آج کیا پکائیں، پکایا 2

میم نون

محفلین
ناشتے میں مرغے کا سالن، پراٹھا، پوری، اٹلی، دوسہ اور ملی جلی سبزی اور آخر میں چائے۔

ہائیں، یہ کیا بلائیں ہیں۔
اور کہیں اٹلی سے مراد ملک تو نہیں؟ :eek:

میں نے دوپہر کو بکرے کے گوشت کے ساتھ روٹی کھائی، ساتھ میں کباب اور کیچ اپ بھی تھی۔ الحمدوللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اٹلی اور دوسہ ہندوستانی کھانا ہے، خاص کر کیرالہ سٹیٹ کا۔ یہ چاول کے آٹے سے بناتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
درویش بھائی ہم کوئی بارہ افراد جمعرات کو دفتر میں ناشتہ کرتے ہیں۔ باری باری ہر رکن ناشتہ لاتا ہے۔ اکثر اراکین بازار سے لاتے ہیں۔ اس دفعہ جو رکن ناشتہ لائے تھے، انہوں نے مرغ کا سالن، اٹلی، دوسہ اور ملی جلی سبزی گھر پر بنوائی تھی جبکہ پراٹھے اور پوری بازار سے خرید کر لائے تھے۔
 
mfdarvesh

گڈ، پھر تو لگ گئی ہے گھر والی کی، انہوں نے تو کہا ہوگیا، بس آخری بار ہے، اگلی دفعہ خود بنا نا
 
شمشاد

لائبریرین
یہ آپنے کیا انکل شجاعت والا نعرہ شروع کر دیا ہے۔

ایسا کرتے ہیں کہ قرعہ اندازی کر لیتے ہیں۔
اگر اپکا نام نکلا تو آپ بریانی بنائیں گے
اور اگر میرا نام نکلا تو میں علاج کروں گا۔

یاد رکھیں میں شیخ رشید کے شہر کا رہنے والا ہوں اور جس اسکول میں شیخ صاحب پڑھتے رہے ہیں میں بھی اسی اسکول کا پڑھا ہوا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
گڈ، پھر تو لگ گئی ہے گھر والی کی، انہوں نے تو کہا ہوگیا، بس آخری بار ہے، اگلی دفعہ خود بنا نا

ایسی بات نہیں ہے۔ اصل میں ہر دوسری جمعرات کو ناشتہ دفتر میں ہوتا ہے کہ ایک جمعرات چھٹی ہوتی ہے۔ تین سے چار ماہ کے بعد باری آتی ہے تو اتنا زیادہ محسوس نہیں ہوتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں مزید مزہ یہ ہے کہ ہندوستانی، پاکستانی، سعودی، لبنانی، وغیرہ قسم کے کھانے کھانے کو ملتے ہیں کہ ہمارے گروپ میں یہ ساری قومیں شامل ہیں۔
 
میم نون

محفلین
آج زیتون کے تیل والا پراٹھا اور ماش کی دال سے ناشتہ کیا۔

یاد رکھیں میں شیخ رشید کے شہر کا رہنے والا ہوں اور جس اسکول میں شیخ صاحب پڑھتے رہے ہیں میں بھی اسی اسکول کا پڑھا ہوا ہوں۔
پھر تو بڑی احتیاط کرنی پڑے گی :rolleyes:

اس میں مزید مزہ یہ ہے کہ ہندوستانی، پاکستانی، سعودی، لبنانی، وغیرہ قسم کے کھانے کھانے کو ملتے ہیں کہ ہمارے گروپ میں یہ ساری قومیں شامل ہیں۔
واہ کیا بات ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تو دوپہر کا کھانا کھا کر آ رہا ہوں۔قیمہ اور رواں کی پھلیاں اور پودینے کی چٹنی۔
 
جیہ

لائبریرین
آج چونکہ موسم عموم سے زیادہ ٹھنڈا ہے تو آج پکانا وکانا کچھ بھی نہیں۔ بازار سے چپلی کباب (گودے اور انڈے مکس کئےہوئے ) منگوانے کا ارادہ ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
گھر میں چپلی کباب بنانے کئے کچھ لوازمات کی ضرورت ہوتی ہے مثلاً 3 فٹ قطر کی کڑاہی اور سب سے بڑھ کر پگلائی ہوئی چربی ۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
خدا کا واسطہ ہے چربی سے بچو، پہلے چربی کھا کھا کر چُن چُن ہو رہی ہو۔ ڈاکٹر صاحب چربی کھانے سے منع نہیں کرتے کیا؟
 
Top