آئیے ملتے ہیں ذہین ڈولفن مچھلی سے

طالوت

محفلین
سمندری مخلوقات میں ذہین ترین مخلوق سمجھی جانے والی ڈولفن مچھلی ۔۔ جسے مختلف کرتبوں کے لیے بھی سدھایا جا سکتا ہے اور یہ انسانی ہنسی جیسی آواز بھی نکالنے پر قدرت رکھتی ہے ۔۔یہ مچھلی بچے دیتی ہے ۔۔
مزید تفصیلات کے لیے دیکھیے انگریزی وکیپیڈیا
1175714040_8c2614ac91_b.jpg


grinning_dolphin.JPG


Dolphin.jpg


کتوں کے ساتھ ہیلو ہائے
dog_dolphin.jpg

انڈس ڈولفن یا اندھی ڈولفن ۔۔ پاکستان کے دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے ۔۔ جنھیں شدید خطرات لاحق ہیں ۔۔ اور ان میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔۔
بشکریہ بی بی سی
20081218115630dolphin-rescued.jpg

آٹھ ہفتے کے بعد ڈولفن کے پیٹ میں بچے کی تصویر جسے کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے دیکھنے کے قابل بنایا گیا۔۔
2.jpg
 

طالوت

محفلین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=TMCf7SNUb-Q"]پانی کے بلبلے بناتی اور ان سے کھیلتی ڈولفن[/ame]

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=bILYmaBo7yU&feature=related"] انسانوں سے کھیلتی کودتی ڈولفن[/ame]
-------------
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب اندھی ڈولفن "بلہن" کو دیکھنے کا اتفاق مجھے ایک مرتبہ ہوا ہے۔ سکھر میں میری رہائش گاہ "کیرتھر کینال" کے سامنے تھی جو سکھر بیراج سے نکلتی ہے۔ اکثر یہ ڈولفن دریا سے راستہ بھول کر نہروں میں آ نکلتی ہیں اور کبھی کبھار پھنس بھی جاتی ہیں۔ اس صورت میں ان کو فوری طور پر نکال کر دریا میں واپس بھیجنا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ ان کی موت یقینی ہو جاتی ہے۔ ایک مرتبہ میں شام کو دفتر سے گھر آ رہا تھا کہ نماز عصر کے بعد اچانک نہر کی جانب کچھ چہل پہل دکھائی دینے لگي وہاں پہنچا تو ایک ڈولفن نہر میں تیر رہی تھی اور Wwf کی ٹیم بھی عین اسی وقت پہنچ گئی۔ انہوں نے کچھ دیر کوشش کے بعد اس کو پکڑ لیا اور پھر اسے دریا میں واپس بھیجنے کے لیے لے گئے۔
دریائے سندھ میں پانی کی کمی اور پھر اس کم پانی میں آلودگی میں مزید اضافے کے باعث اس نایاب ڈولفن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
مانیٹر سے کچھ دور بیٹھا کریں۔

میری آنکھیں‌بھی اسی وجہ سے کمزور ہوگئی ہیں،اب سوچ رہا ہے کہ ""عینک والا جن" کی خدمت حاصل کروں
 

طالوت

محفلین
تو کیا ہوا دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ہیں نا کسی حد تک
کچھ خوف خدا کرو اللہ کے بندے ، آپ بکری اور شیر کو ملا رہے ہو ۔۔
لگتا ہے مجھے گلاسس کی ضرورت ہے:grin::grin::grin:
یہ ڈولفین والا دھاگہ کہاں سے کھل گیا میں تو شارک والا دیکھ رہی تھی:confused::confused:
اب آپ شارک والے دھاگے پہ جائیں ۔۔ شارک اس سے زیادہ خوبصورت مچھلی ہے وہاں آپ کو عینک کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اس کی تو بہت سی اقسام ہیں آپ انگریزی وکیپیڈیا پر دیکھ سکتے ہیں ، مگر وہاں بھی شاید سب کا ذکر نہیں کیونکہ پاکستان میں پائے جانے والی انڈس ڈولفن/بلہن ڈولفن (اندھی ڈولفن) کا ذکر نہیں ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
وہ ایسے کہ اوپر میں نے تین مختلف قسم کی ڈولفنز کی تصویریں دی ہیں ۔۔ آخری تصویر ، ڈولفن کی انڈس ڈولفن نسل سے ہے ۔۔ پہلی دو کے نام معلوم نہیں ۔۔ تاہم صور ت سے ہی پتہ چل رہا ہے کہ یہ دو مختلف نسلیں ہیں ۔
وسلام
 

جیا راؤ

محفلین
واہ۔۔۔۔ زبردست۔۔۔ !!!
ڈولفن تو مجھے بہتتتتتتت ہی پیاری لگتی ہے۔۔۔
بچپن میں جب کوئی مجھ سے پوچھتا تھا کہ بیٹا بڑے ہو کر کیا بنو گی تو میں کہتی تھی۔۔۔۔ ڈولفن۔۔۔ ! :-P :blush: :blush:

اور یہ ویڈیوز بھی میں دیکھ چکی ہوں اپنے بھتیجے کے ساتھ کیونکہ وہ "سمندری مخلوق" کا دیوانہ ہے اور جب تک ایسی کوئی ویڈیو لگا کر اسے نہ دی جائے مجال ہے جو کمپیوٹر کو ہاتھ لگانے دے۔۔۔۔ :grin: :grin:

خوبصورت ڈولفنز کی تصاویر شئیر کرنے کا بہتتت شکریہ۔۔۔۔ :):)
 

زین

لائبریرین
تو پھر اپنے بھتیجے کو عزیز امین صاحب سے ملوائیں انہیں بھی اس طرح‌کی مخلوق سے بہت لگاؤ ہیں

:)
 
Top