آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

فہیم

لائبریرین
12 اینگری مین بھی دیکھ لی۔ 1957 میں بنائی گئی یہ مووی بھی دیکھنے لائق ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ آجکل میں کافی شاندار موویز دیکھ رہا ہوں :hot:۔

20120105012318e00.jpg
میری تجویز کردہ لسٹ میں سے ابھی تو صرف ایک دیکھی ہے۔
آگے بڑھیں تو مزید شاندار موویز دیکھنے کو مل جائیں گی:)
 
حسن ترمذی

محفلین
گزشتہ ویک اینڈ پر میں نے مشہور تھائی ایکٹر ٹونی جھا کی فلم دیکھی Kill Zone 2 بہت اچھی مووی ہے بیک وقت کئی طرح کے محسوسات پر مشتمل ۔۔ ایکشن بھی ہے کہانی بھی ہے جذبات بھی ہیں ۔۔اور سب سے اچھی بات مکمل فیملی فلم ہے ۔ باپ بیٹی کی محبت پہ مبنی
 
فہیم

لائبریرین
X-MEN APOCALYPSE دیکھی
x-men-apocalypse-poster-trailer1.jpg

پورا گڑنبہ بنا کر رکھ دیا ایکس مین کو کہ آپ اب تمام موویز میں ربط تلاش ہی نہیں کرسکتے۔

شروع کی تین موویز بالکل ایک ربط میں تھیں۔ حتٰی کہ 2009 میں Wolverine Origin جو آئی وہ بھی ربط میں پری سیکوئل تھا۔
لیکن اس کے بعد سے آپ چاہتے ہوئے بھی ربط نہیں تلاش سکتے۔

پرانے اور نئے ایکس مین کو ایک ساتھ لانے کے لیے گزشتہ برس تو ڈیز آف فیوچر پاسٹ بنائی اس میں بہت سی باتیں ایسی تھیں جن کی کوئی وضاحت ہی نہیں تھی۔ اور اب اس مووی میں بھی سب کچھ بے ربط ہوکر رہ گیا ہے۔
ویسے فلم بہت اچھی نہ سہی لیکن ٹھیک تھی بور نہیں ہونے دیا۔
خاص کر آخر میں جین گرے کی جو پاورز دیکھنے کو ملیں تو لاسٹ اسٹین کی جین گرے کی یاد تازہ ہوگئی۔
 
ہادیہ

اتنی ڈراؤنی تصویر۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
2001ء کی ایک شاندار فلم، ٹریننگ ڈے۔ ڈینزل واشنگٹن کو اس فلم میں کردار پر بہترین ایکٹر کا آسکر ایوارڈ ملا تھا۔
Training_Day_Poster.jpg
 
کہیں پڑھا تھا کہ یہ Undeserved Oscar تھا
9/11 کے بعد یہ پہلا آسکر میلہ تھا۔
اور پہلی ہی بار کسی افریقن امریکہ نے بیسٹ آسکر کا ایوارڈ جیتا تھا۔
 
ڈینزل واشنگٹن تو اس سے پہلے بھی بیسٹ آسکر جیت چکا تھا فہیم، 1989ء کی گلوری فلم میں، اُس میں بیسٹ اسپورٹنگ ایکٹر کا تھا، اور اس فلم میں بیسٹ ایکٹر کا۔ یہ دونوں ایوارڈز تقریبا ایک جتنے ہی اہم ہیں۔ ویسے اس فلم میں مجھے تو اس کی اداکاری پسند آئی ہے۔
 
جی وارث بھائی وہ لکھنے میں تھوڑا غلط لکھا گیا کہ بیسٹ ایکٹر ان لیڈنگ رول میں کسی نے نہیں جیتا تھا:)

ڈینزل واشنگٹن کی تعریف میں اپنے ایک کولیگ سے بھی سن چکا ہوں بلکہ ان کے تو بقول اس کے ساتھ کافی نا انصافی کی گئی ہے ورنہ وہ اب تک نجانے کتنے آسکر جیت چکا ہوتا
اب یہ معلوم نہیں کہ ان کی اس بات میں کتنی صداقت ہے :)
 
ناانصافی کی بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ایکٹر وہ شاندار ہے، مجھے اس کی فلمیں کافی پسند ہیں :)
 
وارث بھائی ایک فلم میرے کہنے پر دیکھیں آپ
پوری امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گی
کیونکہ ایک نہایت بہترین اداکاری دیکھنے کو ملے گی:)

There-Will-Be-Blood-_6704_14.jpg
 
فہیم یہ فلم میں نے دیکھی ہوئی ہے، صرف آپ ہی اس اداکار کے فین نہیں ہیں، میرے جیسے اور بھی بہت سے ہیں :)
 
Top