آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز 2017

یاز

محفلین
کین ولیمسن نے بھی خود کو ریٹائر آؤٹ کروا لیا۔

خیال رہے کہ اس فعل کے ارتکاب کا مقصد یہ ہے کہ باقی بلے بازوں کو بھی پریکٹس کا موقع ملے۔ ورنہ پریکٹس میچ کا فائدہ کیا ہوتا۔
 

یاز

محفلین
ویسے ہمارا خیال ہے کہ اس چیمپئنز ٹرافی میں باؤلرز کے لئے پہلے سے ان فٹ ہو جانے میں ہی عافیت ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
اگرچہ کہ یہ کرکٹ کے حق میں زیادہ مناسب نہیں ہے، تاہم میرا خیال ہے کہ زیادہ سکور والے ون ڈے میچز میں زیادہ دلچسپی لی جاتی ہے۔
300 کے آس پاس تو ٹھیک ہے لیکن 350 بنتے ہیں پھر چیز بھی ہو جاتے اور وہ کبھی کبھی نہیں بلکہ اکثر ہوتے ہیں اس لیے مجھے تو مزا نہیں آتا۔
 

یاز

محفلین
300 کے آس پاس تو ٹھیک ہے لیکن 350 بنتے ہیں پھر چیز بھی ہو جاتے اور وہ کبھی کبھی نہیں بلکہ اکثر ہوتے ہیں اس لیے مجھے تو مزا نہیں آتا۔
کافی حد تک ہم آپ سے متفق ہی ہیں، تاہم یہی چیز تو دلچسپی کا باعث ہے کہ کسی دور میں 300 سے اوپر کے ٹارگٹ کا مطلب ہوتا تھا کہ قوی امکان ہے کہ میچ یکطرفہ ہو گا یعنی دلچسپی ختم۔
لیکن 434 چیز ہونے اور سری لنکا کے ہاتھوں 414 کو بھی خطرے سے دوچار کرنے اور پھر کوہلی ازم کے عروج کے بعد سے ٹارگٹ کوئی بھی ہو، میچ سے دلچسپی ختم نہیں ہوتی۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
Top