آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہماری ذات کی تہہ تک کوئی نہیں پہنچا
اب اپنے آپ پہ دیکھیں گے منکشف ہوکر
تمہارے بعد گزارے ہیں روز و شب ہم نے
خود اپنی ذات کے زنداں میں معتکف ہوکر
 

زینب

محفلین
بہت سی باتیں ایسی ہیں جنہیں ہم فرض کرتے ہیں

چلو یہ فرض کرتے ہیں اسے مجھ سے محبت ہے
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]دھیان کی سیڑھیوں پہ پچھلے پہر
کوئی چپکے سے پائوں دھرتا ہے

ناصر کاظمی
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملیے اسے خفا کیجے ۔
جون ایلیا
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]وہ کہیں اور اب سنورتا ہے
آئینہ دیکھ دیکھ مرتا ہے
لیاقت علی عاصم
[/FONT]
 

راجہ صاحب

محفلین



حرفِ ‌الزام بنوں ، یا کوئی دعا ہو جاؤں
کاش میں بھی تیرے ہاتھوں‌سے ادا ہو جاؤں
ڈجونڈ لینا میرا ہاتھ پکڑ کے مجھ کو
بے خیالی میں اگر تم سے جدا ہو جاؤں
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کیوں کر نہ مصلحت کا مصلّہ لپیٹ دیں
ہر آدمی خدا ہو تو کیا چُپ رہے کوئی
لیاقت علی عاصم
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]محبت فرض کرنے محبت ہے کہاں رہتی
حقیقت ہے یہی جاناں مجھے تم سے محبت ہے
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
zahid-sig.gif
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم !

اٹھا کر چار تنکے رکھ دیئے تھے ہم نے ٹہنی پر
بس اتنی سی جسارت پر خفا ہیں بجلیاں ہم سے
 

زینب

محفلین
دل کو بے چین سا کرتی ہیں تمہاری آنکھیں

رات کو دیر تلک تم مجھے سوچا نہ کرو
 

زینب

محفلین
مین ایک آنسو ہی صیح،ہوں‌ہت انمول مگر

یوں نہ پلکوں سے گرا کر مٹی میں‌ملا مجھ کو
 

زینب

محفلین
آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں

تو نہ ملتا تو کسی اور سے بچھڑے ہوتے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top