آئی فون سیون ہوم بٹن کے بغیر؟

آئی فون سیون سابقہ ڈیوائسز سے ایک لحاظ سے بالکل مختلف ہوگا جس کی وجہ اس میں ہوم بٹن نہ ہونا ہے۔

یہ دعویٰ ایپل انسائیڈر نامی بلاگ نے ایپل کے نئے اسمارٹ فون کی مبینہ تصویر لیک کرتے ہوئے کیا ہے۔

تصاویر میں ایک آئی فون کو 3.5 ایم ایم سرکولر ہیڈ فون جیک اور راﺅنڈ ہوم بٹن کے بغیر دکھایا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایپل کی پہلی ڈیوائس ہوگی جس میں یہ 2 تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ آئی فون سکس ایس کے ہوم بٹن میں ٹچ آئی ڈی، فنگر پرنٹ اسکینر جیسے فیچرز موجود تھے جس کے ذریعے فون کو ان لاک اور ایپل پے کے ذریعے خریداری کی جاسکتی ہے۔

آئی فون سیون میں بائیومیٹرک شناخت کی ٹیکنالوجی کو بٹن کی جگہ کسی اور طریقے سے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ اطلاعات تو پہلے ہی سامنے آرہی تھیں کہ آئی فون سیون میں ہیڈفون جیک کو ختم کیا جارہا ہے تاکہ اس ورژن کو زیادہ پتلا رکھا جاسکے تاہم ہوم بٹن کو ختم کرنے کی توقع نہیں تھی۔

ایپل کی جانب سے نئے آئی فون سیون اور ممکنہ طور پر دو کیمروں کے ساتھ آئی فون سیون پلس کو رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایپل کی جانب سے 21 مارچ کو نیا چار انچ کا آئی فون ایس ای متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ساتھ 9.7 انچ کا آئی پیڈ پرو اور ایپل واچ کے نئے اسٹریپس بھی پیش کیے جائیں گے۔
 
سنا ہے کہ آئی فون سیون کو دانت میں پہنا جاسکے گا اور اس طرح یہ خون کی گردش سے چارج ہوگا۔ آنے والی اور جانے والی کالوں کو آپ صرف آواز سے ہی کر سکیں گے ۔ اور جبڑے کی ہڈی سے کان میں آواز ایا کرے گی :(

ہی ہی ہی ہا ہا ہا
 

یاز

محفلین
اگلے آئی فون سے آپ اسٹیو جابز مرحوم کی روح سے بھی بات کر سکیں گے

ہمارے ہاں تو عامل باوا جی 3310 کی مدد سے بھی سٹیو جابز اور ان کے تمام آباؤ اجداد بمعہ آنے والی نسلوں سے بھی گفتگو فرما لیتے ہیں۔
اتنا خرچہ کرنے کی کیا ضرورت۔
 

یاز

محفلین
اگلا آئی فون جو آئے گا، اس میں سکرین بھی نہیں ہو گی، جس کو کال کریں گے وہ بندہ خود باہر آ جائے گا.

میں نے سنا ہے کہ اگلا آئی فون بیٹنگ اور باؤلنگ بھی کیا کرے گا۔ تبھی تو آل راؤنڈر کہلا سکے گا۔ (امپائر کو ساتھ ملا کے کھیلا تو مین آف دی میچ بھی ہو سکتا ہے)۔
 

یاز

محفلین
سنا ہے کہ آئی فون سیون کو دانت میں پہنا جاسکے گا اور اس طرح یہ خون کی گردش سے چارج ہوگا۔ آنے والی اور جانے والی کالوں کو آپ صرف آواز سے ہی کر سکیں گے ۔ اور جبڑے کی ہڈی سے کان میں آواز ایا کرے گی :(

ہی ہی ہی ہا ہا ہا

ایک خبر یہ بھی ہے کہ اگلا آئی فون سی این جی پہ چلے گا۔ ہوئی نہ پٹرول کی بچت۔
 

یاز

محفلین
ویسے آئی فون سیون مجھے پاکستانی کرکٹ جیسا لگا ہے۔
اُس میں ہوم بٹن نہیں ہے۔ اِس میں ہوم سیریز نہیں ہے۔
اس حساب سے دیکھا جائے تو آئی فون سیون کا ہوم بٹن دبئی یا ابوظہبی میں ہونا چاہئے۔
 

arifkarim

معطل
ویسے آئی فون سیون مجھے پاکستانی کرکٹ جیسا لگا ہے۔
اُس میں ہوم بٹن نہیں ہے۔ اِس میں ہوم سیریز نہیں ہے۔
اس حساب سے دیکھا جائے تو آئی فون سیون کا ہوم بٹن دبئی یا ابوظہبی میں ہونا چاہئے۔
پاکستان نے جیسے اپنی سیاست اور روز گار امارات آؤٹ سورس کیے ہیں بالکل وہی حال کرکٹ کا بھی ہو رہا ہے۔
 
Top