آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت-
‏سورۃ النور (34)
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ النحل آیت نمبر 126
‏ترجمہ:
‏اور اگر تم لوگ (کسی کے ظلم کا) بدلہ لو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنی زیادتی تمہارے ساتھ کی گئی تھی۔ اور اگر صبر ہی کرلو تو یقینا یہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہت بہتر ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۝
‏سورۃ البقرۃ ۔ آیت نمبر 183
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة يس - Ayat No 80]
‏وہی ہے جس نے تمہارے لیے سرسبز درخت سے آگ پیدا کردی ہے ، ( ٢٤ ) پھر تم ذرا سی دیر میں اس سے سلگانے کا کام لے لیتے ہو ۔
 

سیما علی

لائبریرین
[ سورة الصافات - Ayat No 5 ]
‏جو تمام آسمانوں اور زمین کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے ، اور ان تمام مقامات کا مالک جہاں سے ستارے طلوع ہوتے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
القرآن!
‏اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
‏(سورہ البقرہ : 43)
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی بھی اطاعت کرو اور تم میں سے جو لوگ صاحبِ اختیار ہوں، اُن کی بھی۔ پھر اگر تمہارے درمیان کسی چیز میں اختلاف ہوجائے تو اگر واقعی تم اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اُسے اللہ اوررسول کے حوالے کردو۔
‏﴿سورۃ النساء،۵۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور تمہارے درمیان ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جس کے افراد (لوگوں کو) بھلائی کی طرف بلائیں، نیکی کی تلقین کریں، اور برائی سے روکیں۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔
‏ ﴿سورۃ آل عمران، ۱۰۴﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور جو شخص فرمانبردار بن کر اپنا رُخ اللہ کی طرف کردے، اور نیک عمل کرنے والا ہو، تو اُس نے یقینا بڑا مضبوط کنڈا تھام لیا۔ اور تمام کاموں کا آخری انجام اللہ ہی کے حوالے ہے۔
‏سورۃ لقمان آیت نمبر 22
 

سیما علی

لائبریرین
تم پر جہاد فرض کیا گیا،چاھے وه تمہیں دشوار معلوم ہو،ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بُرا جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھا سمجھو،حاﻻنکہ وه تمہارے لئے بری ہو، حقیقی علم اللہ ہی کو ہے، تم محض بےخبر ہو۝
‏سورۃ البقرہ۔آیت نمبر 216
 

سیما علی

لائبریرین
ہم جب کسی چیز کا اراده کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہوجا، پس وه ہوجاتی ہے۝

‏سورۃ النحل ۔ آیت نمبر 40
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
و قل رب انزلنی منزلا مبرکا و انت خیر المنزلین۔ (المؤمنون، 29)
ترجمہ: اور عرض کرو اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اور (بادل کی) گرج اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتی ہے اور فرشتے بھی اس کے خوف سے۔ اور وہ کڑکنے والی بجلیاں بھیجتا ہے، پھر انھیں ڈال دیتا ہے جس پر چاہتا ہے، جب کہ وہ اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہوتے ہیں اور وہ بہت سخت قوت والا ہے۝
‏سورۃ الرعد ۔ آیت نمبر 13
 

سیما علی

لائبریرین
پھر بے شک تیرا رب ان لوگوں کے لیے جنھوں نے جہالت سے بُرے عمل کیے، پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور اصلاح کرلی، بلاشبہ تیرا رب اس کے بعد یقینا بے حد بخشنے والا، نہایت مہربان ہے ۝

‏سورۃ النحل ۔ آیت نمبر 119
 

سیما علی

لائبریرین
زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب قلمیں بن جائیں اور سمندر سیاھی بن جائے پھر اس کے بعد سات مزید سمندر بھی سیاھی مہیا کریں تو بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی۔ بلاشبہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۞

‏سورہ لقمان ۔ آیت نمبر 27
 

سیما علی

لائبریرین
کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہو کر فضا میں ہیں ، جنہیں بجز اللہ تعالٰی کے کوئی اور تھامے ہوئے نہیں،
‏بیشک اس میں ایمان لانے والے لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں۝

‏سورۃ النحل ۔ آیت نمبر 79
 

سیما علی

لائبریرین
اور اللّٰه کو چھوڑ کر ایسی چیز کی عبادت مت کرنا جو تجھ کو نہ کوئی نفع پہنچا سکے اور نہ کوئی نقصان۔ پھر اگر ایسا کیا تو تم اس حالت میں ظالموں میں سے ھو جاؤ گے.
‏سورہ ھود ۔ آیت نمبر 106
 

سیما علی

لائبریرین
یقیناً آپ کا پروردگار تمام لوگوں پر بڑے ہی فضل واﻻ ہے لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں۝

‏سورۃ النمل ۔ آیت نمبر 73
 

سیما علی

لائبریرین
زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں۝

‏صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی۝

‏پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۝

‏سورۃ الرّحمٰن ۔ آیات نمبر 26، 27، 28
 

سیما علی

لائبریرین
اور (اے نبی ﷺ) میرے بندوں سے کہہ دیجیئے کہ وه بہت ہی اچھی بات مُنہ سے نکالا کریں کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے۔ بےشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۝

‏سورہ بنی اسرائیل ۔ آیت نمبر 53
 
Top