آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک دیوار ایک کھڑکی ایک تالا ایک چابی تمہاری مٹھی میں اور بس ۔ اندر وہی صیاد والا گانا ۔
یعنی کہ یہ اندیشہ ہی نہ رہے گا کہ کسی اور کے پاس چابی ہے اور کہیں چپکے سے نکال نہ دے بلبلے سے روؤف بھائی کو۔
مگر آپ نے ڈپلی کیٹ اپنے پاس تو نہیں رکھ لی نا بھائی کی محبت میں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مگر آپ نے ڈپلی کیٹ اپنے پاس تو نہیں رکھ لی نا بھائی کی محبت میں
ماسٹر کی تو خیر میں ہی رکھوں گا راتوں رات ان کو آزاد کرانے میں ۔ اتنا ظلم بھی تو ٹھیک نہیں ، الزام کالے چور پر لگادوں گا۔
ہمارے رؤوف بھائی کی وسعت قلبی مثال ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیکھو بھئی آج ہمارا دل، نواز شریف والا ناشتہ کر نے کو چاہ رہا ہے ۔جیت کی خوشی میں اور محفلین کو بھی بلالیں سب جشن مناتے ہیں سولہ بلکہ بتیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ساتھ۔
توپوں کے آگے کسی کو کھڑا کرنا ہو تو ہم نام بتائیں کیا؟؟؟

کہاں ہے ناشتہ؟
لائیے ۔ پہلے ہم کریں گے ناشتہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماسٹر کی تو خیر میں ہی رکھوں گا راتوں رات ان کو آزاد کرانے میں ۔ اتنا ظلم بھی تو ٹھیک نہیں ، الزام کالے چور پر لگادوں گا۔
ہمارے رؤوف بھائی کی وسعت قلبی مثال ہے ۔
کالا چور کون؟
اب کس کی گردن پتلی نظر آ رہی آپ کو؟
 
سیما علی

لائبریرین
دیکھو بھئی آج ہمارا دل، نواز شریف والا ناشتہ کر نے کو چاہ رہا ہے ۔جیت کی خوشی میں اور محفلین کو بھی بلالیں سب جشن مناتے ہیں سولہ بلکہ بتیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ساتھ۔
بھیا ہم آپکو اپنے ہاتھ سے پراٹھا بنا کے دیں گے پر نواز شریف والا ناشتہ نہیں کرنے دیں گے ورنہ وہ کھا کھا کہ ساری پلیٹلیٹس کی تعداد گر گئیں تھیں 🤣🤣🤣🤣🤣اُنکی! اور ہمیں اپنے بھیا کی صحت بہت عزیز ہے ۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا ہم آپکو اپنے ہاتھ سے پراٹھا بنا کے دیں گے پر نواز شریف والا ناشتہ نہیں کرنے دیں گے ورنہ وہ کھا کھا کہ ساری پلیٹلیٹس کی تعداد گر گئیں تھیں 🤣🤣🤣🤣🤣
بالکل۔۔۔ احتیاط ضروری ہے۔ پلیٹیں ہوں یا پلیٹلیٹس، ہر دو صورت احتیاط لازم۔
رہنے دیں نواز شریف والا ناشتہ۔ کارن فلیکس سے گزارا کر لیجئیے عاطف بھائی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
توپوں کے آگے کسی کو کھڑا کرنا ہو تو ہم نام بتائیں کیا؟؟؟
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
ارے نہیں بھئی ۔۔۔ یہ سلامی کی توپیں ہیں ۔ آگے کوئی نہیں ہو گا۔ صرف جشن کی گھن گرج اور سیلیبریشن کا سماں ہوگا !!!
دیکھو ہم تو دوڑ دوڑ کر تھک گئے ، ذرا سب کو بلاؤ ناشتے پر نواز شریف والا ناشتہ ہیلی کوپٹر پر راول پنڈی سے اترا ہی چاہتا ہے محفل کے دھاگے میں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

عظیم اس لڑی میں آ جائیے۔ آپ کا توند کم کرنے والا مسئلہ بغیر کوشش کے ہی حل ہو جانا۔ بہت پریڈ ہوتی ہے اس لڑی میں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top