آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

مغزل

محفلین
السلام علیکم مغل صاحب، فرخ صاحب!
بھائی لوگو، میرے خیال میں یہ تھریڈ 'ملاکھڑا' بنتا جا رہا ہے :) کیوں نہ اسے یہیں روک دیا جائے!
ہم کیوں ایک دوسرے کے علم و فضل و فہم و فہراست و عقل و دانش بلکہ 'سخن فہمی' کا امتحان لینا چاہتے ہیں جب کہ آپ دونوں ہی اس سال کے 'سخن فہمِ محفل' ہیں :)
اسی طرح کے تلخ تجربات کی بنا پر کہیں لکھا تھا کہ 'مختصر سا جواب اچھا' ہے!
والسلام
شکریہ وارث صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔ :idontknow:
وارث صاحب ! براہِ مہربانی مغل صاحب کو کچھ سمجھائیے میں نے انہیں لاکھ ٹالنے کی کوشش کی لیکن یہ مجھے مسلسل اکساتے رہے ابھی بھی ان کے حالیہ مراسلے مجھے غصہ دلانے کے لئے کافی ہیں۔ لیکن اب میں مزید کوئی بات رقم نہیں کروں گا ۔ چاہے اب یہ اپنے روایتی ہتھکنڈے کتنا ہی آزما لیں۔
فرخ بھائی ، کیا یہ بددیانتی نہیں ۔۔۔ آپ ہی کا مراسلہ آگے پیش کرتا ہوں ۔ ۔۔ ( اصولاً جب آپ نے شعر پیش کیے ہیں تو مقدمہ آپ کا ہوا، وگرنہ دوسر ی صورت میں آپ نے پیش کردیا ، اب یہ ہماری املاک میں‌ہے ، سو اعتراض و اختلاف کرنا ہمارا اصولی حق ہے آپ وضاحت کرنا چاہیں تو ٹھیک تھا، وگرنہ ’’ علمی ‘‘ بحث میں ٹھٹھو ل رو ا بھی نہیں ۔ ) امید ہے ۔ وضاحت ہوچلی ہوگی۔ مجھے نہیں معلوم یہ آپ کو غصہ کیوں آرہا ہے ، بہر کیف آپ سے گفتگو سے آپ کے شخصیت ہم پر واضح ہوگئی ہے سو ، ’‘ ہم معافی مانگتے ہیں ’‘۔
بہتر یہی ہے کہ آپ اور مغل صاحب بھی، مزید اس پر کچھ رقم نہ کریں، وگرنہ تماشہ دیکھنے والے بھی آ پہنچے :)
وارث صاحب ہم وعدہ کرتے ہیں ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
بدترین ادبی بحث بھی بہترین سیاسی و مذہبی بحث سے بہتر ہے!
ع- ہاتھ لا استاد کیوں کیسی کہی ;)
سو فیصدی متفق ۔۔ شکریہ وارث صاحب اور فرخ منظور صاحب ۔
ام الخبائث کسی بھٹی سے لے کر پی جائے یا کسی کیسینو سے تاثیر وہی رہتی ہے ، لائیے ہاتھ :)
وسلام
قبلہ علمی ادبی بحث میں اور عناد میں تفریق سیکھیے ، وگرنہ آپ ادبی لڑی میں ایسی بے ہودہ مثالوں سے گریز کیجیے ، یہ میدان آپ کا نہیں سو ۔۔۔۔ :battingeyelashes:
hamil e seh meem hazrat haath halka kijiay
Chahatoun per guftaguay naqidanah baar hay
Sukhanwar saheb aapnay lisaani jamaet kab say join ker lee keh target target khail rahay hain
Roman per maazrat sabab sab ko maloom hay

( حاملِ سہ میم حضرت ہاتھ ہلکا کیجئے-------------------- چاہتوں پر گفتگوئے ناقدانہ بار ہے )
اچھی بات ہے فیصل صاحب، مگر۔۔ خیر کیا وضاحت کرنی ۔۔
تماشہ اور میں ؟ توبہ کیجئے مجھے یہ کام بالکل پسند نہیں ۔ شروع کے دو چار مراسلوں سے میں نے اس طرف توجہ دی کہ کچھ ادبی بحث ہونے جا رہی ہے کچھ سیکھنے کو ملے گا ، اب صورتحال کچھ دلچسپ (افسوسناک) ہو گئی تو کہنا پڑا ۔ ایسا ہی کچھ معاملہ "مذہبی ابحاث" نامی دھاگے میں بھی دیکھنے کو ملا تو وہاں بھی عرض کر دی مگر شاید پیغام منظور نہیں ہوا یا منتظمین کی اک نظر کا منتظر ہے ۔بہرحال شاعری اچھی ہے مگر شاید ہمارا آنا اور سخنور کا سراہنا مبارک ثابت نہیں ہوا :) اجازت دیجئے کچھ ادبی مکالمہ ہوا تو حاضر ہوں گے ۔ بے ادبی کے لئے ہم خود جو ہیں ۔وسلام
آپ کی رائے سر آنکھوں پر جناب
قبلہ آپ سورج کی بجائے سائبان بنیں۔ بہرحال اب آپ میرے ٹارگٹ پر ہیں۔ ;)
قبلہ ، میں نے محض علمی اختلاف کیا تھا، اب میں آپ کے مراسلے کو عنا د بھی نہیں‌کہہ سکتا کہ آپ نے ’’ مسکراہٹیں‌‘‘ شامل کر لی ہیں،بہر کیف میرے اعتراضات پر آپ نے مجھ پر پھبتی کسی ( کیا یہ روا ہے ) پھر یہ بھی فرمایا کہ آپ اس میں غزل کہہ کر دکھائیں، یہاں تک تو ہم آپ روا رکھ سکتے ہیں۔ ہم دوستوں کی طرح ہیں۔لیکن آپ ہی فرمایا تھا کہ
حضور لگتا ہے کچھ اشعار کے مفاہیم تک آپ کی رسائی نہیں ہو سکی۔ اگر اجازت ہو تو میں کچھ عرض کروں؟
تو میں نے گزارش کی تھی کہ ’’ حضور میں ارشاد کا منتظر ہوں۔ امید ہے ،آپ کے وسیلہ سے میری رسائی مفاہیم تک ممکن ہو جائے گی‘‘۔۔۔۔ یہ کوئی جنگ تھوڑی ہی ہے ، بہر کیف اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ محض وا ہ واہ واہ ، کیا جائے تو معاف کیجے گا۔مجھ ایسا ’’ چوہا لنڈورا ہی بھلا ‘‘ ۔۔۔۔ آئندہ نہ ہم آپ کے ارسال کیے ہوئے کلام پر کوئی بات کریں گے اور نہ ۔۔۔ کوئی جواب دیں گے ۔ ’’ کہ علمی اختلاف کو اگر عناد کی کسوٹی پر پرکھا جائے ‘‘ تو مجھ ایسا جہل مرتبت سو بار کانوں کو ہاتھ لگا کر توبہ کرتا ہے ۔ ( وارث صاحب معذرت ، ایک وضاحت کرنی تھی سو ، آئندہ آپ مجھے اس لڑی میں نہ دیکھیں گے ) شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
ام الخبائث کسی بھٹی سے لے کر پی جائے یا کسی کیسینو سے تاثیر وہی رہتی ہے ، لائیے ہاتھ :)
وسلام

لاجواب، خوب کہا آپ نے :) لیکن بقول اکبر الٰہ آبادی

ناتَجرُبہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
اس رنگ کو کیا جانے، پوچھو جو کبھی پی ہے؟ ;)
 

طالوت

محفلین
قبلہ علمی ادبی بحث میں اور عناد میں تفریق سیکھیے ، وگرنہ آپ ادبی لڑی میں ایسی بے ہودہ مثالوں سے گریز کیجیے ، یہ میدان آپ کا نہیں سو ۔۔۔۔ :battingeyelashes:
/QUOTE]
گستاخی کا اندیشہ ہے سو خاموش ہیں ۔ ورنہ عناد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
لاجواب، خوب کہا آپ نے :) لیکن بقول اکبر الٰہ آبادی
ناتَجرُبہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
اس رنگ کو کیا جانے، پوچھو جو کبھی پی ہے؟ ;)
متفق ، انکار کی مجال نہیں کہ چکھنے کی نوبت ہی آئی اب تک :)
وسلام
 
Top