آج کی دلچسپ بات

سیاسی حالات کے تناظر میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ہماری ایک عزیزہ جو ہمیشہ سے جیالی رہی ہیں آج ووٹ تو پی پی پی کے امیدوار کو دیں گی لیکن اسی پولنگ سٹیشن پر ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی پولنگ ایجنٹ بھی ہوں گی۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
مریم(بڑی بھتیجی) اپنا چھٹیوں کا کام میرے پاس بیٹھ کر رہی تھی. اس کے پاس کلر پنسلز دیکھ کر ماہم نے ضد شروع کردی کہ میں نے بھی کلر کرنے ہیں ۔۔
ماہم(مریم سے چھوٹی ۔۔ساڑھے تین سال) ! ماایم (مریم) میں نے بھی کلر کرنے
مریم! پھپھو یہ میرے کلر خراب کرے گی۔۔ میں نے نہیں دینے
میں! مریم الگ پیج پہ کچھ بنا دو اور دو تین کلر بہنا کو دے دو ۔۔ وہ نہیں تنگ کرے گی۔
مریم! پھپھو میں کیا بنا کردوں ۔مجھے اتنا کچھ نہیں بنانا آتا۔۔
میں آسائنمنٹ بناتے ہوئے! جو آتا وہی بنا دو
مریم ! ایک پیج لے کر اس پہ کچھ بنانے لگی
ماہم! مریم مجھے صرف "کھانے کھانے" والی چیزیں بنا کر دینا۔۔:rollingonthefloor:
 
ہادیہ

محفلین
ماہم اپنی مما سے۔۔ مما پتہ نہیں کیا بات ہے۔ میں جب بھی قاری صاحب کے پاس جاتی ہوں مجھے تو نیند ہی آجاتی ہے۔۔ :noxxx::laughing:
ایک دن قاری صاحب سے ماہم کہتی
قاری صاحب آپ چھپیں میں "باری" دیتی ہوں۔۔:rollingonthefloor:
اتنی معصوم حرکتیں کہ غصے کے بجائے ڈھیروں پیار آجائے۔۔:love::love:
 
ہادیہ

محفلین
آج دوست سے بات ہورہی تھی۔۔ کسی بات پہ شکریہ ادا کرنا تھا۔۔ مجھے شرارت سوجھی۔۔

میں نے محمد امین صدیق بھیا کے اسٹائل میں شکریہ ادا کیا
میں! ہم آپ کا شکریہ ادا کرنا اپنے لیے فرحت اور فخروانبساط کا باعث گردانتے ہیں ۔۔ :rollingonthefloor:
دوست کا جواب!
Plz translate it into simple urdu
میں ! ہم سے اردو کی اتنی ناقدری نہیں ہوگی۔۔:laugh::laugh::dancing:
دیکھ لیں امین بھیا ۔۔ آپ کی وجہ سے ہم نے اپنی دوست کو وخت میں ڈال دیا۔۔ :laugh:
 
سید رافع

محفلین
پولنگ اسٹیشن میں اپنا کارڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ کس طرف پڑے گا؟ تو وہاں کھڑے ہوئے ایک اہلکار نے عورتوں کے کے کمرے میں جانے کا اشارہ کیا حالانکہ وہاں ایک طویل قطار عورتوں کی تھی۔ وہیں دروازے پر بیٹھی ایک پولنگ ایجنٹ سے جب پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نمبر درست ہے لیکن مردوں کی پولنگ برابر والے کمرے میں ہے۔ جب باہر نکل کر اس پولنگ اہلکار سے پوچھا کہ آپ نے اندر کیوں بھیجا؟ تو کہنے لگا کہ آپ مرد ہیں؟ آپ مرد ہیں؟ :)وہاں موجود لوگ ہنسنے لگے تو وہ خود ہی بولا کہ جو خاتون آپ کے آگے اندر گئیں وہ سمجھا کہ میں ان کے ووٹ کا پوچھ رہا ہوں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
سیاسی حالات کے تناظر میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ہماری ایک عزیزہ جو ہمیشہ سے جیالی رہی ہیں آج ووٹ تو پی پی پی کے امیدوار کو دیں گی لیکن اسی پولنگ سٹیشن پر ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی پولنگ ایجنٹ بھی ہوں گی۔ :)
آپ کی ان جیالی عزیزہ کا تعلق کس شہر سے ہے؟؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
آج دوست سے بات ہورہی تھی۔۔ کسی بات پہ شکریہ ادا کرنا تھا۔۔ مجھے شرارت سوجھی۔۔

میں نے محمد امین صدیق بھیا کے اسٹائل میں شکریہ ادا کیا
میں! ہم آپ کا شکریہ ادا کرنا اپنے لیے فرحت اور فخروانبساط کا باعث گردانتے ہیں ۔۔ :rollingonthefloor:
دوست کا جواب!
Plz translate it into simple urdu
میں ! ہم سے اردو کی اتنی ناقدری نہیں ہوگی۔۔:laugh::laugh::dancing:
دیکھ لیں امین بھیا ۔۔ آپ کی وجہ سے ہم نے اپنی دوست کو وخت میں ڈال دیا۔۔ :laugh:
ہمیں بھی اکثر ایسی صورت حال کا سامنا رہتا ہے کہ اردو کی معلمات ہمیں دیکھ کے راستہ بدل لیتی ہیں حالانکہ ہمیں اچھی اردو (گرامر) نہیں آتی۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
ہمیں بھی اکثر ایسی صورت حال کا سامنا رہتا ہے کہ اردو کی معلمات ہمیں دیکھ کے راستہ بدل لیتی ہیں حالانکہ ہمیں اچھی اردو (گرامر) نہیں آتی۔ :)
آپ کی اردو تو بہت بہتر ہے ماشاء اللہ
میری ایسی اردو کےبعد دوست کا جواب تھا
" مجھے معلوم ایسی اردو کی آسان اردو آپ کو بھی نہیں آتی ہوگی" :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
ایسا ہی ایک واقعہ میرے برادرِ نسبتی نے مجھے سنایا، ان کی ایک رشتے دار تھیں اور انگلینڈ میں شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ایک بار پاکستان آئیں اور میرے برادرِ نسبتی کے ساتھ کھانا کھا رہی تھیں تو اپنے بیٹے کو سالن دیتے ہوئے کہنے لگیں، لو بیٹا "فِش" کی بوٹی، تمھیں بہت پسند ہے نا! (سنا ہے کہ بکرے کی بھی کوئی 'مچھلی' ہوتی ہے)۔ :)
یقیناً بیٹے کو کھلانے کے لیے ایسا کہا ہو گا، آیان مٹن نہیں کھاتا پہلے تو میں مٹن کے سالن کو چکن کا بول دیتی تھی اب اسے ساری سمجھ لگ گئی ہے کہ مٹن کونسا ہے اور چکن کون سا
 
آج اسکول میں پاکستان کے تمام صوبوں کی چھوٹی سی نمائش رکھی گئی تھی۔ اساتذہ کو گروپس میں تقسیم کر کے مختلف صوبوں کی ذمہ داری دی گئی۔ طلبہ بھی اساتذہ کی مدد میں پیش پیش تھے۔ تم گروپس نے بہت محنت کی اور اپنے اپنے طور پر اچھا کام کرنے کی کوشش کی۔ البتہ ان سب صوبوں میں سب سے بہترین سٹال صوبہ بلوچستان کا تھا۔

اس سٹال کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے بلوچستان کی پوری ثقافت کا احاطہ کرنے کی کوشش کی۔

بلوچستان کے کھانے اور خشک میوہ جات
20180307_114100.jpg

بلوچی ثقافت کی چیزیں
20180307_114130.jpg

زیورات اور برتن
20180307_122237.jpg

بلوچستان کی ثقافت اور مشہور مقامات کی جھلکیاں
20180307_132316.jpg

20180307_132341.jpg

پورے اسٹال کی جھلک
20180307_122420.jpg
لاریب آپ کی اپلوڈ کردہ تمام تصاویر غائب ہو چکی ہیں اگر تصاویر کا بیک اپ ہے تو imgur ایپ پر اپلوڈ کر کے لنکس کی تدوین کر دو
 
جاسمن

لائبریرین
صاحب: کس کی کھڑکی کا شیشہ کھلا ہے؟ بند کر لیں۔
میں نے اپنی طرف سے جو ذرا سا کھلا رہ گیا تھا، بند کر دیا۔
صاحب نے یہی اعلان دوسری مرتبہ پھر کیا۔ گرمی کافی تھی اور گاڑی میں اور بھی زیادہ لگ رہی تھی۔ تھوڑی دیر بعد میں نے غور کیا تو میری طرف کا پورا شیشہ کھلا ہوا تھا۔ جسے میں نے تھوڑا کھلا سمجھ کے بند کیا تھا وہ اصل میں تھوڑا سا بند ہونے سے رہ گیا تھا۔ اندھیرے میں مجھے پتہ نہیں چلا۔
ہم تینوں بہت ہنسے۔
صاحب کے ہاتھ مذاق کا ایک اور بہانہ آگیا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
گھر والوں کو ایک ٹریٹ دینا ادھار تھی۔ آج سب نے گھیرا کہ ٹریٹ دیجیے۔ ہم نے پس و پیش کی لیکن سب تیار ہو گئے۔ ریسٹورنٹ بھی فائنل ہو گیا۔ ہم نے کہا چلیں جی، آپ سب لوگ خوش ہو جائیں، ہمارا کیا ہے!! :unsure: باہر نکلے تو دیکھا کہ تمام کے تمام ریسٹورنٹ بند تھے۔ کوئی ایک بھی کھلا ہوا نہ تھا۔ بہت حیرانی ہوئی۔ (بلکہ ہمیں تو خوشی ہوئی۔ :p) معلوم نہ تھا کہ عید الاضحٰی پر ریسٹورنٹ نہیں کھلتے۔ ہم نے کہا کہ ہم نے آج ہی ٹریٹ دینی ہے۔ جو کھانا ہے آج ہی کھائیے۔ :devil3: فاسٹ فوڈ (پیزا،برگر،شاورما) کوئی کھانا نہ چاہتا تھا۔ آخر کار "ملک فروٹ چاٹ اور دہی بڑے" اور "عظیم قلفہ شاپ" سے قلفہ کھا کے گھر آئے۔ سستے میں ہی جان چھوٹ گئی۔ :-P
 
سین خے

:LOL:
شاباش!
 
سین خے

محفلین
میرے بہن بھائی تو مجھ پر بہت ہی مہربان ہیں :rolleyes: بس کہتے ہیں ہمارے لئے فلاں فلاں ڈش پکا دیں۔ یہی ہماری ٹریٹ ہے :cautious:
 
لاریب مرزا

محفلین
میرے بہن بھائی تو مجھ پر بہت ہی مہربان ہیں :rolleyes: بس کہتے ہیں ہمارے لئے فلاں فلاں ڈش پکا دیں۔ یہی ہماری ٹریٹ ہے :cautious:
گھر میں ہم سے کوئی ٹریٹ لیتا ہی نہیں۔ :p آپ تو اچھے اور مزیدار کھانے پکانے میں ماہر ہیں نا اس لیے ایسا کہتے ہوں گے سب۔ :)
 
Top