آج کل کام کرنے والی ماسیوں کے رویے میں کافی تبدیلی آگئی ہے، اگر آپ کے علم میں ہے تو اچھی بات، ورنہ ذہنی طور پر تیار رہیئے :laughing3:

"آج کی نوکرانی"
باجی ذرا یہ ٹوکری مجھ کو اٹھا کے دو
تکیئے ہیں میرے ہاتھ میں، چادر بچھا کے دو
جھاڑو سے میرے ہاتھ میں چھالے ہی پڑ گئے
صاحب سے "ویکیوم کلینر" منگا کے دو
 
اچھا ہے! اس میں مزاح کو ایک رخ ملا ہے نا!
ملازمہ کو رکھا گیا مالکن کی سہولت کے لئے، اور وہ خود اپنی سہولت کے لئے مالکن سے کام بھی لے اور گھریلو مشینوں کا مطالبہ بھی کرے۔
یہی طنز ہے۔ عمدہ لکھا ہے۔

انور مسعود کا اس سے کسی قدر مختلف مضمون پر ایک قطعہ یاد آ گیا۔
گائے رکھنے کا تردد ہم سے ہو سکتا نہیں​
گھر میں سوکھے دودھ کا ڈبہ جو ہے رکھا ہوا​
غیر محرم کو ملازم گھر میں رکھیں کس لئے​
کام کرنے کے لئے ابا جو ہے رکھا ہوا​
۔۔۔​
اس میں ’’ابا‘‘ کے ساتھ ’’رکھا ہوا‘‘ ۔۔ کتنی تکلیف دہ بات ہے! کہ ابا گھر میں رہنے کا حق نہیں رکھتا، اسے تو بس رکھا ہوا ہے!!!۔ اس قطعے میں بیک وقت دوہرا طنز ہے اسی لئے یاد رہ گیا۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
ارے ارے ! راجا صاحب ایسا بھی ناراض کیا ہونا کہ ہمیں ٹیگ کرنا ہی بھول گئے ۔ لیکن یہ بھولنے والوں کی طرح کا تو میرا نام تھا۔۔۔۔۔۔۔کیا تھا بھلا پتہ نہیں لکڑ لُکڑ کیا تھا ۔۔۔ ارے ہاں بھلکڑ ۔۔۔۔۔۔یہ تو میرا نام ہے آپ کیسے بھول گئے بھیا۔۔۔۔:cautious:

ویسے یہ قطعہ اچھا لکھا ہے بائی دا واے۔۔۔۔۔:grin:
 
آج کل کام کرنے والی ماسیوں کے رویے میں کافی تبدیلی آگئی ہے، اگر آپ کے علم میں ہے تو اچھی بات، ورنہ ذہنی طور پر تیار رہیئے :laughing3:

"آج کی نوکرانی"
باجی ذرا یہ ٹوکری مجھ کو اٹھا کے دو
تکیئے ہیں میرے ہاتھ میں، چادر بچھا کے دو
جھاڑو سے میرے ہاتھ میں چھالے ہی پڑ گئے
صاحب سے "ویکیوم کلینر" منگا کے دو
بہت سستے چھوٹ گئے آپ
صرف ویکیوم کلینر پر ہی اکتفا کیا :laughing3:
ویسے لگتا ہے باقی مشینیں منگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی
عقل مند کو اشارہ کافی ہوتا ہے :wink2:
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا لکھا ہے۔ اب نئے زمانے کی ماسیاں بھی نئے انداز کی ہیں ناں۔

ماسی دو دن کام پر نہیں آئی۔ تیسرے دن آئی تو مالکن نے پوچھا تم بغیر بتائے دو دن کیوں غیر حاضر رہیں۔

تو ماسی نے جواب دیا، "ہا ہائے، بی بی جی میں نے فیس بُک پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کر تو دیا تھا کہ دو دن کے لیے گاؤں جا رہی ہوں۔ آپ نے دیکھا نہیں۔"
 
اور صاحب نے لائک بھی کیا ہے
بالکہ کمنٹ بھی کیا ہے مس یو
 
اچھا ہے! اس میں مزاح کو ایک رخ ملا ہے نا!
ملازمہ کو رکھا گیا مالکن کی سہولت کے لئے، اور وہ خود اپنی سہولت کے لئے مالکن سے کام بھی لے اور گھریلو مشینوں کا مطالبہ بھی کرے۔
یہی طنز ہے۔ عمدہ لکھا ہے۔​
شکریہ استادِ محترم!
کوشش کر رہا ہوں کہ آپ کی اور استادِ محترم الف عین کی رہنمائی میں کچھ بہتری کی طرف گامزن ہو سکوں۔
 
ارے ارے ! راجا صاحب ایسا بھی ناراض کیا ہونا کہ ہمیں ٹیگ کرنا ہی بھول گئے ۔ لیکن یہ بھولنے والوں کی طرح کا تو میرا نام تھا۔۔۔ ۔۔۔ ۔کیا تھا بھلا پتہ نہیں لکڑ لُکڑ کیا تھا ۔۔۔ ارے ہاں بھلکڑ ۔۔۔ ۔۔۔ یہ تو میرا نام ہے آپ کیسے بھول گئے بھیا۔۔۔ ۔:cautious:
ویسے یہ قطعہ اچھا لکھا ہے بائی دا واے۔۔۔ ۔۔:grin:
بھائی بھلکڑ اس فورم پر ایک صاحب ہوتے ہیں "بابائے ریٹینگ" ، مجھے لگا کہیں آپ "بابائے کراسنگ" بننے کا ارادہ نہ رکھتے ہوں اس ڈر سے ٹیگ نہیں کیا :)

تعریف کے لئے شکریہ
 
Top