Nova Making Stuff سلسلے کی آخری دو اقساط دیکھیں۔تیسری قسط
Making Stuff Cleaner میں گاڑیوں اور آٹو موبیل کے بارے میں گفتگو کی گئی۔پہلے ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑی کے بارے میں بتایا گیا اور بعد میں ایک الیکٹرک موٹر سائیکل۔اس کے علاوہ ایک نئی تکنیک و تحقیق کے بارے میں بتایا گیا جسکی وجہ سے گاڑیوں میں زیادہ ہائیڈروجن سٹور کی جاسکے گی اور یہ طریقہ انتہائی سستا ہے کیونکہ اس میں مرغی کے پر استعمال ہوتے ہیں۔مزید برآں اس قسط میں بجلی بنانے کے نئے اور منفرد طریقوں پر روشنی ڈالی گئی
Making Stuff Smarter میں چند سمارٹ قسم کے میٹریلز کے بارے میں بتایا گیا۔اس کے علاوہ چھپکلی پر بھی تحقیق جاری ہے کہ وہ کس طرح دیور پر چڑھتی ہے۔چھپکلی کے دیوار پر چرھنے کے قانون کے مطابق ایک روبوٹ بھی تیار کرلیا گیا ،اور وہ دن دور نہیں جب انسان بھی چھپکلیوں کیطرح دیواروں پر چڑھیں گے
جانیے ایک ایسے میٹریل کے بارے میں جو آئل ٹینک میں گولی لگنے کے باوجود تیل کے اخراج کو روکتا ہے۔
مستقبل میں جہاز بھی پرندوں کی طرح پروں کو پھڑپھڑایا کریں گے۔
اور بھی بہت کچھ اس قسط میں
ایک لاجواب سیریز ہے۔ضرور دیکھیں