السلام علیکم
میں یہاں ایک نیا سلسلہ آغاز کر رہی ہوں۔ مجھے ذاتی طور پر ہمیشہ بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب بھی یہاں فورم پر کوئی ایسا پیغام نظر سے گزرے جو مجموعی طور پر یا کسی نہ کسی حوالے سے افادیت کا حامل ہو ۔ محفل میرے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں مثبت سوچ کے ساتھ بہت سے تعمیری کام کیے جا سکتے ہیں یہاں بہت سے علمی ، ادبی ، تحقیقی ، تاریخی ، تعلیمی و تربیتی نوعیت کے پراجیکٹس موجود ہیں جن پر آہستہ آہستہ کام ہو رہا ہے اور بہت سے ابھی انتظار میں ہیں کہ ان کی جانب توجہ کی جائے۔ میرا دل ہے کہ یہاں اراکین کی جانب سے ارسال کیے جانے والے ایسے پیغامات کی نشاندہی ہو جو یہاں کسی پراجیکٹ کے حوالے سے بالخصوص اور فورم کے حوالے سے بالعموم اپنے اندر افادیت رکھتے ہوں ۔
اگر دیگر اراکین بھی چاہیں تو اس سلسلے میں ایسے کسی بھی پیغام / پیغامات کی نشاندہی کر سکتے ہیں یہاں جو آج آپ کی نظر سے گزرے ہوں یا آئندہ آنے والے کسی بھی روز۔
اس سلسلے کی خاص بات یہ بھی ہوگی کہ اسے آئندہ محفل کے سالانہ ایوارڈز میں شامل کیا جائے گا ۔ ۔ ۔ اور یہاں نشاندہی کی جانے والی مفید پوسٹس میں سے چند بہترین اور مفید ترین پیغامات کا انتخاب کیا جائے گا ۔ ۔ ۔ کیسے ؟ اس بارے میں میں بعد میں تفصیل لکھوں گی
شکریہ