آج کی تصویر

محمد وارث

لائبریرین
چار چار سے دوچار اس شخص کو دیکھ کر نجانے کیوں ایک محترم محفلین یاد آ گئے، حالانکہ ان کا اس سب سے قطعاً کچھ علاقہ نہیں۔
جو دیکھتے تری زنجیر زلف کا عالم
اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے
آتش

ویسے لگتا ہے اس کو صحیح طور پر پراٹھے بنانے نہیں آتے تھے، جس کی سزا ملی! :p
 
ایسا بھی ہوتا ہو گا، لیکن میرے گھر کےپاس جی ٹی روڈ پر اوور ہیڈ برج بنا ہوا ہے (واہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے بالکل سامنے) میں نے اکا دکا لوگوں کے علاوہ عوام کو اسی پر سے گزرتے دیکھا ہے۔ البتہ ایک فرق ضرور ہے کہ ہمارے ہاں جی ٹی روڈ کو درمیان سے جنگلا لگا کر تقریباً 200 میٹر دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے اور شاید دوسرا کوئی آپشن نا ہونے کی وجہ سے عوام اس پر سے گزرنے پر مجبور ہوں۔
b7eb2c3f_81e2_4578_85a6_5f6e87e404a3.jpg
 
لیڈی پولیس کے پاس نقاب کرنے کا آپشن ہے؟
قانون کا ذاتی علم نہیں لیکن میرے آفس والے پلازے کے سامنے سروس روڈ پر پنجاب حکومت کا رمضان بازار لگا ہوا ہے۔ وہاں 4 مرد اور 2 خواتین پولیس والوں کی مستقل ڈیوٹی ہے۔ جب بھی جانا ہوا تو گیٹ کے پاس مجھے وہاں ایک پولیس والی مستقل نقاب میں ہی نظر آتی ہے۔
 
بالکل ہے۔ یہاں اسلام آباد میں بہت دفعہ دیکھا ہے۔

قانون کا ذاتی علم نہیں لیکن میرے آفس والے پلازے کے سامنے سروس روڈ پر پنجاب حکومت کا رمضان بازار لگا ہوا ہے۔ وہاں 4 مرد اور 2 خواتین پولیس والوں کی مستقل ڈیوٹی ہے۔ جب بھی جانا ہوا تو گیٹ کے پاس مجھے وہاں ایک پولیس والی مستقل نقاب میں ہی نظر آتی ہے۔
میں غالبا آٹھویں جماعت میں تھی جب ایک استانی نے بتایا کہ شاید ان کی کوئی جاننے والی تھیں یا سنی سنائی بات ہے کہ ایک خاتون لیڈی پولیس (غالب گمان ہے کہ ٹریفک پولیس) کے محکمے میں انٹرویو کی غرض سے گئیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ پردہ پسند کرتی ہیں؟ انہوں نے اثبات میں جواب دیا تو انٹرویو لینے والوں نے کہا کہ اگر پردہ پسند ہے تو ٹریفک پولیس میں نوکری کیوں کرنی ہے۔ جائیے!
(یعنی وہ اس سوال سے انہیں چیک کر رہے تھے۔)
ان استانی صاحبہ نے اور بھی کئی واقعات کئی بار سنائے جن کی جزئیات اور ان کے اخذ کردہ نتائج سے اس دور میں بھی ہمارا ذہن میل نہیں کھاتا تھا لیکن خیر معلومات کی حد تک یہ بات ذہن میں رہ گئی اور پھر ہم نے ابھی تک کسی لیڈی پولیس کو پردے میں دیکھا بھی نہیں! ویسے ان کا کہنا تھا کہ آپ جہاں بھی انٹرویو کے لیے جاؤ وہاں اس قسم کی کوئی بات نہ کرو۔ (اور میں سول سروسز کے لیے بھی یہی سمجھتی رہی۔۔۔۔کیونکہ آج تک کسی لیڈی سی ایس ایس آفیسر کو بھی نقاب میں نہیں دیکھا۔) اس حوالے سے آپ کو کچھ معلوم ہو تو ضرور شئیر کریں اور یہ بھی کہ اگر قانون نہیں بھی ہے تو بھی کیا جس نے نقاب نہ کیا ہو اسے وہ ترجیح دیتے ہیں؟
 
فیس بک پر ایک صاحب ہیں محمد سلیم۔
چائنہ ہوتے ہیں۔ اور بہت عمدہ پوسٹس کیا کرتے ہیں۔
آج کل جاپانی لڑکی می وا والی پوسٹ بہت شئر ہو رہی تھی، تو انھوں نے جاپان کی کچھ تصاویر ڈسکرپشن کے ساتھ شئر کی ہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
یہ محمد کے اوپر ص لکھنے کا کیا مطلب؛؛؛؛
جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہو وہاں پورا صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے کے بجائے صرف ص لکھ دیتے ہیں۔ اب کسی اور شخص کا نام محمد یا احمد ہے تو اس کے اوپر ص کیوں لگاتے ہیں یہ مجھے نہیں پتہ۔
 
Top