آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز 2017

ابن توقیر

محفلین
آج ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری وارم اپ میچ میں مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے 324نقصان پر رنز بنائے ہیں۔دھون 60 رنز بناسکے،کارتھک 94 پر ریٹائرڈ آوٹ ہوئے جبکہ پانڈیا 80 رنز پر ناٹ آوٹ واپس گئے۔اننگز بریک
 

ابن توقیر

محفلین
سری لنکا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ’’تگڑی‘‘ پرفارمنس دیکھنے کو مل رہی ہے۔اس وقت 43 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے جبکہ لنکا نے 309 رنز بنالیےہیں۔اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔تھارنگا کی جانب سے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی گئی ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
سری لنکا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ’’تگڑی‘‘ پرفارمنس دیکھنے کو مل رہی ہے۔اس وقت 43 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے جبکہ لنکا نے 309 رنز بنالیےہیں۔اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔تھارنگا کی جانب سے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی گئی ہے۔
اس میچ کا تو ہمیں پتہ ہی نہیں تھا۔ یہ تھرنگا صاحب کو کیپٹین بنایا گیا ہے؟
 

ابن توقیر

محفلین
بہت رن بن رہے ہیں، مزا نہیں آئے گا لگتا ہے اس بار
اس بار ہائی سکورنگ میچ دیکھنے کو ملیں گے،رمضان میں چھکوں چوکوں کی برسات سے شاہد شائقین کا لہو مزید ’’گرمایا‘‘ جائے گا۔لگتا یہی ہے کہ اس بار اچھے خاصے ہدف کا کامیاب تعاقب دیکھنے کو ملے گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
سری لنکا نے اپنی اننگز کے مقررہ پچاس اوورز میں 356 رنز بنائے تھے اور 8 وکٹوں کا نقصان اٹھایا تھا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نے ہندوستان کے مجموعی سکور 324 کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔اس وقت تین اوورز میں نو رنز بنا لیے گئے ہیں۔
 

یاز

محفلین
سری لنکا نے کافی سکور کیا ہے، لیکن عین ممکن ہے کہ یہ بھی چیز ہو جائے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ٹائیگرز نے تیسری وکٹ گرا کر چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے پلیئرز کےآرام دینے کے منصوبے پر عمل در آمد شروع کردیا ہے۔
 

یاز

محفلین
دوسری جانب مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن سری لنکن باؤلنگ کا بھرتہ بناتے ہوئے۔
 

یاز

محفلین
سری لنکن باؤلنگ کو بے تحاشا پیٹ لیا گیا ہے۔
گزشتہ 15 اوورز میں 150 سے زائد رنز بن چکے ہیں۔
 
Top