انٹرویو آئیے عینی شاہ سے باتیں کریں

عینی شاہ

محفلین
میرے ابھی بہت سارے سوالات باقی ہیں۔ فی الحال دو سوال اور :

1) رونا کس بات پر آتا ہے؟
2) کاکروچ، چوہا اور چھپکلی، ان میں سے کس سے ڈر لگتا ہے؟
جب کوئی مجھ سے نارض ہو جائے ۔۔۔۔تو رونا آتا ہے ۔۔ویسے جب کبھی ڈیپریشن ہو جائے تو بھی بہت روتی ہوں :)
کاکروچ سے ڈر لگتا ہے :tongue:
 

نایاب

لائبریرین
جسے بنایا تھا " خالہ جان " وہ نکل آئی اک معصوم بھتیجی
ربیعہ جو کہ " بیا " سے جانی جاتی ہے ۔ میرے چھوٹے بھائی کی " بٹیا رانی " ہے ۔
وہ بھی " لیو " ہی ہے ۔ اور باتوں سے کان کترتی ہے ۔
بلیوں سے لگاؤ انتہا درجے کا ہے ۔ اک دن کہتی ہے کہ " بڑے ابو " یہ بلی شیر کی خالہ کیسے ہوتی ہے ۔
میں بلی ہوتی تو شیر کی خالہ ہوتی ۔ کتا مزہ آتا ۔۔۔
میں نے کہا چلو میں " شیر " بن جاتا ہوں اور آپ " بلی " اور آپ میری " خالہ جان "
سو بٹیا آپ کی باتوں سے مجھے اس کی جھلک ملی تو " خالہ جان " بنا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعا تمہارے نام ۔ زندگی کی دھوپ کبھی نہ تمہیں ستائے ۔ سدا ہنسو مسکراؤ ۔ آمین
نام و نک کے مجموعے اور تاریخ پیدائیش اور نک نیم سے تو آپ نے اپنے برج کو مکمل قابو کیا ہوا ہے ۔

leo یعنی اسد ہیں آپ
جس کا علامتی نشان " شیر "
عنصر خاص " آگ " اور " شمس " اس کا حاکم
" ہیرا اور لعل " اس سے منسوب
" 1اور 4 "یا "11 ۔14 " بہترین نمبر یا خاص تاریخیں ۔
دھانی سرخ سنہرا لباس
بحیثیت " لیو " کے کچھ سوالات
1 ۔ کیا آپ یہ سمجھتی ہیں کہ " آپ دانشورانہ سوچ " کی مالک ہیں ۔ ؟
2۔ اچھی زندگی کی خواہش تو سب کو ہی ہوتی ہے ۔ آپ کے نزدیک اچھی زندگی سے کیا مراد ہے ۔ ؟
3 ۔ ادب و احترام کے بارے کیا نظریئہ رکھتی ہیں ۔؟
4۔ ناکامی سے گھبرائے بنا پرعزم ہو کر اپنا مقصد بالاخر حاصل کرنا ۔ کیا آپ کی نظر میں اک " لیو " کے لیئے یہ ممکن ہے ۔ ؟
5 ۔ کیا " شک و امید " سے دور رہنا ممکن ہے ۔ ؟
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟​
@ جو زمین پر نہیں پائی گئی ہے​
:nerd:
بہت خوب ! اسے کہتے ہیں: عاقلہ کا معقول جواب۔
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
@ اب ایک بزنس ایڈمنسٹر سے تم ایسے سوال پوچھو گئے
ہمارے ہاں اسے اُڑاو جواب کہتے ہیں۔
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
@ انسانوں نے
اور نہیں تو کس نے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
@ کالا لگا کر بندہ کول
:cool:
:cool:
اور کولا پی کر کول کول
:cool:
جواب پڑھ کر اتنا مزہ نہیں آیا جتنا کوکا کولا پی کر آتا ہے۔
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟​
@ پہلے اسکی انگریزی بتاؤ​
:nerd:
پاکستان کی قومی زبان اردو ہے، عینی کی مادری زبان اردو ہے،پھر بھی اگر اتنی آسان سی اردو بھی سمجھ میں نہ آئے تو اردو محفل کے کسی فورم میں اردو سکھانے کا انتظام کیا جانا چاہیے۔
کون جانے ایسی کتنی عینی ہوں گی جوعین اور عینک کی بات پربھی پہلے ان کی انگریزی معلوم کریں گی۔
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟​
@ تمہیں اس پر بیٹھا کر سیر کرواتا​
:laughing:
اس جواب سے ہم بھی ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟​
@ پہاڑ ہرگز نہیں کھو د رہا تھا​
:wasntme:
سوال یہ ہے کہ دیکھنے کون گیا تھا؟ سائل یا مجیب۔
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟​
@گھر کی بات گھر میں رہنے دیتے ہیں منے سب کے سامنے اپنی ناک کا ذکر نہیں کرتے​
بیچارا سائل۔ سوال پوچھ کر سوچ رہا ہوگا واہ بڑا تیر مارا۔لیکن جواب پڑھ کرضرور سوچےگا کاش ایسا سوال پوچھا ہی نہ ہوتاکہ پوچھنے سے عزت سادات بھی گئی!!!
 

عینی شاہ

محفلین
نایاب انکل اتنے مشکل سوال۔۔۔۔:eek: میں ٹرائے کرتی ہوں آنسر کرنے کی :)
اصل میں منے کے الٹے سوالوں کے جواب دینے کی اتنی عادت ہو گئی ہے نا کہ اب کوئی سعیدھا سوال بھی الٹا لگتا ہے :p
 
Top