آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
‏(وہی) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والاہے۔ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے ۔۔۔ البقرۃ:117
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اللہ اور رسول سے بے وفائی نہ کرنا، اور نہ جانتے بوجھتے اپنی امانتوں میں خیانت کے مرتکب ہونا،
‏اور یہ بات سمجھ لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں، اور یہ کہ عظیم انعام اللہ ہی کے پاس ہے۔
‏﴿سورۃ الانفال، ۲۷-۲۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
لوگو! اپنے پروردگار کی عبات کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (اس کے عذاب سے) بچو۔ (البقرۃ آیت 21)
 

سیما علی

لائبریرین
‏یہ (اپنے پندار میں) خدا کو اور مومنوں کو چکما دیتے ہیں مگر (حقیقت میں) اپنے سوا کسی کو چکما نہیں دیتے اور اس سے بے خبر ہیں۔ (البقرۃ آیت 9)
 

سیما علی

لائبریرین
جو کتاب ( اے محمدؐ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لائے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں۔ (البقرة4)
 

سیما علی

لائبریرین
(وہی) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والاہے۔ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے ۔۔۔ البقرۃ:117
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نادانی سے کچھ لوگوں کو نقصان پہنچا بیٹھو، اور پھر اپنے کئے پر پچھتاؤ۔
‏﴿سورۃ الحجرات،۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
بسمہ اللہ الرحمنٰ الرحیم
‏﴿ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ۝ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ۝ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ۝ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ ۝ وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ ۝ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ ۝ ﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏﷽
‏{ قل هو ﷲ أحد۞ﷲ الصمد۞
‏لم يلدولم يولد۞ولم يكن له كفوا أحد۞ }

‏﷽
‏{ قل أعوذ برب الفلق۞من شر ما خلق۞ومن شر غاسق إذاوقب۞ومن شر النفاثات في العقد۞ومن شر حاسد إذاحسد۞}

‏﷽
‏{ قل أعوذ برب الناس۞ملك الناس ۞إله الناس۞من شر الوسواس الخناس ۞الذي يوسوس في صدور الناس۞من الجنة والناس۞}
 

سیما علی

لائبریرین
جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں – البقرۃ:131
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة الأحزاب - Ayat No 58]
‏اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ان کے کسی جرم کے بغیر تکلیف پہنچاتے ہیں ، انہوں نے بہتان طرازی اور کھلے گناہ کا بوجھ اپنے اوپر لاد لیا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة طه، 20:14] وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکۡرِیۡ
‏ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ میں ہی الله ہوں، میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے. اس لئے میری عبادت کرو، اور میری یاد (ذکر) کے لئے "نماز" قائم کرو.

.
 

سیما علی

لائبریرین
[سورۃ النحل، 16:90]
‏ترجمہ: بیشک الله عدل و انصاف کا، احسان کا، اور رشتہ داروں کو (ان کے حقوق) دینے کا حکم دیتا ہے. اور بے حیائی، برائی، اور ظلم سے روکتا ہے. وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت قبول کرو.
 

سیما علی

لائبریرین
اِیمان لانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول کو دِل سے مانا ہے، پھر کسی شک میں نہیں پڑے، اور جنہوں نے اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کیا ہے۔ وہی لوگ ہیں جو سچے ہیں۔

‏﴿سورۃ الحجرات، ۱۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
[ سورة سبأ - Ayat No 28 ]
‏اور ( اے پیغمبر ! ) ہم نے تمہیں سارے ہی انسانوں کے لیے ایسا رسول بنا کر بھیجا ہے جو خوشخبری بھی سنائے ، اور خبردار بھی کرے ، لیکن اکثر لوگ سمجھ نہیں رہے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة الأحزاب - Ayat No 71]
‏اللہ تمہارے فائدے کے لیے تمہارے کام سنوار دے گا ، اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کردے گا ۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے ، اس نے وہ کامیابی حاصل کرلی جو زبردست کامیابی ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ النحل آیت نمبر 128
‏ترجمہ:
‏یقین رکھو کہ اللہ ان لوگوں کا ساتھی ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور جو احسان پر عمل پیرا ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة النحل آیت نمبر 79
‏ترجمہ:
‏کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ آسمان کی فضا میں اللہ کے حکم کے پابند ہیں ؟ انہیں اللہ کے سوا کوئی اور تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہوں۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة النحل آیت نمبر 52
‏ترجمہ:
‏اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے، اور اسی کی اطاعت ہر حال میں لازم ہے۔ کیا پھر بھی تم اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو ؟
 

سیما علی

لائبریرین
سورة النحل آیت نمبر 102
‏ترجمہ:
‏کہہ دو کہ : یہ (قرآن کریم) تو روح القدس (یعنی جبریل علیہ السلام) تمہارے رب کی طرف سے ٹھیک ٹھیک لے کر آئے ہیں، تاکہ وہ ایمان والوں کو ثابت قدم رکھے، اور مسلمانوں کے لیے ہدایت اور خوشخبری کا سامان ہو۔
 
Top