آئیے موویز پر بات کرتے ہیں

یاز

محفلین
بالکل دیکھیں
بہت کم موویز ہوتی ہیں جو ایک سے زائد بار دیکھنے پر بھی مزیدار معلوم ہوتی ہیں:)
عمومی طور پہ سسپنس یا تھرل والی فلمیں ایک ہی بار دیکھنا کافی رہتا ہے، جبکہ جن موویز میں ایکٹنگ اور ڈائیلاگ اچھے ہوں، وہ ایک سے زیادہ بار دیکھی جا سکتی ہیں۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
عمومی طور پہ سسپنس یا تھرل والی فلمیں ایک ہی بار دیکھنا کافی رہتا ہے، جبکہ جن موویز میں ایکٹنگ اور ڈائیلاگ اچھے ہوں، وہ ایک سے زیادہ بار دیکھی جا سکتی ہیں۔
پھر تو آپ کو "قصہ" اور "The song of Sparrows" بھی ضرور دیکھنی چاہیئں کہ ان میں کمال کی ایکٹنگ کی گئی ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
میں نے کئی اچھی اور کئی بہت زیادہ اچھی کے ساتھ ساتھ بیکار کی بھی کافی موویز دیکھی ہوئی ہیں۔
لیکن اگر پوچھا جائے کہ کونسی مووی ایسی ہے جو ہے تو اچھی لیکن اس کا اختتام بہت زیادہ اچھا ہے کہ بندے کو لگے واقعی فلم دیکھنے کے پیسے وصول ہوگئے تو اس میں "دی شانک ریڈیمشن" کا اختتام واقعی ایسا ہے کہ مزہ آجائے۔

اور اگر بات کی جائے آخری سین کی کہ بس وہ سین ہو اور مووی ختم۔
تو The Usual Suspect وہ واحد مووی ہے جس کا لاسٹ سین دیکھ کر ابھی تک منہ سے "واہ" نکل جاتا ہے:)
 
محمد وارث

لائبریرین
عمومی طور پہ سسپنس یا تھرل والی فلمیں ایک ہی بار دیکھنا کافی رہتا ہے، جبکہ جن موویز میں ایکٹنگ اور ڈائیلاگ اچھے ہوں، وہ ایک سے زیادہ بار دیکھی جا سکتی ہیں۔
مجھے جو فلم پسند آ جائے تو پھر میں اسے آٹھ دس بار تو ضرور دیکھتا ہوں :)
 
شہزاد وحید

محفلین
ہائی نون کے بارے میں کہتا جاتا ہے کہ تاریخ کی بہترین ویسٹرن فلم ہے۔۔۔یہی بات ونس اپون اے ٹائم ان دی ویسٹ ۔۔۔ اور ۔۔۔ دا گڈ دا بیڈ اینڈ دا اگلی کے بارے میں بھی۔۔۔
ونس اپون آٹائم ان ویسٹ ایک بلکل فارغ فلم ہے۔ ہاں گڈ بیڈ اگلی ایک بہترین فلم ہے۔
 
Top