فلم اور سیریز بینی تو حسب معمول چل رہی ہے لیکن یہاں تبصرہ جب ہی آتا جب کچھ لائق ملے۔ حال ہی میں چند کمال کہ پروڈکشنز دیکھی سوچا آپ لوگوں سے شیئر کروں۔
پہلے تو
دانہ پانی دیکھی۔جمی شیر گل ایک انڈر ریٹد اداکار ہے جب کہ اس کے کریڈٹ پر چند بہت شاندار کام موجود ہیں۔ دانہ پانی بھی ایسا ہی ایک شاہکار ہے۔
انگریز جیسی ڈیپ ملٹی کرکیٹر کہانی تو نہیں ہے لیکن معیاراور دلچسپی کسی طور بھی کم نہیں بلکہ پائے کا ہی تصور کریں۔ ایک نامی دو فوجی اور جنگ کے بعد جب اطلاع شہادت دینے ایک دوسرے کے گاؤں جاتا تو تقدیر کچھ اور سوچ کر بیٹھی تھی۔
دوسرے نمبر پر
مٹی ایک نئی پہچان دیکھی۔ ماڈرن فارمنگ پر ایک انتہائی دلچسپ سکرپٹ۔
تیسرے نمبر پر
لاوائتھن نامی ایک اینیمٹڈ شاہکار دیکھا۔واہ کیا بات ہے۔ مزہ آ گیا۔ ہیاؤ میازاکی کے لیول کا کام ہے۔ یورپ جب حالت جنگ میں تھا تو اس دوران آسٹریا کا ایک شہزادہ اپنے ماں باپ کے قتل کے بعد ایک مہم جوئی سے بھرپور سفر پر نکلتا ہے جو کہ جرمن فوج کے حملوں سے بچتا ہو نکولا ٹیسلا سے ملنے امریکا جا نکلتا ہے اور بے حد موضوع احتتام۔ درمیان میں ملنے والے سبھی مضبوط کردار۔