آج کی تصویر

یاز

محفلین
IMG_20180601_160958.jpg
یہ سال دو سال پہلے کا قول یا اعلامیہ ہے نظریاتی کونسل کا۔
 

عرفان سعید

محفلین
عرفان سعید بھائی، شاید ہمیں اس معاملہ میں مزید احساس دلا سکیں۔
جاپان کے چھ سالہ قیام میں ہڑتال کا اتفاق نہیں ہوا۔ لیکن جاپانی قوم جس قدر مہذب ہے اس سے کم سے کم یہی توقع کی جاسکتی ہے۔
ایک مرتبہ جرمنی اور ایک مرتبہ فن لینڈ میں بسوں کی ہڑتال کا اتفاق ہوا۔دونوں بار ایسا نہیں ہوا کہ مکمل پہیہ جام ہو گیا ہو۔ معمول سے ایک چوتھائی کم بسیں صرف چند گھنٹے نہ چلا کر احتجاج کا علامتی اظہار کیا گیا۔ اس دوران بھی عوام سے پیشگی معذرت کر لی گئی۔
فن لینڈ میں ایک انوکھی ہڑتال دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ زراعت سے وابستہ کسانوں نے سپر سٹورز کے خلاف اس بات پر احتجاج کیا کہ سبزیاں، پھل اور انڈے ان سے انتہائی سستے داموں وصول کر کے عوام کو بہت مہنگے بیچے جاتے ہیں۔ احتجاجا ان کسانوں نے ایک منڈی میں ایک دن کے لیے سٹال لگائے اور سارا دن اشیائے خورد و نوش مارکیٹ سے ۹۰ فیصد سستی قیمت پر عوام کو فروخت کیں۔
 

سید عمران

محفلین
بیوی پر ہاتھ اٹھانے والے شوہر کو تو بیلن سے اتنا پیٹا جائے کہ اس کی ہڈی پسلی ایک ہوجائے۔
آپ نے شاید مرد مار بیوی نہیں دیکھی کبھی۔۔۔
دار الافتاء میں عورتوں کے مارے ایسے ایسے مرد آتے ہیں جن کی زندگی نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن!!!
 
آخری تدوین:
Top