آج کا ایک اچھا کام

حسن علوی

محفلین
ہم اگر اپنی روز مرہ زندگی کا احاطہ کریں تو ہمیں پتہ چلتا ھے کہ ہم اخلاق و مدارج کی کس سطح پر کھڑے ہیں۔ اسلیئے اپنی روز مرہ زندگی کا محاسبہ ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے۔
اس دھاگے پر ہم چند ایسے اچھے افعال کا زکر کریں گے جو کہ دن بھر میں ہم نے کیئے ہوں اور جس سے کسی کو مطلق کوئی آسانی میسر آئی ہو۔
سو دیکھتے ہیں کون کیا کیا کر رہا ھے اور بازی مرد حضرات کے حصے میں آتی ھے کہ خواتین کے:)

نوٹ: دیانتداری اور صداقت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے
 

تیشہ

محفلین
ابھی تک تو کوئی اچھا کام نہیں کیا کہ وہی روٹین اپنی کام ۔ اور کام سے گھر ، ابھی باہر نکلتی ہوں تو کیا پتا کوئی اچھا کام ہو ہی جائے ۔ ورنہ اگر اچھا نہ ہو تو براُ بھی نہیں ہوتا حساب برابر رہتا ہے ۔

animated0137.gif
 

فاتح

لائبریرین
آج تک تو "نیکی کر دریا میں ڈال" ہی سنا تھا مگر اب شاید "نیکی کر حسن علوی کے دھاگے میں ڈال" کا محاورہ بھی رواج پا جائے۔;)
 

میم نون

محفلین
ابھی تک تو کوئی اچھا کام نہیں کیا کہ وہی روٹین اپنی کام ۔ اور کام سے گھر ، ابھی باہر نکلتی ہوں تو کیا پتا کوئی اچھا کام ہو ہی جائے ۔ ورنہ اگر اچھا نہ ہو تو براُ بھی نہیں ہوتا حساب برابر رہتا ہے ۔

animated0137.gif

بدی سے بچنا بھی ایک نیکی ہے۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
کئی حضرات کے نزدیک نیکی کئی قسم کی ہو گی۔
اور کیا کوئی نیکی کر کے اس کی تشہر کرنی چاہیے؟ تاکہ دوسرے ہماری واہ واہ کریں؟
 

حسن علوی

محفلین
کئی حضرات کے نزدیک نیکی کئی قسم کی ہو گی۔
اور کیا کوئی نیکی کر کے اس کی تشہر کرنی چاہیے؟ تاکہ دوسرے ہماری واہ واہ کریں؟

بندے پر منحصر ھے کہ وہ کیسے دیکھتا ھے، کوئی اسے اپنی تعریف سمجھ لے یا کچھ ایسے بھی ہونگے جو یہ سوچیں کہ ہو سکتا ھے میرے اس اچھے عمل کی پیروی کرتے ہوئے کوئی اور اللہ کہ بندہ سبق حاصل کر لے، شاید کوئی موٹیویٹ ہو جائے اور دیکھا دیکھی ہی صحیح مگر کوئی اچھا فعل تو کرے گا۔
میں نے ایک صحتمند رجحان کو فروغ دینے کی نیت سے یہ دھاگہ شروع کیا تھا بہر حال اراکین مجھ سے یقینً اختلافِ رائے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن بھائی دلبرداشتہ نہ ہوں۔ یہ گپ شپ تو ہوتی ہی رہتی ہے۔
اب دیکھیں ناں اگر کوئی نیکی کر ہی لی ہے تو اس کا ڈنڈھورہ پیٹنا بھی اچھی بات نہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
جب ہی تو کہہ رہا ہوں کہ لگا دیجیئے قفل۔ گپ شپ تو باقی دھاگوں پر چل ہی رہی ھے اس دھاگے کا مقصد تو فوت ہو گیا نا:rolleyes:
کوئی بات نہیں پھر کبھی سہی، اللہ کرم کرے گا
 
Top