آج کی تازہ بہ تازہ گرم خبریں

زیرک

محفلین
اس قسم کے جانبدار تجزیے کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ عمران خان کے پاس سیاسی بلیک میلنگ کے جواب میں وفاق اور صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کے اختیارات موجود ہیں۔
گھوڑا بھی حاضر اور میدان بھی، یہ بھی کر کے دیکھ لے، جس وقت عوام نے دال روٹی کا حال پوچھا تو جلسے کرنے سے بھی جائے گا۔
 
زیرک

محفلین
احتیاط، کہیں منہ کا ہیضہ کہیں بڑا نقصان نہ کرا دے
تبدیلی سرکار کو منہ کے ہیضے کا مرض پھر سے لاحق ہو گیا ہے، خدشہ ہے کہ بلا سوچے سمجھے بیان داغنے کی عادتِ بد سے پاکستان کو کہیں بڑا نقصان نہ اٹھانا پڑ جائے۔ ایک وقت تھا کہ عمران خان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کر کے ترکی اور ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا، اب عمران خان کی جانب سے ملائشیا جا کر کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے (جو کہ اچھی بات ہے) لیکن موصوف اسی سانس میں او آئی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "او آئی سی نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا"، یا حیرت(موصوف خود تو 6 ماہ سے زائد عرضہ گزرنے کے باوجود سوائے ایک آدھ ماہانہ ٹویٹ کرنے کے کچھ نہیں کر پائے اور او آئی سی کو طعنہ دیا جا رہا ہے؟ کمال ہے جیسے خود تو بڑے تیر و تفنگ چلاتے رہے ہوں) ایسا بیان دینے کی بجائے خاموشی اختیار کرتے تو مناسب ہوتا، خدشہ ہے کہ اس بیان سے سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے دوست عرب ممالک ناراض نہ ہو جائیں، خاص کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جہاں لاکھوں پاکستانی ملک کے لیے زرمبادلہ اکٹھا کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ کو یاد ہو گا کہ پچھلے ماہ ہی سعودیہ نے لاکھوں پاکستانی ملازم پیشہ افراد کو سعودی عرب سے نکالنے کی دھمکی دی تھی اور اس دھمکی کی وجہ سے پاکستان کو کوالالمپور کانفرنس سے معذوری ظاہر کرنا پڑی تھی۔ اگر پچھلے ماہ کی طرح ناراض ہو کر سعودی عرب نے پھر سے پاکستانی ہنر مند افراد کو نکالنے کی دھمکی پر عمل کر دیا تو سوچیں ہم کہاں کھڑے ہوں گے؟ اس لیے بہتر ہو گا کہ آئندہ عمران خان کو پالیسی بیان دیتے ہوئے چند نوٹس اپنے پاس ضرور پاس رکھنے چاہییں کہ جن سے باہر جا کر پالیسی بیان نہیں دینا چاہیے، سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسے منہ پھٹ حکمران کے ہوتے کیا پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
گھوڑا بھی حاضر اور میدان بھی، یہ بھی کر کے دیکھ لے، جس وقت عوام نے دال روٹی کا حال پوچھا تو جلسے کرنے سے بھی جائے گا۔
سندھ میں جو پارٹی عوام کو روٹی، کپڑا، مکان کے نام پر پچھلے 50 سال سے بیوقوف بنا رہی ہے ، ان کے جلسوں اور ووٹس میں کیوں کمی نہیں آرہی؟
 
جاسم محمد

محفلین
اس لیے بہتر ہو گا کہ آئندہ عمران خان کو پالیسی بیان دیتے ہوئے چند نوٹس اپنے پاس ضرور پاس رکھنے چاہییں کہ جن سے باہر جا کر پالیسی بیان نہیں دینا چاہیے، سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسے منہ پھٹ حکمران کے ہوتے کیا پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت ہے؟
جیسے آپ کو عمران خان کے ہر قول و فعل پر تنقید کا حق ہے، عین وہی حق عمران خان کو بھی ہے کہ ان لوگوں کو نشانہ بنائے جو مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔
 
زیرک

محفلین
جیسے آپ کو عمران خان کے ہر قول و فعل پر تنقید کا حق ہے، عین وہی حق عمران خان کو بھی ہے کہ ان لوگوں کو نشانہ بنائے جو مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔
عمران ذاتی طور پر تنقید کرتا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں تھا، وہ اس وقت حکومتی مؤقف بیان کر رہا تھا، بے جا بیانانت سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کو تم اپنی گزشتہ پوسٹس میں تسلیم کر چکے ہو۔ اس لیے احتیاط لازم ہے کہ جب تک کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوتا حکمرانوں کا منہ بند ہی رہے تو بہتر ہوگا۔
 
زیرک

محفلین
سندھ میں جو پارٹی عوام کو روٹی، کپڑا، مکان کے نام پر پچھلے 50 سال سے بیوقوف بنا رہی ہے ، ان کے جلسوں اور ووٹس میں کیوں کمی نہیں آرہی؟
کبھی سندھ گئے ہو؟ سندھی سیاست کی اساس باقی ملک سے الگ ہے، پنجاب اور کے پی کے میں دبنگ بندے کو اچھا سمجھاجاتا ہے چاہے وہ چور ہی کیوں نہ ہو۔ بلوچی بحیثیت مجموعی سب سے اچھی اپنے حق کے لیے آواز بلند کر کے خموش رہنے والی قوم ہے (سوائے چند طالع آزما جو بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں) سندھی بنیادی طور پر درگاہ پسند لوگ ہیں، کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے لیکن وہ بھٹو کو اپنا سب سےبڑا پیر مانتے ہیں۔ پی پی پی پی کی سیاست سے میں بھی متنفر ہوں، لیکن آج بھی لوگ بھٹو کے نام پر ووٹ دیتے ہیں اور یہ سلسلہ زیادہ عرصہ کے لیے نہیں چلے سکے گا ایک نہ ایک دن وہاں بھی پڑھا لکھا طبقہ آگے آئے گا۔۔
 
زیرک

محفلین
شہ رگ اب فریزر میں بند ہے
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ "پاکستان کو جارحانہ خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے"۔ راجہ فاروق حیدر کو اس بات کو جتنا جلد سمجھ جانا چاہیئے اچھا ہے کہ جب فوج، پاکستانی حکومت اور میڈیا سبھی نے کشمیر کے معاملے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے تو نوشتۂ دیوار سامنے ہے کہ اندرون خانے بہت کچھ بدل چکا ہے،وہ زمانہ گیا کہ جہاد جہاد کے نعرے لگتے تھے، اب تو سچی بات کہتے ہوئے شرم آتی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر لفظی جہاد بھی منع ہے،کشمیر کا معاملہ اب اللہ کے ہاتھ ہے، جن کی شہ رگ تھی وہ اب اسے بھول چکے ہیں اور شہ رگ کے بغیر جینا سیکھ رہے ہیں۔ آپ بھی خموشی کے ساتھ اپنی حکومت کے دن پورے کریں اور دعا کریں کہ کشمیر سے تیل، گیس نکل آئے پھر آپ کو دنیاوی طاقتیں آزاد کروائیں گی، جب تک آپ کا سرمایہ صرف پہاڑ،جنگل اور دریائی پانی ہیں تو آپ کے لیے کون روئے گا اور کون لڑے گا؟۔
 
72 سالوں میں کشمیر جہاد سے کیا حاصل کر لیا؟
 
زیرک

محفلین
72 سالوں میں کشمیر جہاد سے کیا حاصل کر لیا؟
تم اس طبقے سے تعلق رکھتے ہو جو چند طالع آزماؤں(جنرل ضیا وغیرہ) کی ناکامی کو ایک مذہبی فریضے کی ناکامی سے جوڑتے ہو، جہاد کا مطلب صرف تلواراٹھانا یا بندوق چلانا نہیں ہوتا، کسی مظلوم کے لیے متعلقہ فورم پر آواز اٹھانا بھی جہاد ہوتا ہے۔ ظالم کے ظلم پر خاموش رہنا کوئی جہاد نہیں جیسا تمہاری حکومت کر رہی ہے۔حکومت نے 200 دن سے زائد کےانڈین کریک ڈاؤن میں ٹویٹر پر کتنے دن زبانی جہاد کیا ہے ؟ کل ملا کر دس دن شاید۔ بہت پہلے تمہیں بتا چکا ہوں کہ موجودہ ٹولے کو حکومت ہی کشمیر پر خاموش رہنے کی قیمت پر ملی ہے، چاہے تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں ہوں، یا اسٹیبلشمنٹ بمع تمنچہ لیگ سبھی آن بورڈ ہیں۔ جہاد کا چورن بھی اسٹیبلشمنٹ نے ہی تیار کیا تھا، کسی اور نے نہیں۔ تم اس کو گولی دینے کی کوشش کرنا جو حقائق نہ جانتا ہو۔ حکومت اور فوج بھی بس ٹویٹر پر ہی نظر آتے ہیں، رہے باقی سیاسی کردار وہ تو اپنی جان بجانے میں لگے ہیں۔
 
زیرک

محفلین
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو چین کے سرکاری خبر رساں ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کی جانب سے جولائی 2016 میں جاری کی گئی تھی لیکن کچھ لمبی لمبی چھوڑنے کے ماہر ناسمجھ افراد اسے کرونا وائرس کے لیے دعا کروانے کے طور پر ٹویٹ اور ری ٹویٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سی سی ٹی کی جولائی 2016 کی اس وڈیومیں چینی صدر زی جن پنگ نے ینچوان شہر میں واقع زنچیانگ مسجد میں امام مسجد سمیت متعدد مسلم عمائدین سے ملاقات کی تھی۔ صدرزی جن پنگ کےمذکورہ دورے کا مقصد شمال مغربی چین کے خودمختار علاقے نینگشیا ہوئی کے علاقے کی مسلم آبادی کو مکمل مذہبی آزادی دینے کے لیے حکومتی عزم کے اظہار کر طورپر کیا گیا تھا۔
 
زیرک

محفلین
سستے شوارمے اور چکن کڑاہی کھانے والے ہوشیار ہو جائیں ایسا نہ ہو جو حاجی باوابرانڈ کڑاہی آپ کھا رہے ہوں وہ اسی ککڑ کی بنی ہو جو اس خبر میں ہے۔ خبر ہے کہ لاہور میں محکمہ فوڈا تھارٹی پنجابنے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کو شہر میں لا کر بیچنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کےدوران ایسے دو ٹرکوں کو قبضے میں لیا گیا ہے جن میں مردہ مرغیوں کا گوشت لدا ہوا تھا۔تفتیش کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ سے بھی مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا گیا ہے، یہ گوشت لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں بھیجا جانا تھا۔
 
زیرک

محفلین
خبر تھی کہ حکومت جولائی2020 تک 1900 ارب روپے کا مزید قرضہ لے گی، اس میں پچھلے 15 ماہ کا قرض شامل کر کے حساب لگائیں کہ 2 سال میں تبدیلی سرکار نے کتنا قرض لیا ہے؟ اور اس حکومت نے ان 2 سالوں میں کوئی ترقیاتی پراجیکٹ شروع کیا ہے؟ کیا مہنگائی کم کی ہے؟میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ آپ کی سمجھ میں آ گیا ہو گا لہٰذا آئینہ دکھانے کے لیےاتنا کافی ہے،جن شخصیت پرستوں کو سمجھ نہ آئے وہ نئے دور کے لات و منات کی پوجا کرتا رہے۔
 
جب تک پچھلی حکومتوں کا لیا گیا قرضہ اور خسارہ ادا نہیں ہوتا، مزید قرضے لیتے رہیں گے۔ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔
 
زیرک

محفلین
جب تک پچھلی حکومتوں کا لیا گیا قرضہ اور خسارہ ادا نہیں ہوتا، مزید قرضے لیتے رہیں گے۔ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔
مہنگائی اور قرضوں کی اہمیت کو میں جانتا ہوں، میں تم کو یاد دلاتا رہوں گا کہ تمہارا بونگا لیڈر کیا کیا کہتا رہا ہے تاکہ اس کے جھوٹے دعووں اور حقیقت وہ کس قابل ہے کا فرق یاد دلاتا رہوں گا ، سن اور سر دُھن شاید تم بھی ٹیکے کے اثر میں ہو۔
 
الیکشن جیتنے کیلئے دعوے ہر پارٹی کرتی ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد خالی خزانہ اور اوپر سے قرضوں اور خساروں کا بوجھ دیکھ کر سٹی گم ہو جاتی ہے۔
 
زیرک

محفلین
کشمیر ایشو سے توجہ مولانا کے دھرنے نے ہٹوائی تھی۔ اس میں کیا شک ہے۔
مولانا تو چلا گیا، اس کے بعد کون سے تیر و تفنگ چلائے ہیں؟ کشمیر پر آواز اٹھانا بھی اس حکومت نے مشکل کر دیا ہےاور الزام چار دن کے دھرنے کو دے رہا ہے۔ اس اصول کو دیکھیں تو پھر تو نوازشریف ٹھیک کہتا تھا کہ عمران خان کا دھرنا سی پیک کے خلاف تھا؟
 
Top