آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

میں نے ایک نئی ڈاکیومینٹری سیریز شروع کی ہے جو کہ یہودیوں کی تاریخ پر بنائی گئی ہے اسکی 8 قسطیں ہیں اور ہر قسط تقریبا" ایک گھنٹے کی ہے یوٹیوب پر موجود ہے :) لیکن چونکہ پرانی بنائی ہوئی ہے تو ظاہر ہے کہ اتنی اچھی quality میں نہیں ہے۔۔۔۔

226070f.jpg

میں نے یہودیوں اور جنگِ عظیم اول دوم کے حوالے سے کافی موویز دیکھ رکھی ہیں۔ جن میں لائف از بیوٹی فل میری پسندیدہ ہے
 
Olympus has Fallen.شمالی کورین دہشت گرد وائٹ ہاؤس پرقبضہ کر لیتے ہیں اور صرف ایک خفیہ ایجنٹ کے ذمے سب کو بچانا ہے۔
اسی طرح کی ایک فلم تھی اس میں بھی شمالی کوریا امریکہ پر حملہ کر دیتا ہے یوں لگتا ہے کہ امریکی عوام کو ذہنی طور پر تیار کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا ایک بدمعاش ریاست اور امریکہ کیلئے خطرہ ہے:rolleyes::rolleyes:

یہ مووی میں نے بھی دیکھی تھی، اچھی لگی۔ بعض اوقات ہم کاغذی ذہانت نہ ہونے کے سبب لوگوں کو نظر انداز کردیتے ہیں بعد میں وہی لوگ زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔ موضوع بھی اچھا تھا۔
 
یونانی بادشاہ اور وہ بھی اسلام کی آمد سے قبل مسلمان کیسے ہو سکتا ہے :)


ہاہاہا۔ میرا یہ مطلب نہیں تھا۔ میرا مطلب تھا جس طرح کا پر سکون چہرا، ہمت، جواں مردی وغیرہ اس بادشاہ میں نظر آرہی تھی کچھ ایسی ہی ہمارے جنگجووں کے قصے میں نظر آتی ہے۔ بالخصوص پر سکون چہرہ تو کمال کا تھا۔ میں اس سے بہت متاثر ہوا تھا۔
 

یاز

محفلین
رام لیلا کے دو گانوں "دھوپ سے چھلکے اور لال عشق" کے سوا مجھے اس میں کچھ بھی اچھا نہیں لگا۔ بہت اوور ایکٹنگ لگی۔

ویسے تو پسند اپنی اپنی ہوتی ہے، لیکن مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہوا۔ فلم میں مصنوعی پن یا علامتی چیزیں کچھ زیادہ ہی تھیں۔ سنجے لیلی بھنسالی کی سب سے کمزور فلم لگی مجھے۔
 
کل میں نے بہت ہی عرصے بعد کوئی انڈین مووی دیکھی ۔۔۔۔ برفی۔۔۔۔ اچھی لگی۔۔۔۔ اس میں سب لوگوں نے ایکٹینگ بہت اچھی کی ہے۔۔۔۔

Barfi%21_poster.jpg

یہ میں نے اپنی بیسٹ ایکٹنگ موویز کی لسٹ میں شامل کر رکھی ہے۔ بہت کمال کی ایکٹنگ ہے سبھی لوگوں کی۔
 
Games of throne season 3 کل آخری قسط دیکھی
سیزن میں کچھ چیزیں بہت سست لگی کچھ بہت تیز اور کچھ عجیب
باقی کافی حد تک بہت اچھا سیزن تھا ۔

میں نے اس کا سیزن فائیو دیکھا تھا۔ اچھا لگا لیکن چونکہ ابتدائی سیزنز نہیں دیکھے اس لیے اصل کہانی سمجھ میں نہیں آئی۔ بادشاہت اور محلاتی سازشیں تو سمجھ میں آرہی ہیں۔لیکن یہ کہاں اور کیسے شروع ہوئی۔ آپ نے پہلے سیزن دیکھے ہیں۔اس کے بارے میں کچھ بتائیے۔
 
iron_man_3_movie-wide.jpg


آئرن مین تھری دیکھی لیکن اس مووی کے گزشتہ ورژنز کے مقابلے یہ ووژن کچھ متاثر کن نہ رہا۔ خاص طور پر بائیوٹک ریسرچ کا آئیڈیا مجھے کچھ خاص پسند نہیں آیا-

میں نے بھی یہ مووی دیکھی تھی۔ انگریزی فلموں میں نئے خیالات اور پھر فلم بندی میں جدت نے بڑی خوبصورتی پیدا کردی ہے بالخصوص ٹیکنالوجی کے حوالے سے۔
 
Mama-movie-poster.jpg


MAMA

ایک اچھی ہارر فلم جس میں مامتا کے جذبے کو ایک بالکل انوکھے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

9/10

میں نے یہ فلم دیکھی تھی، واقعی اس میں مامتا کے جذبے کو انوکھا روپ دیا گیا ہے لیکن آخر میں دوسرے بچے کا مر جانا المیہ ہے۔ اس کا اختتام اس کے بنا بھی اچھا بنایا جا سکتا تھا۔
 
Epic دیکھی۔ ایک سنکی سائنسدان کی تھیوری ہے کہ جنگل میں چھوٹی دنیا بستی ہے۔ اُس کی اِس تھیوری پر ریسرچ کی وجہ سے سب اسے پاگل سمجھتے ہیں، اس کے اپنے بھی۔ مدت بعد اس کی بیٹی اس سے ملنے آتی ہے اور پھر وہی بنتی ہے اس تھیوری کو سچ کرنے کا ذریعہ۔ اچھی مووی ہے۔ اینمیٹڈ مووی میں سب سے زیادہ پسند مجھے کامیڈی پنچز آتے ہیں۔

Epic_%282013_film%29_poster.jpg
مطلب اب تو دیکھنی ہی پڑے گی :)
 
چونکہ میں نے کافی عرصے سے یہاں کچھ شئیر نہیں کیا اس لیے پچھلے کچھ ہفتوں سے دیکھی ہوئی یاد رہ گئی فلمیں شئیر کرتا ہوں۔

چنائے ایکسپریس،

پتہ نہیں اس فلم نے دو سو کروڑ کا بزنس کیسے کر لیا۔

chennai-express7_zps04cfa352.jpg


------

اکشے کی اداکاری کو نظر انداز کر دیں تو بہت زبردست فلم ہے۔

Once_Upon_ay_Time_in_Mumbai_Dobaara%21.jpg


--------------

نجمہ 1943 اچھی لگی۔ اس دور کو دیکھنا بہت اچھا لگا۔
Najma_poster.jpg


------------
2000 کی انگریزی فلم میمنٹو

شاید آپ کو تصویریں دیکھ کر کچھ پہلے کی ایک بلاک بسٹر انڈین یاد آ جائے۔

Memento_poster.jpg


memento.jpg



Memento.jpg


تو آپ کو پتہ چل گیا کہ ہم کبھی کبھی چربہ بھی ہٹ کر دیتے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کہانی شروع ہوتی ہے پاکستانی صدر کے قتل اور ایٹمی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے، اور پھر جی آئی جوز کی ٹیم پاکستان آتی ہے اور پستولوں کے زور پہ ایٹمی ہتھیار ہتھیا کر لے جاتی ہے۔
لیکن دنیا تو ایٹمی تباہی کے خطرے پر پہنچ ہی چکی ہے اور دشمن امریکہ ہی میں ہے امریکی صدر کا بھیس بدل کر ایک دشمن۔

TheRock.jpg



02_GI_JOE_Retaliation_zpsec4c26c9.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔

چنائی ایکسپریس سے اچھا تھا کارٹون دیکھ لیں۔ میں نے بھی سینمے میں اس پر وقت برباد کیا۔ ویسے یہ میری بیگم کے ساتھ سینمے میں پہلی فلم تھی :)
 
لو جی تین فلمیں اکٹھی دیکھی اور تینوں کا مرکزی کردار فلم کے آخر میں مر جاتا ہے۔ عجیب اتفاق ہے۔

پہلی B.A. Pass دیکھی۔ حالات سے تنگ ، ایک معصوم نوجوان غلط راہیں اپنا لیتا ہے مگر اگر ضمیر زندہ ہو تو ان راہوں کے اختتام پر صرف موت ہے۔

ba_pass_xxlg.jpg

دوسری Lootera دیکھی۔ انوکھے انداز میں نوادرات چرانے والا گروہ۔ مگر اس گروہ کا ایک رکن ایک پری کی محبت کا شکار ہو گیا اور بلا آخر جان دے دی اس کے لیئے۔ کچھ آہستہ مگر دلچسپ فلم ہے۔ اداکاری کا معیاربہت بلند تو نہیں مگر میعاری ضرور ہے۔

lootera-poster.jpg


تیسری Raanjhanaa دیکھی۔ بنارس میں فلمائی گئی ایک رومانوی کہانی۔ انسانی جذبات اعتماد اور محبت کے لیے جان بھی دینے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ ہلکا پھلکا مزاح لیئے ہلکی پھلکی رومانوی فلم۔

B_Id_379305_raanjhana.jpg

بی اے پاس مووی ایک ناول پر بنی ہے، میں نے مووی بھی دیکھی لیکن کافی عرصہ پہلے ایک دوست نے اس ناول کا خلاصہ بتایا تھا۔


رانجھنا۔۔۔ بہت عرصے بعد کوئی لو سٹوری پسند آئی بلکہ بہت پسند آئی۔
 
Top