آج کی دلچسپ خبر!

جاسمن

لائبریرین
دینے والے کا نام جیسے بھی لکھا ہو، ہمارے لئے خوشی کی خبر ہے کہ بہاولپور ریڈیو سٹیشن کو پہلا انعام ملا ہے۔:)
 
سیما علی

لائبریرین
لوگ جو بھی کہتے رہیں جسے پانا تھا وہ مل گیا، کم عمر دلہے اسد کا ناقدین کو جواب
ویب ڈیسک جمعرات 6 فروری 2020
1979087-pair-1580990607-892-640x480.jpg

نمرا کو حاصل کرنا چاہتا تھا وہ مجھے نکاح کی صورت میں مل گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: 18 سال کی عمر میں پسند کی شادی کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے دلہا اسد کا کہنا ہے کہ لوگ جو منفی باتیں کرتے ہیں کرلیں لیکن مجھے جس کا ساتھ پانا تھا وہ مل گیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اسد نے اپنی دلہن نمرا سے ملاقات اور شادی تک کی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ سال بہن کی شادی کے لئے پاکستان آیا تھا جہاں میں نے نمرا کو دیکھا تھا۔ اُس دوران میں نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا درحقیقت مجھے بھی شادی کی جلدی نہیں تھی لیکن جب والدین سے بات کی تو وہ لوگ میری خوشی کے خاطر تیار ہوگئے۔

اسد کا کہنا تھا کہ بڑی بہن نے ولیمے کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی تاہم تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مجھ پر کافی تنقید کی گئی اور منفی رد عمل دیکھنے میں آیا لیکن میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ لوگ چاہیں کچھ بھی کہیں میں نمرا کو حاصل کرنا چاہتا تھا وہ مجھے نکاح کی صورت میں مل گئی۔

dsdsd-1580990637.jpg

اسد نے یہ بھی کہا کہ ہمارے خاندان میں ہم واحد ہیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں شادی کی ہے تاہم اس دوران کافی لوگوں نے مجھے کہا کہ میں شادی کے معاملے پر جلد بازی کر رہا ہوں یہ نہ ہو کہ بعد میں اپنے اس فیصلے پر بچھتانا پڑے لیکن اُس وقت میں نے سوچ لیا تھا کہ میں لوگوں کی اس سوچ کو غلط ثابت کر کے رہوں گا۔

ffggffg-1580990718.jpg

اسد نے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ ہم دونوں مسقط جا کر اپنی تعلیم مکمل کریں گے اور پھر مزید مستقبل کا سوچیں گے۔ لیکن میری ایک خواہش ہے کہ میں نمرا کے ساتھ پوری دنیا گھومنا چاہتا ہوں۔

dffdgdg-1580993649.jpg

اسد نے دوسروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں شادی کرنے سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور اگر آپ لوگوں کو کوئی پسند ہے تو گھر والوں کو ضرور بتائیں اور نکاح کرلیں کیوں کہ اس طرح انسان بہت سے گناہوں سے بچ جاتا ہے اور اس جائز عمل میں ہر گھر والے بچوں کی حمایت کریں گے۔ اس لئے گھر والوں سے ایسی باتیں خفیہ نہ رکھیں۔
یہ خبر پہلے بھی ہمیں بہت اچھی لگی تھی دوبارہ پڑھی تو اور زیادہ اچھی۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
خطرناک طوفان اور سیلابی ریلے کو شکست دینے والے دلہا دلہن
Published On 30 October,2020 06:44 pm
571110_34907105.jpg

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر دلہا دلہن تیار ہو کر تقریب میں شرکت کے جا رہے تھے کہ راستے میں سیلابی ریلا آگیا تاہم دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر سیلابی ریلے کو پار کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے جس سے کئی علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہوگئے اور لوگ اپنے گھروں یا ریلیف کیمپوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

ایسے میں ایک جوڑے جس نے کووڈ-19 کی پابندیوں کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسی ماہ ایک ہونے کا فیصلہ کیا تھا انہین عین شادی والے روز چرچ جاتے ہوئے بھپرے ہوئے سیلابی ریلے کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک ساتھ جیون بتانے کی قسم کھانے والے جوڑے نے سیلابی کو ریلے کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے پار کرنے کا فیصلہ کیا اور کووڈ-19 کے بعد سیلابی ریلے کو بھی مات دیتے ہوئے ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔

بہادر دلہا دلہن کی شادی لباس میں سیلابی ریلے کو پار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے دلہا دلہن کی دلیری کی تعریف کی اور شادی کی اس انوکھی تقریب پر مبارکباد بھی دی۔

خطرناک طوفان اور سیلابی ریلے کو شکست دینے والے دلہا دلہن
 
سیما علی

لائبریرین
خواتین کو خلا میں بھی نہ چھوڑا:cool::cool::cool::cool::cool:

خلا باز‘ نے جاپانی خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے

Jan 08, 2021
ٹوکیو : جاپان میں ایک نوسر باز نے خود کو خلا باز کہہ کر ایک نیک دل خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ایک شہری نے انٹرنیٹ پر خاتون کے سامنے خود کو خلا باز کے طور پر متعارف کرا کر لوٹ لیا، دھوکے باز کا کہنا تھا کہ وہ روسی خلا باز ہے اور مشن سے واپسی پر وہ جاپان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے اسے خاتون کی مدد درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکے باز خلا باز نے خاتون سے 60 لاکھ ین ہتھیائے تھے جو تقریباً 48 ہزار یورو بنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوسرباز ’روسی خلا باز‘ سے خاتون کی شناسائی انٹرنیٹ پر ہوئی تھی، اس نے بتایا تھا کہ وہ اپنے اگلے خلائی مشن سے زمین پر واپسی کے بعد جاپان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں وہ اپنا سامان پہلے ہی جاپان بھیجنا چاہتا ہے، اگر ہو سکے تو روس سے جاپان تک سامان کے کارگو کا بل ادا کر دے۔ خاتون کی رضامندی کے بعد ان سے ایک جاپانی شخص انٹرنیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کے طور پر ملا اور انھیں جعلی روسی خلا باز کے سامان کا بل پیش کر دیا، جس پر انھوں نے دیے گئے بینک اکاؤنٹ میں چھ ملین ین منتقل کر دیئے۔ جلد ہی خاتون کو معلوم ہوا کہ خلا باز غائب ہو چکا ہے، جس پر انھوں نے پولیس کو مطلع کر دیا اور پولیس نے نو سرباز کی تلاش شروع کر دی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وبا کے زمانے میں "رحمتوں" کی بارش، دنیا کے ارب اور کھرب پتی لوگوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ۔ پچھلے سال ہر سترہ گھنٹے بعد دنیا میں ایک ارب پتی کا اضافہ (یہ سب ارب پتی ڈالروں کے ارب پتی ہیں)۔ ایک سال میں امیر لوگوں کی دولت میں ریکارڈ پانچ ٹریلین ڈالر (پانچ ہزار ارب ڈالر) کا اضافہ۔ امیر، امیر تر اور امیر ترین ہوتے ہوئے، "سُنا ہے" دنیا میں وبا پھیلی ہوئی ہے!
Forbes’ 35th Annual World’s Billionaires List: Facts And Figures 2021
 
محمد وارث

لائبریرین
لاہور: پاکستان کی 10 سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں نے معمولی بہتری کے ساتھ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 3 یونیورسٹیاں 355-500 رینک بینڈ میں شامل ہیں، 651-700 میں ایک، 801-1000 میں تین اور 1001 سے اوپر میں کئی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھی ہے، جو 355 رینک پر ہے۔
مکمل خبر:
عالمی رینکنگ میں 10 پاکستانی یونیورسٹیوں کے نام بھی شامل - Pakistan - Dawn News
 
خواتین کو خلا میں بھی نہ چھوڑا:cool::cool::cool::cool::cool:

خلا باز‘ نے جاپانی خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے

Jan 08, 2021
ٹوکیو : جاپان میں ایک نوسر باز نے خود کو خلا باز کہہ کر ایک نیک دل خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ایک شہری نے انٹرنیٹ پر خاتون کے سامنے خود کو خلا باز کے طور پر متعارف کرا کر لوٹ لیا، دھوکے باز کا کہنا تھا کہ وہ روسی خلا باز ہے اور مشن سے واپسی پر وہ جاپان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے اسے خاتون کی مدد درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکے باز خلا باز نے خاتون سے 60 لاکھ ین ہتھیائے تھے جو تقریباً 48 ہزار یورو بنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوسرباز ’روسی خلا باز‘ سے خاتون کی شناسائی انٹرنیٹ پر ہوئی تھی، اس نے بتایا تھا کہ وہ اپنے اگلے خلائی مشن سے زمین پر واپسی کے بعد جاپان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں وہ اپنا سامان پہلے ہی جاپان بھیجنا چاہتا ہے، اگر ہو سکے تو روس سے جاپان تک سامان کے کارگو کا بل ادا کر دے۔ خاتون کی رضامندی کے بعد ان سے ایک جاپانی شخص انٹرنیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کے طور پر ملا اور انھیں جعلی روسی خلا باز کے سامان کا بل پیش کر دیا، جس پر انھوں نے دیے گئے بینک اکاؤنٹ میں چھ ملین ین منتقل کر دیئے۔ جلد ہی خاتون کو معلوم ہوا کہ خلا باز غائب ہو چکا ہے، جس پر انھوں نے پولیس کو مطلع کر دیا اور پولیس نے نو سرباز کی تلاش شروع کر دی۔
اکاونٹ نمبر اور تفصیل سے ملزم کو پکڑلینا چاھئیے
 
زیک

مسافر
لاہور: پاکستان کی 10 سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں نے معمولی بہتری کے ساتھ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 3 یونیورسٹیاں 355-500 رینک بینڈ میں شامل ہیں، 651-700 میں ایک، 801-1000 میں تین اور 1001 سے اوپر میں کئی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھی ہے، جو 355 رینک پر ہے۔
مکمل خبر:
عالمی رینکنگ میں 10 پاکستانی یونیورسٹیوں کے نام بھی شامل - Pakistan - Dawn News
ویسے تو رینکنگ کافی حد تک بیکار کام ہے (ٹاپ پر وہ انہی کالجوں کو رکھتے ہیں جن کے نام مشہور و معروف ہیں اور باقی رینکنگ کو گیم کرنا کافی آسان ہے)۔ لیکن سوچا کہ نسٹ کی تفصیل دیکھی جائے۔ دو معاملات دلچسپ لگے۔

ایک employer reputation۔ کیا ان کے سروے میں پاکستان کے ایمپلائر ہیں؟

دوسرا سٹوڈنٹ فیکلٹی ریشو۔ یہ سمجھ نہیں سکا کہ نسٹ میں اتنے زیادہ پروفیسر کیوں ہیں۔
 
ان دونوں باتوں کے متعلق تو خیر میں بھی کچھ نہیں جانتا، ہاں رینکنگ ایک اہم مارکیٹنگ ٹول ضرور ہے۔

پروفیسرز کی تعداد کے بارے میں ایک قیافہ یہ ہو سکتا ہے کہ اسکالر شپ والے پی ایچ ڈی اسکالرز کو ملک سے باہر جاتے ہوئے بانڈ دینا پڑتا ہے کہ وہ واپس آئیں گے اور شاید انہی کے ہاں ملازمت بھی کریں گے، کیونکہ نسٹ کی ویب سائٹ پر میں نے ایک ڈیفالٹرز لسٹ بھی دیکھی تھی جو ان پی ایچ ڈی اسکالرز کی تھی جو واپس نہیں آئے اور ان کے خلاف ہرجانے کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
تین کروڑ کی قیمتی کار برف خانے میں رکھ دی گئی... مگر کیوں؟

جمع۔ء 11 جون 2021
بیڈفورڈ: ایک مشہور جاپانی کمپنی نے اپنی نئی اور مہنگی کار کو آزمائش کی غرض سے 12 گھنٹے کےلیے ایک بڑے برف خانے جیسے سرد خانے میں رکھوا دی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

یہ جاپانی کمپنی ’’لیکسس‘‘ ہے جو مہنگی کاریں بنانے کےلیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کمپنی کی کاریں یورپ اور امریکا میں فروخت ہوتی ہیں۔

lexus-lc500-01-1623312158.jpg

اسی کمپنی نے اپنی نئی ’’ایل سی کنورٹیبل‘‘ کار کو شدید سرد موسم میں آزمانے کی غرض سے بارہ گھنٹوں کےلیے ایک بڑے سرد خانے میں بند کردیا جو بیڈفورڈشائر، برطانیہ کے ملبروک پرووِنگ گراؤنڈ میں واقع ہے۔ پاکستانی روپے میں ایل سی کی قیمت تقریباً تین کروڑ بنتی ہے۔

lexus-lc500-03-1623312165.jpg

اس چھت کی کار متحرک ہوتی ہے جسے ضرورت پڑنے پر کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ آزمائش کی غرض سے کار کی چھت کھول دی گئی تھی۔

بیڈفورڈشائر کے اس سرد خانہ میں عام طور پر ڈبل ڈیکر بسوں جیسی بڑی گاڑیاں اور فوجی مشینیں آزمائش کی غرض سے رکھی جاتی ہیں جس کا خطیر معاوضہ بھی لیا جاتا ہے۔

lexus-lc500-04-1623312170.jpg

آٹوموبائل انجینئروں کی ایک ٹیم نے اس دوران کار کے مختلف حصوں پر نظر رکھی تاکہ شدید سرد موسم میں اس پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جاتا رہے۔

لیکسس کمپنی کے مطابق، یہ کار شدید سرد موسمیاتی آزمائش پر پوری اتری اور اس نے زبردست قوتِ برداشت کا مظاہرہ کیا۔

lexus-lc500-02-1623312161.jpg

آزمائش مکمل ہونے تک اس کار کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر برف جم گئی تھی لیکن پھر بھی یہ سخت جان ثابت ہوئی اور اس کی کارکردگی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

https://www.express.pk/story/2188330/509/
 
سیما علی

لائبریرین
ملامہ یوسفزئی کی تصویر چھاپنے پر، پنجاب بھر میں ساتویں جماعت کی کتاب ضبط، پولیس کے دکانوں پر چھاپے۔
60ed157b747e5.jpg

Grade 7 book seized in Punjab for printing Malala’s picture - Pakistan - DAWN.COM
while some others contained “blasphemous material” and incorrect maps of the country.
اصل وجہ یہ ہے یا کچھ اور؟؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وارث میاں!!!!؟؟
 
Top