آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ صاحب

محفلین
آنکھ تو ایک بند ہوتی ہے اسکی ساتھ میں آواز بھی بیٹھ جاتی ہے ۔ :grin:
میرے گھر آیا ہو تو کچھ دیر لگ جائے مجھے بریانی بنانے کو تو اسکی آنکھ چھوٹی ہوجاتی ہے مجھے سمجھ آجاتی ٹونی سے اب برداشت نہیں مزید بھوک ، ،
zzzbbbbnnnn.gif

آپکو کیا زبردست لگ رہا ہے :confused:

:grin::grin:
 

تعبیر

محفلین
یہ خواتین سے ایک سوال ہے۔ اکثر میں پڑھتی ہوں کہ ایک دن میں اتنے کھانے بنتے ہیں۔ جیسے ابھی تعبیر اور عندلیب نے چاول بھی اور روٹی سالن بھی بنایا۔۔ یہ کوئی گھر میں دعوت ہوتی ہے، یا اپنے لیے ہی دو دو ڈشز بنتی ہیں؟:(

ہم نے آج قیمہ آلو بنائے تھے۔


سوری ماوراء اتنی دیر سے جواب دینے کا ۔ میں نے پڑھ لیا تھا پر اس سیکشن میں آنا ہی نہیں ہوا تو اس لیے اتنی دیر ہو گئی۔
نہین دعوت نہین بلکہ نخرے ہوتے ہیں :mad: کسی نے کچھ کھان ہوتا ہے تو کسی نے کچھ
میں رات کے لیے بھی اکثر اسی وقت بنا لیتی ہوں کہ کون بار بار کوکنگ کرے :(
ویسے ماوراء یہ تو کچھ نہیں عجیب تو مجھے اس دن لگتا ہے جب ہمارے گھر تین تین دالیں بن رہی ہوتی ہیں ایک ہی ٹائم ۔سب کے لیے الگ الگ
 

حجاب

محفلین
میں نے آج مٹن بریانی اور شکر قند کی کھیر بنائی ، تعبیر ، 3 دالیں ایک ہی دن میں :rolleyes: اور بچ جائیں پھر تو کیا کرتی ہیں سب کو ملا کر تو نہیں پکا لیتیں ;) میں تو کبھی اتنے نخرے نہیں اُٹھاتی جو بھی پکاؤں کھانا پڑتا ہے سب کو ، یہ خیال ضرور رکھتی ہوں کہ روزآنہ کسی ایک کی پسند کا کھانا ہو :) اور اگر کچھ بچ جائے تو دوسرے دن وہی کھلاتی ہوں میں زبردستی ;)
 

تعبیر

محفلین
ہائے حجاب مت پوچھو اگر نہ بناؤں تو وہ مجھ سے بھی زیادہ ضدی بن جاتے ہیں اور بھوکے رہتے ہیں پھر میرا دل نہیں کرتا۔
زیادہ مقدار میں نہیں بناتی نا :) خود ہی کھاتی ہوں جب تک ختم نہ ہو ورنہ پرندوں کو ڈال دیتی ہوں نہیں تو براؤن بن زندہ باد
 

شمشاد

لائبریرین
آملیٹ سے یاد آیا، یہاں پاکستانی آم کثرت سے آئے ہوئے ہیں اور ہیں بھی سستے، میٹھے البتہ ابھی اتنے نہیں ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
ہماری جانب آج ملی جلی سبزیاں اور چکن پکائی گئی۔ بس کچھ ہی دیر میں‌طعام فرمانے کا بھی ارادہ پایا جاتا ھے:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top