سیما آفتاب

محفلین
اللہ صرف عبادت والوں کا رب نہیں.. اللہ ندامت والوں کا رب بھی ہے..
اللہ صرف نیکوکاروں کا نہیں۔۔۔ اللہ گنہگاروں کا رب بھی ہے ..
اللہ صرف ایمان والوں کا رب نہیں .. اللہ مشرکین کا رب بھی ہے..
.. مگر جو خالصتاً اللہ کا ہونا چاہے تو یاد رہے خالص ہونے کے لئے خاص ہونا پڑتا ہے ..

کچھ دل سے
 

زبیر مرزا

محفلین
نو باتیں

کتنی زبردست ہیں یہ نو باتیں ، کوشش کریں کہ ہم اسے اپنے عمل میں لائیں!!!

1- *فتبينوا:*

کوئ بھی بات سن کر آگے کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے
مزید
کچھ دل سے
 

زبیر مرزا

محفلین
2015 حج پہلی حاضری مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی فضاؤں کا پہلا تجربہ رستے معلوم نہ تھے ایک دن حیدرآباد کے ایک نوجوان نے رہنمائی کی وہیں ان کو دیکھ کر اصحاب الصفا والے چبوترے کے ساتھ بنا ایک کمرہ باہر کرسی پہ بیٹھے ایک صاحب سے مصافحہ کیا بعد بھی معلوم ہوا وہ چابی بردار ہیں دل بہت مسرور ہوا انعام کی صورت لگا پہلی حاضری اور یہ شرف - یہ تحریرپڑھتے ہوئے سب آنکھوں کے سامنے آگیا -
مدینہ منورہ کے خواجہ سرا

نورالہدیٰ شاہ
نورالھدیٰ شاہ
اصحاب الصفا والے چبوترے کے ساتھ بنا ایک کمرہ جو ابھی بھی ہے، جس کے چھوٹے سے لکڑی کے دروازے سے انہیں جھک کر اندر جانا پڑتا تھا، جو شاید صرف انہی کے استعمال کا تھا کیونکہ اس کی چابی اسی ہیڈ خواجہ کی کمر سے لٹک رہی ہوتی تھی۔ مسجدِ نبویؐ کی صفائی کا کام یہی کرتے تھے۔ روضہ اقدس کے اندر جاکر وہاں کی صفائی بھی یہی کرتے تھے۔
مدینہ منورہ کے خواجہ سرا - ہم سب
 

زبیر مرزا

محفلین
اور جب کوئی چارہ نہیں رہتا، جب کوئی اور امید نہیں رہتی تو پھر ایک ہی واسطہ ہوتا ہے۔ رب جی، نبی جی ﷺ کا صدقہ اپنی عطاء کر دو۔ نبی جی ﷺ کا نام ایسا ہے کہ بس اس کے بعد کچھ اپنے بس میں نہیں رہتا۔ نبی جی ﷺ کے نام کے بعد لفظ نہیں صرف آنسو کام کرتے ہیں۔
(محمدشاکرعزیز کے بلاگ سے)

تھوڑ دِلا | آوازِ دوست
 

سیما آفتاب

محفلین
ہجرتِ مصطفی کا منظوم واقعہ
از: محمد اسامہ سرسری

مجھے اک درد والی داستاں سب کو سنانی ہے
نبی کی جانبِ طیبہ یہ ہجرت کی کہانی ہے
نبی کے سب صحابہ ہی نبی پر جاں چھڑکتے تھے
مخالف ان کی الفت دیکھ کر بے حد بھڑکتے تھے
وہ خانہ کعبہ پیارا جس کو بیت اللہ کہتے تھے
وہ مکہ جس میں احمد{ﷺ} اقربا کے ساتھ رہتے تھے
وہ پیارا بندہ اللہ کا محمد{ﷺ} نام تھا اُن کا
سخاوت عام تھی اُن کی ، محبت کام تھا اُن کا
ہجرتِ مصطفی کا منظوم واقعہ
 

فلک شیر

محفلین
"کرنیں ایک ہی مشعل کی" کے نام سے ایک سیریز شروع کر رہا ہوں بتوفیق الٰہی ، جس میں امت کے کچھ بڑے لوگوں کا مختصر تعارف پیش کیا جائے گا۔ اصل میں یہ ایک عربی کتاب کا ترجمہ نما ترجمانی ہے ۔اللہ تعالیٰ شرف قبول بنائے اور اسے امت اور میرے لیے دنیا و آخرت میں مفید بنائے ۔ آغاز آج آقا و مولا ، حبیب رب العالمین، سید المرسلین ، محمد ﷺ کے ذکرِ خوش خصال سے :
النبی ﷺ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرنیں ایک ہی مشعل کی
 
حکمت، آیورویدا، ہومیوپیتھی بمقابلہ میڈیکل سائنس
آج کل سوشل میڈیا پر یہ بحث بہت چھیڑی جارہی ہے کہ کورونا کا علاج یا وباؤں کا علاج ڈاکٹروں کے پاس نہیں ہے، حکیم اپنے نسخے بتا رہےہیں۔ اس ضمن میں کچھ تاریخی پسِ منظر اور موازنہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کچھ باتیں رہ گئی ہیں سو اگلی قسط میں
لنک ملاحظہ ہو
 
حکمت، آیورویدا، ہومیوپیتھی بمقابلہ میڈیکل سائنس
آج کل سوشل میڈیا پر یہ بحث بہت چھیڑی جارہی ہے کہ کورونا کا علاج یا وباؤں کا علاج ڈاکٹروں کے پاس نہیں ہے، حکیم اپنے نسخے بتا رہےہیں۔ اس ضمن میں کچھ تاریخی پسِ منظر اور موازنہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کچھ باتیں رہ گئی ہیں سو اگلی قسط میں
لنک ملاحظہ ہو
کیا اپنی ادبی و شعری نگارشات کے لیے آپ نے کوئی اور بلاگ بنایا ہے؟
 

یاسر شاہ

محفلین
آج کل ان لوگوں کےحواس پر بھی سیاسی بیانیے چھائے ہوئے ہیں جن کا سیاست سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں -میرا بھی یہ حال ہے کہ نماز میں تعوذ پڑھتے ہوئے جب "...من الشیطان الرجیم" پہ پہنچتا ہوں تو"رجیم چینج "(regime change)عمران خان کی ایک اصطلاح یاد آجاتی ہے -وجہ یہی ہے کہ بندہ بھی عمران خان کی تقاریر کے سحر میں مبتلا ہے -پہلے میں سمجھتا تھا مولانارومی نے صرف فارسی شاعری کی ہے مگر خان صاحب کی دو ایک تقاریر سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے اردو کے اقوال زریں بھی لکھ رکھیں ہیں -ایک قول تو ان کا خان صاحب کو ازبر ہے جس کو بہت سی تقریروں میں پیش کر چکے ہیں کہ مولانارومی فرماتے ہیں اے انسانو (پاکستانیو )!تم کو الله تعالیٰ نے پر عطا کیے ہیں تم زمین پر چیونٹیوں کی طرح کیوں رینگ رہے ہو -اب پتا نہیں یہ واقعی مولانارومی نے فرمایا ہے یا یہ وہی پاکستانیوں کی پرانی عادت ہے کہ فرماتے خود ہیں اور الزام رکھتے ہیں مولانارومی،اقبال اور احمد فراز وغیرہ پر -
 
Top