آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سید عاطف علی

لائبریرین
نصف انڈا تلنے کے دوران باقی نصف انڈا کچا کیسے رہ جاتا ہے!؟؟؟
پورا انڈا کیونکہ نصف تلا ہوتا ہے اسلیے پہلے نصف تلے انڈے کی طرح باقی نصف بھی نصف تلا ہی ہوتا ہے۔
لیکن اس کو ہم نصف رغبت کی بجائے کامل رغبت سے کھا لیتے ہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پورا انڈا کیونکہ نصف تلا ہوتا ہے اسلیے پہلے نصف تلے انڈے کی طرح باقی نصف بھی نصف تلا ہی ہوتا ہے۔
لیکن اس کو ہم نصف رغبت کی بجائے کامل رغبت سے کھا لیتے ہیں ۔
کیا ہی بات ہے اگر وہ نصف تلا انڈا نصف بہتر کے ہاتھوں تلا گیا ہو۔ پر سانوں کی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا ہی بات ہے اگر وہ نصف تلا انڈا نصف بہتر کے ہاتھوں تلا گیا ہو۔ پر سانوں کی۔
اس پہ غمناک کی ریٹنگ دیکھ کر عاطف بھائی کے درد کا اندازہ ہو رہا کہ وہ بھابی کے ہاتھ کا بنا نصف تلے انڈے کا ناشتہ کتنا مس کر رہے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تم نے دکھتی رگ چھیڑ دی۔ اب ہمیں ہمت کرنی پڑے گی ۔
کیسی ہمت؟ بھابی ہر گز ہرگز اجازت نہ دیں گی بھائی۔
چھیڑ دی دکھتی رگ مگر انجانے میں۔ ہمیں کیا معلوم تھا بھائی کہ آپ بس دکھتی رگ کے چھڑنے پہ کمر باندھ کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔
ارادے والی کمر باندھنا ۔۔ نہ کہ درد کے مارے :rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا ہی بات ہے اگر وہ نصف تلا انڈا نصف بہتر کے ہاتھوں تلا گیا ہو۔ پر سانوں کی۔
اب اس پر سیما آپا کی غمناک کی ریٹنگ نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ سیما آپا کے گھر میں نصٍف تلا انڈا بھائی جی بناتے ہیں۔
ہائے اللہ جی انجانے میں ہم نے کس کس کو دکھی کر دیا۔ معافی چاہتے ہیں۔
مگر باز پھر بھی نہ آئیں گے
 
Top