آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
صاحبان! سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو اب صرف ایک مشن ہے کہ بنگلہ دیش کو تین گھنٹوں تک میدان میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ تاثر یہ دیا جائے کہ انہوں نے غیر ہموار گراؤنڈ کے خلاف بطور احتجاج میچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
 
موقع تو ہے جی

FB-IMG-1562333922739.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
محفلین بدل گئے لیکن محفل کا طرز نہ بدلا۔

ایک دہائی قبل پاکستان کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد کسی نے چمپئینز کی اپڈیٹ بھی نہ کی۔ اور آج تو محفلین نے میچ کی اپڈیٹ سے ہی ہاتھ چُک لئے نیں۔

چیمپئنر ٹرافی 2009 !!
بھائی عارف کریم جاسم محمد ہر بار ایسی بھی کیا بےرُخی! :)
 
فرقان احمد

محفلین
یہاں تو آج ٹیم پاکستان کو "گڈ بائی" کہنے بھی کوئی نہیں آیا۔ :)
الوداع، اے سبز پوش بلے بازو، اے ہرے بھرے گیند بازو، الوداع، الوداع، الوداع! بڑھے چلو وطن کی طرف، دھرو یہاں سبز قدم اور وطن عزیز کے ہر گوشے کو ہرا بھرا کر دو، اسے مہکا دو!

نوٹ: یہ الوداعی پیغام پی ٹی وی چینل پر گلابی و امریکی سنڈی کے خصوصی اشتراک و تعاون سے چلایا گیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک دہائی قبل پاکستان کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد کسی نے چمپئینز کی اپڈیٹ بھی نہ کی۔ اور آج تو محفلین نے میچ کی اپڈیٹ سے ہی ہاتھ چُک لئے نیں۔
یہ قوم کا عمومی رویہ ہے۔ اور غالبا صدیوں سے ہے۔ یعنی ہر چڑھتے سورج کی پوجا اور ہر ڈوبتے سورج کو بھولنے کی بیماری۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
چلیں جی پاکستان کو پیشگی جیت مبارک۔ دیگر ٹیمیں جو سیمی فائنل تک پہنچی ہیں کو ورلڈ کپ مبارک۔ اب عمرانی حکومت کے آخری سال میں دوبارہ ملیں گے۔۔۔
 
چلیں جی پاکستان کو پیشگی جیت مبارک۔ دیگر ٹیمیں جو سیمی فائنل تک پہنچی ہیں کو ورلڈ کپ مبارک۔ اب عمرانی حکومت کے آخری سال میں دوبارہ ملیں گے۔۔۔

نئی لڑی کھولیں اب۔
جس میں نئے ڈومیسٹک سسٹم، ریلو کٹوں وغیرہ سب پر بات ہو سکے۔۔۔
 
Top