آئیے ملتے ہیں شارک مچھلی سے !

زین

لائبریرین
میں بھی مچھلی بالکل نہیں کھاتا۔ بہت ہی اچھی فرائی ہوئی ہو تو زہر مار کر لیتا ہوں۔ اصل میں کھانا کھاتے وقت بھی ٹینشن پالیں تو کھانے کا مزا خاک آئے گا؟ دوسرا مجھے مچھلی کی بو بھی پسند نہیں :(

مجھے بھی بو بالکل پسند نہیں‌ شاید اسی وجہ سے نہیں‌کھاتا
ویسے میں‌چھوٹا گوشت بھی نہیں‌کھاتا۔


آپ دونوں حضرات مچھلیوں کی توہین کر رہے ہیں ۔۔ اور شارک مچھلی کو تو اپنی توہین بالکل پسند نہیں:evil: ۔۔۔۔۔ اسلیے ساحل کے قریب جانے سے گریز کریں ۔۔
وسلام
ساحل ہے نہیں تو قریب کیسے جائیں‌گے :confused:

لو جی ۔۔۔۔۔۔ آپ نے ان کو جان سے مار کے کباب بنا کے کھا لیے تو کچھ نہ ہوا ۔۔۔۔ ہم نے کھانے سے انکار کر کے ان کی جان بچائی تو یہ توہین کہلائی ۔۔۔ سبحان اللہ کیا معیار ہے؟
:):)

مچھلی کی عزت اسی میں ہے کہ اس کو کھایا جائے ;)
اور آپ دونوں نے جو ناپسند کی رٹ لگا رکھی ہے ، اور اس کی پیاری سی خوشبو (پکنے کے بعد) کو بو کہا ہے وہ توہین کے زمرے میں ہی آتا ہے :rolleyes: ۔۔
وسلام

آپ کا پیار تو بالکل امریکہ جیسا ہے :grin:



آخر سیٹ بھی تو پکی کرنا ہے نہ سمجھا کریں۔:hatoff::hatoff:

آپ کی سیٹ تو پکی پکی ہے ۔

ویسے عزیز امین صاحب کا فورم کب بنارہے ہیں‌آپ :grin:
 

ابوشامل

محفلین
اور جناب عالی کمال یہ ہے کہ میرا سب سے قریبی اور سب سے "پیٹو" دوست مچھلیوں کا شوقین ہے۔ جب بھی ملاقات ہوتی ہے تو اسے پیٹ پوجا کی فکر پڑتی ہے اور اس کی پہلی کوشش ہوتی ہے کہ کہیں سے مچھلی مل جائے۔
لاہور گئے وہاں حضرت گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ جانے کے شائق ہوئے اور سمجھانے کے باوجود سردار کی مچھلی کھانے کو ضد کرنے لگے۔ بہرحال ہم چونکہ شریف آدمی ہیں اس لیے زیادہ دباؤ برداشت نہ کر سکے اور راضی ہو گئے۔ وہ تو اللہ کا شکر ہے کہ میں نے کم مچھلی کا آرڈر دیا ورنہ وہ حضرت تو ایک کلو منگوا رہے تھے۔ بہرحال مچھلی آئی انہوں نے چکھی اور اگلا لقمہ لینے سے صاف انکار کر دیا کہ حضرت مجھے بالکل پسند نہیں آئی اس لیے میں نہیں کھاؤں گا۔ میں نے لاکھ جتن کر لیے کہ میں مچھلی نہیں کھاتا لیکن رزق کی ایسی بے حرمتی بھی برداشت نہیں کر سکتا لیکن وہ حضرت ٹس سے مس نہ ہوئے اور یوں زندگی میں پہلی مرتبہ تقریباً "ایک پاؤ" مچھلی مجھے زہر مار کرنا پڑی۔ :(
مچھلی سے وابستہ ایک اور قصہ ہے لیکن وہ پھر کبھی۔
 

طالوت

محفلین
عزیز اگر ایک جھوٹ بول ہی دیا تھا تو اس پر 2/4 دن قائم تو رہتے ، میرا سیروں خون بڑھ گیا تھا یہ سن کر کہ مجھے بھی کوئی "اہم عہدہ" ملے گا اپنی زندگی میں ۔۔
زین ، بھئی کبھی کبھی پیار امریکہ جیسا بھی کرنا پڑتا ہے ۔۔ بے فکر ہو کر ساحل(گوادر) پر جاؤ ہمارے ساحلوں پر شارک نہیں ہوتیں۔

چاند بابو سنا آپ نے سیٹ خواب میں ۔۔۔

ابوشامل ، اچھا قصہ ہے لیکن آپ یہاں سے رفو چکر نہیں ہوئے ، رزق کی بے حرمتی کے علاوہ بھی کوئی معاملہ تھا ؟

وسلام
 

ابوشامل

محفلین
عزیز اگر ایک جھوٹ بول ہی دیا تھا تو اس پر 2/4 دن قائم تو رہتے ، میرا سیروں خون بڑھ گیا تھا یہ سن کر کہ مجھے بھی کوئی "اہم عہدہ" ملے گا اپنی زندگی میں ۔۔
زین ، بھئی کبھی کبھی پیار امریکہ جیسا بھی کرنا پڑتا ہے ۔۔ بے فکر ہو کر ساحل(گوادر) پر جاؤ ہمارے ساحلوں پر شارک نہیں ہوتیں۔

چاند بابو سنا آپ نے سیٹ خواب میں ۔۔۔

ابوشامل ، اچھا قصہ ہے لیکن آپ یہاں سے رفو چکر نہیں ہوئے ، رزق کی بے حرمتی کے علاوہ بھی کوئی معاملہ تھا ؟

وسلام
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ بھائی کہیں تو بخش دو :)
ایک وجہ تو واقعی یہی تھی کہ رزق کی بے حرمتی نہیں کرنی چاہئے اور دوسری وجہ یہ کہ ناظمِ سفر میں تھا اور تمام اخراجات کا حساب میں نے کرنا تھا اس لیے بے جا اخراجات مجھ سے برداشت نہ ہوئے اور یوں اس خرچے کو "حلال" کرنے کے لیے مجھے مچھلی زہر مار کرنا پڑی :(
 

زین

لائبریرین
گوادر بھی جانا تھا ابھی جب افتتاح ہورہا تھا لیکن وہ تو قافلہ وقت سے پہلے نکل گیا اور ہم بے چارے رہ گئے ۔
:(
 
Top