McAdams اتنی موٹی کیسے ہو گئی۔ تلاش کرنے پر معلوم پڑا کہ یہ تو Elizabeth Banks ہے جو کہ Rachel McAdams کی ہم شکل ہے۔ :)
کچھ اور ہم شکل سلیبرٹیز کی لسٹ
کوڈ:
http://www.smashinglists.com/30-celebrity-look-alikes/

o_Oبھائی ہم شکل کہاں سے ہوگئی وہ دونوں
کسی فلم کا میکپ دوسرے کسی فلم اداکارہ سے مل جائے تو کیا وہ ہم شکل ہوجاتی ہیں ۔
 
شہزاد وحید

محفلین
o_Oبھائی ہم شکل کہاں سے ہوگئی وہ دونوں
کسی فلم کا میکپ دوسرے کسی فلم اداکارہ سے مل جائے تو کیا وہ ہم شکل ہوجاتی ہیں ۔
جو میں نے لنک دیا ہے وہ نہیں دیکھا شاید آپ نے۔ چلیں ہم شکل کا لفظ پسند نہیں آیا تو "ملتے جلتے چہرے" سے کام چلا لیں۔ :)
 
وجی

لائبریرین
جو میں نے لنک دیا ہے وہ نہیں دیکھا شاید آپ نے۔ چلیں ہم شکل کا لفظ پسند نہیں آیا تو "ملتے جلتے چہرے" سے کام چلا لیں۔ :)
جی دیکھاتھا بلکل دیکھا تھا
مگر ایک دو چہروں کے علاوہ کوئی بھی ہم شکل کہلانے کے لائق نہیں ۔
 
@حسیب نذیر گِل
میں نے People Like Us ڈاؤنلوڈ کی تھی اور میں کب سے سوچ رہا تھا کہ یہ Rachel McAdams اتنی موٹی کیسے ہو گئی۔ تلاش کرنے پر معلوم پڑا کہ یہ تو Elizabeth Banks ہے جو کہ Rachel McAdams کی ہم شکل ہے۔ :)
کچھ اور ہم شکل سلیبرٹیز کی لسٹ
کوڈ:
http://www.smashinglists.com/30-celebrity-look-alikes/
ہاہاہاہا۔مجھے بھی ایک بار دھوکا ہو تھا پر وہ اداکارائیں مختلف تھیں(اب مجھے نام یاد نہیں آرہے)
ویسے یہ سمیشنگ لسٹ کسی پاکستانی کا بلاگ ہے
 
1298860225_soul-surfer-movie-wallpaper.jpg

Soul Surfer دیکھی۔Bethany Hamilton نامی ایک لڑکی سرف کرتے ہوئے اپنا ایک بازو کھو بیٹھتی ہے۔اب اسے سرفنگ کے دوران کافی مشکلات پیش آتی ہیں لیکن وہ بلند حوصلے کی وجہ سے نیشنل چمپئین شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلیتی ہے۔یہ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے
soul_surfer_image-5.jpg

اصلی Bethany Hamilton اور فلم میں بیتھنی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ
 
Nova Making Stuff سلسلے کی آخری دو اقساط دیکھیں۔تیسری قسط Making Stuff Cleaner میں گاڑیوں اور آٹو موبیل کے بارے میں گفتگو کی گئی۔پہلے ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑی کے بارے میں بتایا گیا اور بعد میں ایک الیکٹرک موٹر سائیکل۔اس کے علاوہ ایک نئی تکنیک و تحقیق کے بارے میں بتایا گیا جسکی وجہ سے گاڑیوں میں زیادہ ہائیڈروجن سٹور کی جاسکے گی اور یہ طریقہ انتہائی سستا ہے کیونکہ اس میں مرغی کے پر استعمال ہوتے ہیں۔مزید برآں اس قسط میں بجلی بنانے کے نئے اور منفرد طریقوں پر روشنی ڈالی گئی
Making Stuff Smarter میں چند سمارٹ قسم کے میٹریلز کے بارے میں بتایا گیا۔اس کے علاوہ چھپکلی پر بھی تحقیق جاری ہے کہ وہ کس طرح دیور پر چڑھتی ہے۔چھپکلی کے دیوار پر چرھنے کے قانون کے مطابق ایک روبوٹ بھی تیار کرلیا گیا ،اور وہ دن دور نہیں جب انسان بھی چھپکلیوں کیطرح دیواروں پر چڑھیں گے
جانیے ایک ایسے میٹریل کے بارے میں جو آئل ٹینک میں گولی لگنے کے باوجود تیل کے اخراج کو روکتا ہے۔
مستقبل میں جہاز بھی پرندوں کی طرح پروں کو پھڑپھڑایا کریں گے۔
اور بھی بہت کچھ اس قسط میں

ایک لاجواب سیریز ہے۔ضرور دیکھیں
 
شہزاد وحید

محفلین
Carnivàle نامی چوبیس اقساط پر مشتمل ایک شاندار سیریز دیکھی اور صرف دو نشستوں میں ہی دیکھ ڈالی۔ کہانی گھومتی ہے ایک نو عمر لڑکے کے گرد جسے "ہیلنگ پارورز" خدا کی طرف سے بطور تحفہ ملی ہیں اور ایک عیسائی پادری کے گرد جو کہ درحقیقت برائی کا نمائندہ ہے۔ بلکہ یہ کہنا نامناسب ہو گا کہ کہانی صرف ان دو کرداروں کے گرد گھومتی ہیں، ہر ہر کردار کو اس قدر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے کہ ہر کردار اہم ہے۔ نو عمر ہیلر اپنا گھر چھوڑنے کے بعد ایک چلتی پھرتی سرکس میں شمولیت اختیار کر لیتا ہے جس کا ہر کردار اپنے آپ میں ایک اسرار رکھتا ہے۔

carnivale-hbo-horror-tv-nick-stahl-clancy-brown11.jpg
 
MughalS

محفلین
Carnivàle نامی چوبیس اقساط پر مشتمل ایک شاندار سیریز دیکھی اور صرف دو نشستوں میں ہی دیکھ ڈالی۔ کہانی گھومتی ہے ایک نو عمر لڑکے کے گرد جسے "ہیلنگ پارورز" خدا کی طرف سے بطور تحفہ ملی ہیں اور ایک عیسائی پادری کے گرد جو کہ درحقیقت برائی کا نمائندہ ہے۔ بلکہ یہ کہنا نامناسب ہو گا کہ کہانی صرف ان دو کرداروں کے گرد گھومتی ہیں، ہر ہر کردار کو اس قدر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے کہ ہر کردار اہم ہے۔ نو عمر ہیلر اپنا گھر چھوڑنے کے بعد ایک چلتی پھرتی سرکس میں شمولیت اختیار کر لیتا ہے جس کا ہر کردار اپنے آپ میں ایک اسرار رکھتا ہے۔
بدقسمتی سے یہ دوسرے سیزن کے بعد ہی کینسل ہو گئی حالانکہ یہ چھ سیزنوں کےلئے لکھی گئی تھی۔ پھر بھی مزے دار پہلو یہ ہے کہ کہانی پھر بھی مکمل ہی لگتی ہے۔
 
وجی

لائبریرین
Dead Man Walking 1995
8/10
دیکھنے کی کئی وجوہات تھی ایک تو اس فلم کی تعریف سنی تھی اور دیکھی تو اچھی لگی
دوسرے نصرت فتح علی خان صاحب کی موسیقی دینا
اور تیسری یہ کہ ایک دو انٹرویوز میں سنا تھا کہ اس فلم میں آلاب کو جس سین پر سیٹ کیا گیا
وہ انکو بلکل پسند نہیں آئے تھے اور نصرت فتح علی خان ناراض ہوئے تھے ۔ فلم بنانے والوں سے ۔
ایک انٹرویو ایڈی ویبر کا دیکھا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ نصرت فتح علی خان کو فلم کے بارے میں بتادیا تھا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top