آئی پی ایل کادوسراایڈیشن بھارت سےباہرکھیلاجائےگا

قمراحمد

محفلین
آئی پی ایل کا دوسرا ایڈیشن بھارت سے باہر کھیلا جائے گا

ممبئی . . . بھارت میں عام انتخابات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی پی ایل کا دوسرا ایڈیشن بھارت سے باہر کھیلا جائے گا،امکان ہے کہ انگلینڈ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔بی سی سی آئی کے صدر ششنک منوہر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے رویہ کی وجہ سے لیگ کو بیرون ملک منتقل کرنا پڑا۔انڈین پریمیر لیگ کے شیڈول کوحتمی شکل دینے کے لیے بھارتی بورڈکی ورکنگ کمیٹی کاہنگامی اجلاس ممبئی میں ہوا ،اجلاس میں بھارتی بورڈ کے سربراہ ششانک منوہراوردیگراہم عہدیداربھی شریک تھے۔جس میں آئی پی ایل کے عہدیداروں نے ٹورنامنٹ کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ایونٹ کے مقام اور تاریخوں کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا جائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ انگلینڈ میں منعقد ہو گا،بھارتی بورڈ نے اس فیصلے پر اپنی عوام سے معذرت کی اور اس فیصلہ کا ذمہ دار اپنی حکومت کو ٹہرایا ۔بی سی سی آئی کے صدر ششنک منوہر نے کہا کہ آئی پی ایل کے شیڈول کا اعلان الیکشن کی تاریخ سے پہلے کیا گیا تھا مگر بھارتی حکومت کے رویہ کی وجہ سے لیگ کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔آئی پی ایل کمشنر للیت مودی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ایونٹ کے بھارت سے باہر منتقل ہونے کے باوجود بھی پاکستانی کھلاڑی اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کا اعلان ایک ماہ پہلے کیا جا جکا ہے
 

محمدصابر

محفلین
لوجی فیصلہ ہو گیا اب آئی پی ایل جنوبی افریقہ میں‌ہو گا۔ پر اس کا نام کیا ہو گا۔ ایس اے پی ایل یا آئی پی ایل
 

الف عین

لائبریرین
میرا مطلب تھا ٹیکسٹ یا متن کا حوالہ ؟کوئی ہندوستانی اخبار اس کو بھارت نہیں کہتا اس لئے خیال ہوا کہ پاکستانی متن ہے.اس کے علاوہ اس خبر میں اصل وجہ بھی نہیں دی گئی جو کہ الیکشن ہیں.
 
Top