آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میری تو آج چھٹی ہے۔ آدھا دن تو سو کر گزر گیا، باقی کا آدھا دن کھانے پکانے میں گزرے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
رات دوستوں کے ساتھ تھا رات بھر محفل جمی فجر پڑھ کر جو سوئے تو باقی سب تو لگ بھگ ایک بجے ہی اٹھے وہیں پر ناشتہ بنایا انڈے پھینٹے ٹوسٹ سینکے چائے بنائی اور پھر کھا پی کر کچھ دیر ٹی وی اس کے بعد نماز کے لیے مسجد اور پھر سب اپنے اپنے گھر۔ لیکن دن ابھی باقی تھا سو مہینے بھر کا راشن لا کر دھرا اور اب اپنے بستر میں نیم دراز سوچ رہا ہوں کہ کیا کیا جائے۔ پڑھا جائے کام کیا جائے یا نیٹ پر آوارہ گردی کی جائے یا کھانا کھا لیا جائے یا سو جایا جائے۔
 

فہیم

لائبریرین
آج ہم نہ اپنا فلٹ ہیٹ لے کر نکلے نہ سن گلاسز اور اتفاق سے آج ایک لمبی رائیڈ ایسے کرنی پڑی کہ سورج بالکل سامنے پڑرہا تھا۔
لگتا ہے سر میں سورج کی شعاعیں سرائیت کرکے دماغ کو روشن بلکہ 14 طبق روشن کرگئی ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آج ہم نہ اپنا فلٹ ہیٹ لے کر نکلے نہ سن گلاسز اور اتفاق سے آج ایک لمبی رائیڈ ایسے کرنی پڑی کہ سورج بالکل سامنے پڑرہا تھا۔
لگتا ہے سر میں سورج کی شعاعیں سرائیت کرکے دماغ کو روشن بلکہ 14 طبق روشن کرگئی ہیں۔
او ووووووووو پھر تو آپ کے سر پہ آرام سے مچھلی کے کباب بنائے جاسکتے تھے:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا دن بہت اچھا رہا۔ دوپہر کا کھانا مفت میں کھایا اور رات کا کھانا دفتر کے کھاتے میں کھایا۔ کام وام تو کچھ ہے نہیں تھا۔ شبلی نعمانی کی کتاب ہی پوسٹ کرتا رہا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top