آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
(القرآن الكريم سورة الأحزاب آیت نمبر : 59)
‏اے نبی ﷺ! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں، اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے"۔
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة فاطر-Ayat No 40]
‏(اے پیغمبر!)ان سےکہوکہ:بھلابتاؤ تم اللہ کوچھوڑکراپنےجن من گھڑت شریکوں کوپوجاکرتےہو،ذرامجھےدکھاؤ کہ انہوں نےزمین کاکونساحصہ پیداکیاہے؟یاآسمانوں(کی پیدائش میں)ان کی کونسی شرکت ہے؟یاپھرہم نےانہیں کوئی کتاب دےرکھی ہےجس کی کسی واضح ہدایت پریہ لوگ قائم ہیں؟
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو !

‏اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعی مومن ہو تو سود کا جو حصہ بھی ( کسی کے ذمے ) باقی رہ گیا ہو اسے چھوڑ دو ۔پھر بھی اگر تم ایسا نہ کرو گے تو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی طرف سے اعلان جنگ سن لو ۔

‏ ﴿سورۃ البقرۃ،۲۷۸-۲۷۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور یہ بات سمجھ لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں، اوریہ کہ عظیم انعام اللہ ہی کے پاس ہے۔
‏﴿سورۃ الانفال ، ۲۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
جو لوگ ہم سے(آخرت میں) آملنے کی کوئی توقع ہی نہیں رکھتے، اور دُنیوی زندگی میں مگن اور اُسی پر مطمئن ہوگئے ہیں، اور جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔
‏﴿سورۃ یونس، ۷﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اگر تمہارے باپ بھائی کفر کو ایمان کے مقابلے میں ترجیح دیں تو اُن کو اپنا سرپرست نہ بناؤ، اور جو لوگ اُن کوسرپرست بنائیں گے، وہ ظالم ہوں گے۔

‏﴿سورۃ التوبۃ ، ۲۳﴾
 

سیما علی

لائبریرین
یہ لوگوں سے توشرماتے ہیں، اور اللہ سے نہیں شرماتے، حالانکہ وہ اس وقت بھی ان کے پاس ہوتا ہے جب وہ راتوں کو ایسی باتیں کرتے ہیں جو اللہ کو پسند نہیں۔ اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ نے اس سب کااحاطہ کررکھا ہے
‏سورۃ النساء آیت نمبر 108
 

سیما علی

لائبریرین
اور اُسی کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دِن اور سورج اور چاند۔ نہ سورج کو سجدہ کرو، نہ چاند کو، اور سجدہ اُس اللہ کو کرو جس نے اُنہیں پیدا کیا ہے، اگر واقعی تمہیں اُسی کی عبادت کرنی ہے۔
‏﴿سورۃ فصّلت، ۳۷﴾
 

سیما علی

لائبریرین
شروع اللہ کے نام سے، جو نہایت مہربان، رحم فرمانے والا ہے
اور تمہارے درمیان ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جس کے افراد (لوگوں کو) بھلائی کی طرف بلائیں، نیکی کی تلقین کریں، اور برائی سے روکیں۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔

‏ ﴿سورۃ آل عمران، ۱۰۴﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور جو مرد چوری کرے اور جو عورت چوری کرے، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو، تاکہ ان کو اپنے کئے کا بدلہ ملے، اور اللہ کی طرف سے عبرتناک سزا ہو۔ اور اللہ صاحبِ اقتدار بھی ہے،صاحبِ حکمت بھی۔
‏﴿سورۃ المائدہ، ۳۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین

سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 55

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَ۔نَّةِ الۡيَوۡمَ فِىۡ شُغُلٍ فٰكِهُوۡنَ‌ۚ ۞

ترجمہ:

بیشک اہل جنت آج دلچسپ مشغلوں میں خوش و خرم ہوں گے
 

سیما علی

لائبریرین
اور جب اللہ اور اُس کا رسول کسی بات کا حتمی فیصلہ کردیں تو نہ کسی مؤمن مرد کے لئے یہ گنجائش ہے نہ کسی مؤمن عورت کے لئے کہ اُن کو اپنے معاملے میں کوئی اختیار باقی رہے۔ اور جس کسی نے اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کی، وہ کھلی گمراہی میں پڑگیا۔

‏﴿سورۃ الاحزاب، ۳۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
کہہ دو کہ: ’’وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، اور تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دِل بنائے۔ (مگر) تم لوگ شکر تھوڑا ہی کرتے ہو۔‘‘
‏﴿سورۃ الملک، ۲۳﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‘ یہ لوگوں سے توشرماتے ہیں، اور اللہ سے نہیں شرماتے، حالانکہ وہ اس وقت بھی ان کے پاس ہوتا ہے جب وہ راتوں کو ایسی باتیں کرتے ہیں جو اللہ کو پسند نہیں۔ اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ نے اس سب کااحاطہ کررکھا ہے
‏سورۃ النساء آیت نمبر 108
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ اوراس کے ملائکہ نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں اے
‏لوگو! جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پردرود و سلام بھیجو (56احزاب)
 

سیما علی

لائبریرین
اور مشرق و مغرب سب اللہ ہی کی ہیں۔ لہذا جس طر‍‍ف بھی تم رخ کرو گے، وہیں اللہ کا رخ ہے۔ بیشک اللہ بہت وسعت والا ، بڑا علم رکھنے والا ہے۔
‏سورۃ البقرۃ آیت نمبر 115
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الاسراء آیت نمبر 25
‏ترجمہ:
‏تمہارا رب خوب جانتا ہے تمہارے دلوں میں کیا ہے۔ اگر تم نیک بن جاؤ، تو وہ ان لوگوں کی خطائیں معاف کرتا ہے جو کثرت سے اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
(القرآن الكريم سورة الأعراف آیت نمبر : 8)
‏○وَالْوَزْنُ يَوْمَئِذِ ٱِلْحَ۔قُّ ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُ ولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ○
‏"اور وزن اس روز عین حق ہوگا جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی فلاح پائیں گے"۔
 

سیما علی

لائبریرین
[ سورة يس - Ayat No 75 ]

‏( حالانکہ ) ان میں یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ ان کی مدد کرسکیں ، بلکہ وہ ان کے لیے ایک ایسا ( مخالف ) لشکر بنیں گے جسے ( قیامت میں ان کے سامنے ) حاضر کرلیا جائے گا ۔ ( ٢٣ )
 
Top