آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

اوشو

لائبریرین
images


Batman v Superman
 

Fawad -

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ وہ پہلے بھی کئی بار یہ دعویٰ کر چکا ہے۔ معلوم نہیں ایک مرے ہوئے آدمی کو دوبارہ کیسے مار دیا جاتا ہے جس کی نہ کوئی تصویر سامنے آتی ہے، نہ ویڈیو، نہ کفن دفن کا پتہ چلتا ہے نا ہی ڈیڈ باڈی لواحقین کو دی جاتی ہے۔ اس پر میں نے ایک آرٹیکل پڑھا تھا درست یاد نہیں لیکن چار بار اس کے مرنے کی امریکی اطلاعات کا ذکر کیا گیا تھا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميرا بھی آپ سے ايک سوال ہے۔ کيا آپ سمجھتے ہيں کہ اسامہ بن لادن کی وہ ويڈيوز جس ميں 911 کے سانحے کی ذمہ داری قبول کی گئ، ان افراد کے تجسس کو دور کرنے کے ليے کافی ثابت ہوئيں جو آج بھی اس دن کے واقعات کے حوالے سے ہر بحث ميں ان سينکڑوں ويڈيوز کے ريفرنس اور حوالے ديتے نہيں تھکتے جو کوئ بھی شوقين مزاج شخص يوٹيوب پر پوسٹ کر سکتا ہے؟

القائدہ، ٹی ٹی پی اور ان سے منسلک تنظيموں کے سرکردہ ليڈروں کے ايسے درجنوں بيانات اور انٹرويوز ريکارڈ پر موجود ہيں جن ميں دہشت گرد کاروائيوں کا نا صرف يہ کہ برملا اعتراف کيا گيا ہے بلکہ "اپنی عظيم کاميابيوں" کی باقاعدہ تشہير کر کے اس پر فخر بھی کيا جاتا ہے۔ ليکن اس سب کے باوجود ايسے رائے دہندگان کی کمی نہيں جو منطق اور دانش کے تمام اصولوں کو نظرانداز کر کے اب بھی اسی بات پر بضد ہیں کہ قتل اور خونريزی کی جس مہم کو اسامہ بن لادن کے پيروکار اپنا فخر سمجھتے ہيں، اس کے ذمہ دار کوئ ان ديکھے انجانے بيرونی ہاتھ ہيں۔

اسی طرح ناقابل ترديد اعدادوشمار، انگنت ترقياتی منصوبے، امدادی پيکج، تکنيکی مہارت کی ترسيل اور امريکہ اور پاکستان کی حکومتوں کے مابين درجنوں معاہدے کسی بھی شخص کو اس بات پر قائل کرنے کے ليے کافی ہونے چائيے کہ دونوں ممالک کے مابين ديرپا اسٹريجک تعلقات استوار ہيں اور دونوں ممالک دہشت گردی کے ٹھکانوں کو قلع قمع کرنے اورمشترکہ دشمن کے تعاقب ميں ايک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہيں۔ ليکن اس کے باوجود يہ شواہد اور حقائق ان رائے دہندگان کے ليے کافی نہيں ہیں جو بدستور امريکہ کو پاکستان کے دشمن کے طور پر ديکھتے ہيں۔

آپ نے يہ کيسے سوچ ليا کہ جو لوگ دانستہ ہميشہ اختلاف رائے کا راستہ اختيار کرتے ہيں اور دنيا کو ايک مخصوص تخلياتی اور سازشی نظر سے ديکھتے ہيں، وہ محض چند تصاوير ديکھ کر اپنی سوچ تبديل کر ليں گے يا ان نظريات کو رد کر ديں گے جن کی بنياد پر ان کے خيالات کی عمارت تعمير ہوئ ہے؟ تاريخ اور ماضی کی مثالوں سے يہ واضح ہے کہ جو مصالحے دار سازشی کہانيوں پر يقين رکھتے ہيں، کسی بھی قسم کے شواہد يا منطقی دليل ان کی سوچ پر اثرانداز نہيں ہوتی۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ اسامہ بن لادن کی موت کے وقت امريکی حکومت کے مختلف اداروں ميں اس حوالے سے خاصی مفصل بحث اور تکرار ہوئ تھی۔ آخر ميں امريکی حکومت کا فيصلہ اس بنياد پر کيا گيا تھا کہ اس قسم کی تفصيلی تصاوير کی ريليز سے نا صرف يہ کہ تناؤ ميں اضافہ ہو گا بلکہ ردعمل کے طور پر حملے کی ترغيب اور جذبات کو بھڑکانے کے ليے ايک مواد بھی ميسر ہو جائے گا۔

صدر اوبامہ نے بھی تصاوير کو منظرعام پر نا لانے کے فيصلے کی حمايت کی تھی۔

"ہمارے ليے يہ ضروری ہے کہ کسی شخص کی ايسی تفصيلی تصاوير جن ميں اس کے سر پر گولی ماری گئ ہو، پروپيگنڈے اور مزید تشدد پر اکسانے کے ليے ايک ہتھيار اور وسيلے کے طور پر بآسانی دستياب نہيں ہونی چاہيے۔ يہ ہماری اقدار نہيں ہيں۔ ہم ايسی چيزوں کو ٹرافی بنا کر نمائش کے ليے پيش نہيں کرتے"

ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ بھی بتا دوں کہ امريکہ ميں فيڈرل اپيل کورٹ نے بھی يہ فيصلہ سنا ديا ہے کہ امريکی حکومت پر لازم نہيں ہے کہ اسامہ بن لادن کی لاش کی تصاوير جاری کرے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu


USDOTURDU_banner.jpg
 
یہ کیا سانحہ گولڈن ٹیمپل پہ ہے؟
جی بلکل اور بہت خوبصورت انداز میں فلمائی گئی ہے۔دیکھنے سے تعلق رکھتی۔اگرچہ قیاس کہ آپ پنجابی فلموں کے دلدادہ نہیں ہونگے لیکن پھر کہونگا کہ جب بھی فرصت ملے ضرور دیکھیں۔
 
اور اس سے قبل دیکھی باجی راؤ مستانی۔
سنجے لیلی بھنسالی صاحب کا شاہکار،جس میں رنویر،دیپیکا اور پریانکا جلوہ گر ہیں۔
 
اور اسی سے یاد آیا مجھے محترمہ شرمین عبید چنائے کی دونوں آسکر یافتہ ڈاکو مینٹریز کا ٹورنٹ لنک درکار ہے؟
پیشگی شکریہ وغیرہ
 

یاز

محفلین
جی بلکل اور بہت خوبصورت انداز میں فلمائی گئی ہے۔دیکھنے سے تعلق رکھتی۔اگرچہ قیاس کہ آپ پنجابی فلموں کے دلدادہ نہیں ہونگے لیکن پھر کہونگا کہ جب بھی فرصت ملے ضرور دیکھیں۔
میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ پنجابی فلموں کا دلدادہ نہیں ہوں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ پنجابی فلم دیکھنے کا موقع بہت ہی کم ملا سوائےکالج، یونیورسٹی کے دور میں سینما میں شغلاََ فلمیں دیکھنے کے۔
چند ماہ قبل وارث شاہ پہ بنی ایک پنجابی فلم دیکھنے کا موقع ملا جس کا نام شاید "عشق دا وارث" تھا۔
انشاءاللہ 1984 بھی دیکھوں گا جلد ہی۔
 

یاز

محفلین
اور اس سے قبل دیکھی باجی راؤ مستانی۔
سنجے لیلی بھنسالی صاحب کا شاہکار،جس میں رنویر،دیپیکا اور پریانکا جلوہ گر ہیں۔

بھنسالی کی اس سے پہلے والی فلم یعنی رام لیلا مجھے تو کافی پھسڈی لگی۔ لیکن باجی راؤ مستانی کے بارے میں اندازہ ہے کہ اس سے بہتر ہو گی۔ بس اس کے ڈی وی ڈی رپ کا انتظار کر رہا تھا۔ اس کو بھی دیکھنا پڑے گا۔
 
بھنسالی کی اس سے پہلے والی فلم یعنی رام لیلا مجھے تو کافی پھسڈی لگی۔ لیکن باجی راؤ مستانی کے بارے میں اندازہ ہے کہ اس سے بہتر ہو گی۔ بس اس کے ڈی وی ڈی رپ کا انتظار کر رہا تھا۔ اس کو بھی دیکھنا پڑے گا۔
بھائی صرف 400 ایم بھی 720 کا کمال ٹورنٹ دستیاب ہے۔ رام لیلی میں بھی رنویر اور دیپیکا تھے بہرکیف اسکی کہانی عام سی تھی میں نے بھی مکمل نہیں دیکھی۔لیکن یہ اچھی مووی ہے۔/
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
Close-Encounters-of-the-Third-Kind.jpg

لیجنڈ اسٹیون سپیل برگ کا شاہکار یہ تاریخی فلم انسان اور خلائی مخلوق کے ملاپ پر مبنی ایک انمول فلم ہے۔
 

arifkarim

معطل
معروف مگر بدنام زمانہ ہٹلر کی بہترین کامیڈی اگر کسی کو دیکھنی ہے تو یہ فلم ضرور دیکھے:
MV5BMjRlZTU1YzQtNzVkMC00YzI2LTk3OWQtZjVhYzQ5MzNhZGRlXkEyXkFqcGdeQXVyNDkyMjA2NjU@._V1_SX640_SY720_.jpg

فلم کی کہانی ہٹلر کے اس بنکر سے شروع ہوتی ہے جہاں اسکی مبینہ موت ہوئی۔ سنہ 2014 میں موصوف ٹیلی پورٹ ہو کر برلن پہنچ جاتے ہیں اور پھر انکے ساتھ جو ہوتا ہے وہ کسی تعریف کے لائق نہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
look_whos_back_constantinfilm.jpg

سید ذیشان
 
Top