آئی ایس آئی طالبان کیساتھ ہے: وکی لیکس!

arifkarim

معطل
وکی لیکس نے حال ہی میں 75,000 دستاویزات پر مبنی افغان جنگ ڈائری ریلیز کی ہے۔ جسکی سورسز کو راز میں رکھا گیا ہے۔ انکے مطابق پاکستانی سی آئی اے کے طالبان کیساتھ گہرے مراسم ہیں۔ حقیقت میں 90،000 خفیہ ڈاکومنٹس کی ریلیز کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن شاید ابھی وہ 15،000 اس قابل نہیں ہیں کہ ریلیز کی جاتیں۔
سورس:
http://www.reuters.com/article/idUSTRE66P02S20100726
http://www.wikileaks.org/wiki/Afghan_War_Diary,_2004-2010
http://wardiary.wikileaks.org/
ویسے یہ خبر “ہمارے“ لئے کچھ اچھنبے کی بات نہیں۔ جہاں حکمران سے لیکر ہر سیاسی ڈپارٹمنٹ پہلے ہی سے بکا ہوا ہو۔ وہاں آئی ایس آئی کا ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کیلئے کام کرنا ایک معمولی سی بات ہے۔ پاکستان زندہ باد!
 
فرخ منظور

لائبریرین
امریکہ نے ہی آئی ایس آئی کے طالبان کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ظاہر ہے اتنے مضبوط روابط اتنی جلدی کیسے ختم ہو سکتے ہیں۔
 
عارف کریم صاحب سارے نہیں کچھ گروپس کام کررہے ہیں ویسے بھی جب امریکہ افغانستان سے بھاگ جائے گا تو پھر یہ طالبان شتر بے مہار ہوجائیں گے اور پھر ایک عظیم انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔
سسک رہیں ہیں طنابیں پرانے خیموں کی
زمانہ آخری یلغار کرنے والا ہے
 
کیا یہ ایک پیشنگوئی ہے؟؟؟؟؟؟؟
یا پھر آپ ان طالبان کے مذہبی نقطءِ نظر کی حمایت کررہے ہیں؟یا انکے پشتون ہونے کی وجہ سے انکی سپورٹ کررہے ہیں؟
 
dxbgraphics

محفلین
جب عوام روٹی کو ترسے گی ۔ بے روزگاری بڑھے گی ۔ غربت میں اضافہ اور امیروں کی دولت دوگنی ہوگی تو ایسے میں طالبان کے لئے ہمدردی بڑھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ قیام پاکستان سے لیکر اب تک جمہوریت نے غریبوں کو کیا دیا ہے۔ سوچنے کی بات ہے۔
 
تو طالبان نے کیا دیا ہے اب تک دنیا کو۔ ۔ سوات میں تو انہیں موقع دیا گیا تھا، خوب اسلام نافژ کیا وہاں، کیا اسی کو اسلام کہتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
صرف ایک ویڈیو کی بات ہوتی تو مان بھی لیتے، وہ جو خونی چوک میں ایک ایک ہفتہ لاشیں لٹکتی رہتی تھیں کیا وہ بھی جعلی تھیں؟
کیا مسلک کے مخالف ایک دشمن شخص کی لاش قبر سے نکال کر پھانسی پر چڑھانے والے فرشتے تھے؟
کیا مقامی آبادیوں کو ھراساں کرکے انکی نوجوان لڑکیوں کے ساتھ زبردستی نام نہپاد مجاھدین کی شادیاں ایدھی فاؤنڈیشن نے کروائیں تھیں؟
کیا پاکستانی پولیس کے اہلکاروں کے سر قلم کرنے والے انڈین یا امریکن تھے؟
کیا کیپٹن نجم اور دوسرے فوجی افسوں کو مذاق مذاق میں شہید کردیا گیا تھا؟
کیا صوفی بزرگوں کے مزاروں کو اڑا کر وہاں داخلہ ممنوع کرنے والے ‘مشرک بریلوی‘ تھے یا ‘کافر شیعہ‘؟

کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں:rolleyes:
 
محمود احمد غزنوی صاحب
میرے بھائی نے بہت خوبصورت جواب دیا ہے۔
اور میرے بھائی طالبان جو کررہے ہیں وہ جیسا کہ آپ نے تحریر کیا
صرف ایک ویڈیو کی بات ہوتی تو مان بھی لیتے، وہ جو خونی چوک میں ایک ایک ہفتہ لاشیں لٹکتی رہتی تھیں کیا وہ بھی جعلی تھیں؟
کیا مسلک کے مخالف ایک دشمن شخص کی لاش قبر سے نکال کر پھانسی پر چڑھانے والے فرشتے تھے؟
کیا مقامی آبادیوں کو ھراساں کرکے انکی نوجوان لڑکیوں کے ساتھ زبردستی نام نہپاد مجاھدین کی شادیاں ایدھی فاؤنڈیشن نے کروائیں تھیں؟
کیا پاکستانی پولیس کے اہلکاروں کے سر قلم کرنے والے انڈین یا امریکن تھے؟
کیا کیپٹن نجم اور دوسرے فوجی افسوں کو مذاق مذاق میں شہید کردیا گیا تھا؟
کیا صوفی بزرگوں کے مزاروں کو اڑا کر وہاں داخلہ ممنوع کرنے والے ‘مشرک بریلوی‘ تھے یا ‘کافر شیعہ‘؟

کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں:rolleyes:
وہ ان میں کچھ وہابی ذہنیت کے لوگ ہیں جو کہ ایسا کررہے ہیں اور باقی مجاہدین جو کہ صحیح مسلک رکھتے ہیں وہ ایک حکمت کے تحت ان کو کچھ نہیں کہتے ہیں کیونکہ یہ وہابی طالبان اپنے مسلک میں بہت زیادہ شدت پسند ہیں جب اختیارات مکمل طور پر امام مہدی کے ظہور کے بعد اصل مجاہدین کے قبضہ میں آجائیں گے تو پھر یہ لوگ کچھ نہیں کرسکیں گے اور جہاں تک پشتون کا تعلق ہے تو یقینا پیشنگوئیوں کے مطابق کالی پگڑی والے اہل خراسان صرف اور صرف پشتون ہی ہونگیں کیونکہ باقی فارسی یا دری بولنے والے تو مجاہدین یا پٹھانوں کے جانی دشمن ہیں۔
جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میرا تعلق پشاور سے ہے تو جب طالبان نے سوات پر مکمل قبضہ کیا تو جب آپریشن شروع ہوا تو میں نے دو سواتیوں کی گفتگو سنی ایک دوسرے کو کہہ رہا تھا کہ طالبان نے بہت سارے زمینی خداؤں کی خدائی ختم کردی ہے اور اگر آپ نے مشاہدہ کیا ہو تو سوات میں طالبان نے عام لوگوں کو کچھ نہیں کہا صرف زمینی خداؤں یعنی ادھر کے خان خوانین کو ہی نیست و نابود کیا ہے اور ایک اور بات بھی آپ کے علم میں لاتا چلوں کہ ادھر طالبان عام لوگوں کو کچھ نہیں کہتے ہیں صرف مالدار لوگوں کو کہتے ہیں کہ ہمیں جہاد کے لیئے چندہ دو تو جو نہیں دیتا ہے صرف اس کو مارتے ہیں۔ اب ٹھیک کرتے ہیں یا غلط کرتے ہیں یہ اللہ بہتر جانتا ہے لیکن جو حقائق مبنی برحقیقت ہیں وہ میں نے آپ کے گوش گزار کیئے ہیں۔ میرا اللہ بہتر جانتا ہے کہ میں نہ مجاہد ہوں اور نہ طالبان کے ساتھ ہوں۔
 
طالوت

محفلین
تو پس ثابت ہوا کہ طالبان کی مخالفت وہابی ہونے کی بنا پر ہے ۔
ہر مسلک اپنے مسلک میں شدت پسند اور پر تشدد ہے ۔ ملتان و رائے ونڈ کے لئے جب لوگ اکٹھے ہوتے ہیں تو ان کا اخلاق بھی اس مشقت کے پسینے میں نکل کر بہہ جاتا ہے ۔ اور اتفاق سے اس کا مجھے ذاتی تجربہ ہے ، ریل کے سفر کے دوران ۔ سب ایک ہی ہیں بس موقع ملنے کی دیر ہے ۔
وسلام
 
طالبان کی مخالفت انکے وہابی ہونے کی بناء پر نہیں بلکہ انکی ان حرکتوں کی بناء پر ہے جو میں نے اوپر درج کی ہیں ،اب یہ عجیب اتفاقات ہیں کہ ایسی حرکتیں ہمیشہ (الا ماشاء اللہ) وہابیوں کے شدت پسندوں سے ہی سرزد ہوتی ہیں;)۔ ۔۔
تو پتہ یہ چلا کہ مخالفت حرکتوں کی بناء پر ہے نہ کہ وہابی ہونے پر۔:)
 
dxbgraphics

محفلین
تو طالبان نے کیا دیا ہے اب تک دنیا کو۔ ۔ سوات میں تو انہیں موقع دیا گیا تھا، خوب اسلام نافژ کیا وہاں، کیا اسی کو اسلام کہتے ہیں؟

محمود بھائی میری پوسٹ دوبارہ پڑھئے میں نے صرف عوام کی جمہوریت سے بے زاری کی وجہ بیان کی ہے۔
 
عثمان

محفلین
جب اختیارات مکمل طور پر امام مہدی کے ظہور کے بعد اصل مجاہدین کے قبضہ میں آجائیں گے تو پھر یہ لوگ کچھ نہیں کرسکیں گے اور جہاں تک پشتون کا تعلق ہے تو یقینا پیشنگوئیوں کے مطابق کالی پگڑی والے اہل خراسان صرف اور صرف پشتون ہی ہونگیں کیونکہ باقی فارسی یا دری بولنے والے تو مجاہدین یا پٹھانوں کے جانی دشمن ہیں۔

دل کو بہلانے کے لئے اسطرح کے افسانے اچھے ہیں۔ کہ مشکل وقت اسی خوش فہمی میں کٹ جاتا ہے۔
حیرت انگیز بات ہے کہ یہ مجاہدین مارتے بھی سب سے زیادہ پٹھانوں کو ہیں۔ اور کچھ پٹھان مار کھا کر بھی انھیں کے گن گاتے ہیں۔ بھئی امریکہ نے بھی آپ کا خون بہایا ہے۔ کچھ اسکے بھی گن گا لیجئے۔ یا شائد یہ کہ "نشاط ثانیہ" کی فینٹسی میں امریکہ ولن ہے۔ :)
 
Top