آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیما علی

لائبریرین
ajMJgdu.jpg
کس پیاری ہستی نے ہمیں یاد کیا ہے بھئ ۔۔۔۔ کہ بن آئے نہ بنے ۔۔۔۔
ایکدن آپ نے ہم سے پوچھا تھا زیک کے اچھے مراسلے تو آج نظر سے گذرے یہ آپکی نذر
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انگلینڈ میں تو زیادہ تر دالیں انڈین آٹا انڈین اب ہمارے فلک رائس اور شان مصالے نظر آتے ہیں فلک رائس والے ہمارے بیٹے کے دوست ہیں تو ضد رہتی فلک رائس لیں ۔۔۔۔
یہاں بھی پاکستانی اور انڈین مصالحے وغیرہ سب مل جاتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور میں سوچ رہا ہوں کہ میرے اباواجداد کہاں کے سمجھے جائیں کہ پھرنے کے بہت شوقین تھے۔
پھرنے کے شوقین ہونے سے علاقہ تھوڑی بدل جاتا ہے۔ انسان وہیں کا ہوتا ہے جہاں سے ہوتا ہے۔ بعد میں جتنے بھی علاقےبدلتا رہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ "شکر ہے میں نہیں بولا" طرز کی بات لگ رہی ہے۔ :) :)
نہیں بھائی یہ اس لئے بولا کہ
" آپ کے دکھ ہماری آمد سے پہلے کے ہیں ، سو ہم اس قطار میں شامل نہیں"
اگر کسی وجہ سے ہم آپ کو کوئی تکلیف دینے کا باعث بنیں تو ابھی سے معافی کے خواستگار ہیں احمد بھائی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لڑی پر تو پڑ رہا ہے نا :)
لڑی دن دگنی رات چوگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اس پر تو کوئی انعامی سکیم رکھنی چاہئیے آپ کو قدیر بھائی۔
انعامی سکیم سے آپ کے دراز سٹور کے لئے ایک زبردست آئیڈیا ہمارے ذہن میں آ رہا ہے لیکن ابھی پوچھئیے گا مت۔ ابھی ہمیں اس پر غور و فکر کر لینے دیجئیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
طبعیت کیسی ہے؟؟؟؟؟
جیسی مریضوں کی ہوتی ہے۔۔
سانس لیں تو آہ
کروٹ بدلیں تو آہ
لیکن ہم اپنی ٹائپ کے ڈھیٹ۔۔۔ ہر آہ کو آخری سمجھ کر حوصلہ کئے جا رہے ہیں۔
سمجھ گئیں نا سیما آپا کہ اچھی نہیں ہے طبیعت۔۔ بس 2 جون کا انتظار ہے اب۔
 

سیما علی

لائبریرین
جیسی مریضوں کی ہوتی ہے۔۔
سانس لیں تو آہ
کروٹ بدلیں تو آہ
لیکن ہم اپنی ٹائپ کے ڈھیٹ۔۔۔ ہر آہ کو آخری سمجھ کر حوصلہ کئے جا رہے ہیں۔
سمجھ گئیں نا سیما آپا کہ اچھی نہیں ہے طبیعت۔۔ بس 2 جون کا انتظار ہے اب۔
بٹیا حال ہمارا بھی کچھ ایسا ہی ہے مگر ہڈی ہماری بھی ڈھیٹ ہے کام کرتے رہتے ہیں ان شاءاللّہ ٹھیک ہو جائیں گے ۔۔۔۔۔۔فکر و غم نہیں ۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بٹیا حال ہمارا بھی کچھ ایسا ہی ہے مگر ہڈی ہماری بھی ڈھیٹ ہے کام کرتے رہتے ہیں ان شاءاللّہ ٹھیک ہو جائیں گے ۔۔۔۔۔۔فکر و غم نہیں ۔۔۔۔۔
وہی تو۔۔۔
فکر کر کے بھی پریشانی ہی لینی ہے۔ تو کیوں نہ کچھ کر کے پریشانی لی جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top