آئیے ملتے ہیں شارک مچھلی سے !

طالوت

محفلین
شارک مچھلیوں کی اقسام میں سے ایک قسم ہے جو نہایت خونخوار اور چالاک شکاری ہے ۔۔ مچھلیوں کی طرح گلپھڑوں سے سانس لیتی ہے مگر اس کے گھلپھڑے پروں یا چھلکوں سے ڈھکے ہوئے نہیں ہوتے ۔۔ ان کے دانت تیز اور خطرناک ہوتے ہیں ۔۔ بعض شارک اپنی پوری زندگی میں 30،000 دانت گرا دیتی ہیں ، ان جبڑوں میں دانتوں کی کئی تہیں ہوتی ہیں ۔۔بعض شارک 8-10 دن میں اپنے دانت گرا دیتی ہیں ۔۔عمومی طور پر شارک مچھلی 20-30 سال تک زندہ رہتی ہے ۔۔جبکہ وہیل شارک 100 سال تک بھی زندہ رہتی ہیں۔۔سولھویں صدی تک انھیں سمندری کتے کہا جاتا تھا۔۔عمومی طور پر یہ 2000 میٹر تک گہرے سمندر میں چلی جاتی ہیں جبکہ بعض 3000 میٹر تک بھی ۔۔ 350 سے 400 ملین سال پہلے سمندروں میں وجود پانے والا یہ جاندار ڈائنا سار کے زمانے کا ہے اور اس کی بے شمار نسلیں دریافت ہو چکی ہیں ۔۔
بشکریہ انگریزی وکیپیڈیا
کہتے ہیں کہ شارک 24 گھنٹوں میں چند سیکنڈ سوتی ہے اور مسلسل تیرتی رہتی ہے ، کہ اگر یہ تیرنا بند کر دے تو سمندر کی سطح سے اٹھ نہ سکے گی ۔۔ پاکستانی سمندروں میں یہ مچھلی نہین پائی جاتی ۔۔
آئیے اب ملتے ہیں مختلف شارکوں سے :::::::::::::
Great white shark​
great-white-shark.jpg

great-white-shark-gansbaai-703796-xl.jpg

1190166699.jpg

1096128029.jpg
 

طالوت

محفلین
آپ اپنا فورم بنا رہے ہیں ؟ کب ؟ کیسے ؟ کیوں ؟ اور میری سیٹ کون سی ہو گی ؟
وسلام
 

زین

لائبریرین
مچھلی شے تو کھانے کی ہے مگر یہ آپ کو بھی کھا سکتی ہے ۔۔
اس لیے بچ کے رہنا چاہیئے۔
مجھے مچھلی بالکل بھی پسند نہیں۔ زندگی میں‌ایک بار کھائی ہے بس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے مجھے تیرنا نہیں‌آتا کہ سیکھنے کا موقع ہی نہیں‌ملا۔
 

عزیزامین

محفلین
مجھے مچھلی بہت پسند ہے شوق سے کھاتا ہوں ۔ طالوت جی سیٹ تو تب ہو گی جب یہ فورم بنا۔ خاب جو سچ ہو سکے نہ اسکی یادیں بھول جا؟
 

طالوت

محفلین
یعنی کے ایویں بھڑکیں مار رہے ہیں کہ فورم میں سیٹ پکی ۔۔۔۔۔۔۔۔


کیوں بھئی زین چیتے ۔۔ مچھلی کیوں ناپسند ہے ۔۔ میرا تو اتنا مرغوب کھاجا ہے کہ ایک وقت میں قریب قریب ایک کلو مچھلی بھی کھا جاتا ہوں ، بشرطیکہ اچھی بنی ہو ۔۔ اور صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہوتی ہے ۔۔ اگر مچھلی ناپسند ہے تو جھینگے دیکھ کر یہ ابکائی آتی ہو گی ۔۔ ؟ (اب میں چلا کل بات ہو گی انشاءاللہ)
وسلام
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ انکی اتنی اقسام ہیں

یہ اجکل جانوروں پر اتنا زار اور دلچسپی کیوں طالوت
 

طالوت

محفلین
بہت خوب مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ انکی اتنی اقسام ہیں
یہ اجکل جانوروں پر اتنا زار اور دلچسپی کیوں طالوت
مجھے بھی تین چار کا ہی پتہ تھا مگر اس کے بیسووں اقسام ہیں ۔۔ شاید میں نے بتایا تھا کہ نیشنل جیوگرافک میرے ٹاپ 3 پسندیدہ چینلز میں شمار ہوتا ہے:hatoff:
شایددددددددددددددد عزیز امین بھائی کو خوش کرنے کےلیے
عزیز خوش ہو لیے:) مگر یہ آپ کو خوش کرنے کے لیے بالکل نہیں، بلکہ مجھے خود جانوروں سے بڑی دلچسپی ہے ۔۔ البتہ پرندوں سے کچھ خاص نہیں ، اسی لیے اب تک شاید ایک ہی پرندہ (چمگاڈر) کے بارے میں ذکر کیا تھا مگر وہ بھی پرندوں کی قطار میں نہیں ۔ ;) اور ویسے بھی عزیز کو اگر سچ مچ جنگلی حیات سے دلچسپی ہو تو ہر بار دھاگے کے بارے میں ، اور دھاگے کا ربط خود نہ دینا پڑے ۔۔
وسلام
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
واہ گریٹ وائٹ، ٹائیگر، میکو اور ہیمر ہیڈ شارکس دیکھ کر تو مزا ہی آ گیا۔ میرے بچپن میں ٹائیگر شارکس نامی کارٹون آتا تھا جو میں بہت شوق دیکھتا تھا۔ اس کے تمام کریکٹر کسی نے کسی سمندری جانور سے ملتے تھے۔ بہت خوب طالوت!
 

ابوشامل

محفلین
اس لیے بچ کے رہنا چاہیئے۔
مجھے مچھلی بالکل بھی پسند نہیں۔ زندگی میں‌ایک بار کھائی ہے بس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے مجھے تیرنا نہیں‌آتا کہ سیکھنے کا موقع ہی نہیں‌ملا۔
میں بھی مچھلی بالکل نہیں کھاتا۔ بہت ہی اچھی فرائی ہوئی ہو تو زہر مار کر لیتا ہوں۔ اصل میں کھانا کھاتے وقت بھی ٹینشن پالیں تو کھانے کا مزا خاک آئے گا؟ دوسرا مجھے مچھلی کی بو بھی پسند نہیں :(
 

طالوت

محفلین
آپ دونوں حضرات مچھلیوں کی توہین کر رہے ہیں ۔۔ اور شارک مچھلی کو تو اپنی توہین بالکل پسند نہیں:evil: ۔۔۔۔۔ اسلیے ساحل کے قریب جانے سے گریز کریں ۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
آپ دونوں حضرات مچھلیوں کی توہین کر رہے ہیں ۔۔ اور شارک مچھلی کو تو اپنی توہین بالکل پسند نہیں:evil: ۔۔۔۔۔ اسلیے ساحل کے قریب جانے سے گریز کریں ۔۔
وسلام
لو جی ۔۔۔۔۔۔ آپ نے ان کو جان سے مار کے کباب بنا کے کھا لیے تو کچھ نہ ہوا ۔۔۔۔ ہم نے کھانے سے انکار کر کے ان کی جان بچائی تو یہ توہین کہلائی ۔۔۔ سبحان اللہ کیا معیار ہے؟
 

طالوت

محفلین
مچھلی کی عزت اسی میں ہے کہ اس کو کھایا جائے ;)
اور آپ دونوں نے جو ناپسند کی رٹ لگا رکھی ہے ، اور اس کی پیاری سی خوشبو (پکنے کے بعد) کو بو کہا ہے وہ توہین کے زمرے میں ہی آتا ہے :rolleyes: ۔۔
وسلام
 
Top