آج کیا پکائیں، پکایا 2

میم نون

محفلین
ارے حافظہ کم نہیں "بیچارے" اتنا لکھتے ہیں محفل میں کہ کبھی کچھ ذہن پر سے گزر جاتا ہے۔
انکا بھی وہی حال ہے جو غالب کا تھا، اگر وہ بھی اپنی تمام تخلیقات کو یاد رکھتے تو آج ڈھیر لگے ہوتے انکے لکھے کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں۔ دال روٹی پوری کرنی مشکل ہے تو حافظے کے لیے بادام کہاں سے خریدیں۔
 

شمشاد

لائبریرین

میم نون

محفلین
ایک ویسے بھی ناشتہ بہت کم ہی کرتا ہوں، عام طور سے دوپہر اور رات کا کھانا کھاتا ہوں۔
اور دوسرا یہ کہ آج گھر کی تمام خواتین کا بازار جانے کا پروگرام تھا، بہر حال ایک گھر میں رہ گئیں تو 11 بجے پراٹھا مل ہی گیا :)
اب شام تک سب ٹھیک ہے۔
 

میم نون

محفلین
درویش بھائی، شمشاد بھائی بہت شکریہ۔
جانتا تو میں بھی ہوں کہ تھوڑا بہت ناشتہ تو کرنا ہی چاہیئے لیکن بس عادت ہی نہیں ہے۔
کیا ہے کہ ہر کسی کی کوئی نہ کوئی بُری عادت ہوتی ہی ہے تو یہ میری ان گنت بُری عادات میں سے ایک ہے۔
 

میم نون

محفلین
انڈا پراٹھا ور چائے، واہ آپنے تو بڑا زبردست ناشتہ کیا ہے۔
میں نے تو آج بھی حسب معمول ناشتہ نہیں کیا۔
 
Top