"آؤ مشرف کو مل کر ماریں" طالبان کی بلوچ لبریشن آرمی کو پیشکش

یوسف-2

محفلین
اور عزت مآب جناب جنرال محمد ضیاء الحق سابق صدرِ مملکت مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں کیا خیال ہے۔۔؟ قوم کے خیالات کیا ہیں ان کے بارے میں؟ اور امریکہ کے لیئے لڑی جانی والی جنگ کے بارے میں۔۔:)
یہ دھاگہ ”امیر المومنین جنرل ضیاء الحق“ :D کے بارے میں نہیں ہے۔:) یہاں ہم لوگ آن لائن لفظوں کے ذریعہ مشرف کو طالبان کے ہاتھوں مروانے یا بچانے کے لئے صف بندی کر رہے ہیں۔ :D
 
یوسف-2

محفلین
ویسے اطلاعاً :D عرض ہے کہ اگر تب ضیاء الحق امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں حملہ آور روسی ریچھ کا راستہ روک کر اس کی کمر نہ توڑتا، اس کے ٹکڑے ٹکڑے نہ کرتا،یا کرواتا تو سویت یونین افغانستان کو عبور کرتے ہوئے، پنجاب و سندھ کو کچلتے ہوئے کراچی کے ساحل تک قابض ہوچکا ہوتا۔ اور پاکستان کا وہی حال ہوچکا ہوتا جو مسلم روسی ریاستوں کا سویت غلامی میں ہوگیا تھا۔ پشاور میں کالعدم نیپ کے جیالے سویت فوج کے استقبال کے لئے پہلے سے موجود تھے جو انہیں کراچی تک ”رہبری“ کے لئے تیار تھے۔ :eek:
 
طالبان تو بس یہ سمجھتے ہیں کہ:
يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰي اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى۔البقرہ١٧٨
اے ایمان والو فرض ہوا تم پر (قصاص) برابری کرنا مقتولوں میں آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔
اور یہ تو دنیا جانتی ہے کہ جتنے طالبان کمانڈومشرف نے قتل کئے اور کروائے، اتنے تو شاید امریکہ نے بھی نہ کئے ہوں گے :)
آپ نے یہ تو بتا دیا کہ طالبان کیا سمجھتے ہیں، یہ نہیں بتایا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں :)
 
یوسف-2

محفلین
آپ نے یہ تو بتا دیا کہ طالبان کیا سمجھتے ہیں، یہ نہیں بتایا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں :)
طالبان بقابلہ مشرف میں میری یا آپ کی رائے کوئی وقعت نہیں ہے۔ نہ آپ سے پوچھ کر مشرف نے طالبان کا قتل عام کیا اور نہ طالبان مجھ سے پوچھ کر مشرف کو ماریں گے یا چھوڑیں گے۔:) ویسے آپ کی کیا رائے ہے اللہ کے اس فرمان (يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰي اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى۔البقرہ١٧٨) کے بارے میں۔ آپ اللہ کے اس فرمان سے متفق ہیں یا ۔ ۔ ۔ (آگے لکھنے کی ہمت نہیں ہے :))
 
کاشفی

محفلین
یہ دھاگہ ”امیر المومنین جنرل ضیاء الحق“ :D کے بارے میں نہیں ہے۔:) یہاں ہم لوگ آن لائن لفظوں کے ذریعہ مشرف کو طالبان کے ہاتھوں مروانے یا بچانے کے لئے صف بندی کر رہے ہیں۔ :D
عزت مآب سابق صدرِ مملکت، سابق چیف ایگزیکیٹو، سابق منسٹر آف ڈیفنس، سابق چیف آف آرمی اسٹاف، سابق چیئرمین آف دا جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، نشانِ امتیاز، تمغہء بسالت، امتیاز سند، آڈر آف السعود، سپاہ سالار، سپوتِ اسلامی جمہوریہ پاکستان پرویز مشرف سید کو دنیا کی کوئی بھی طاقت نہ مار سکتی ہے اور نہ بچا سکتی ہے۔۔نہ عزت دے سکتی ہے نہ ذلت دے سکتی ہے۔۔۔اس کا اختیار صرف اور صرف اللہ رب العزت کے پاس ہے۔۔وہ جسے چاہے موت دے، جسے چاہے حیاتی عطا فرمائے۔۔جیسے چاہے ذلت دے۔۔جیسے چاہے عزت و شہرت دے۔۔

میں پرویز مشرف سید کو آن لائن بچانے کے لیئے آن لائن کچھ بھی نہیں کررہا ۔۔:)
ہاں دعا کرتا ہوں کہ اللہ رب العزت اس کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین

مارنے والے اسے مار لیں۔۔لیکن یاد رکھیں موقع ملےگا تو ہم بھی ماریں گے لیکن ایک کنچے سے دوسرے کنچے کو۔۔ کنچے کھیلتے ہوئے۔۔۔
 
طالبان تو بس یہ سمجھتے ہیں کہ:
اس جملے کا تو یہی مطلب بنتا ہے کہ "طالبان بس یہ آیت ہی سمجھتے ہیں" یعنی اس آیت کے علاوہ اور کسی آیت کی انکو سمجھ نہیں آئی۔
مبارک ہو! بالآخر آپ نے بھی یہ تسلیم کرلیا کہ یہ ایک گمراہ گروہ ہے کیونکہ انکو پورے قرآن اور پورے دین میں سے بس ایک ہی بات کی سمجھ آئی ہے۔ ;)
سوچ لیجئے :D
 
طالبان کو دفع کریں۔ آپ تو یہ بتلائیں کہ آپ قصاص کی اس آیت سے متفق ہیں یا ۔ ۔ ۔ :)
 
یوسف-2

محفلین
چلیں رہنے دیں @
محمود احمد غزنوی
بھائی! ہم آپ کو اللہ کے فرمانِ قصاص سے متفق ہونے پر ”مجبور“ کرکے آپ کا مزید ”امتحان“ نہیں لیتے۔ آپ پُر مزاح کی ریٹنگ کی آڑمیں ہی خوش رہیں۔ :p
 
طالبان کو دفع کریں۔ آپ تو یہ بتلائیں کہ آپ قصاص کی اس آیت سے متفق ہیں یا ۔ ۔ ۔ :)
یہ آیت حق ہے اس سے نامتفق ہونے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ سوال تو اسکے سمجھنے کا ہے۔ کیونکہ آپ نے خود ہی لکھا کہ "طالبان تو بس یہ سمجھتے ہیں کہ" اور اسکے آگے آپ نے یہ آیت کوٹ کردی۔
چنانچہ ہم متفق ہوگئے کہ یہ آیت قرآن ہی کی ہے اور اس میں قصاص کے متعلق بتایا جارہا ہے۔ لیکن جب سمجھنے کی بات آئے گی تو ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ اسلامی تعزیرات اور حدود میں صرف قصاص ہی شامل نہیں ہے بلکہ اس میں دوسرے آپشنز بھی ہیں (جو کہ آپکے بیان کے مطابق طالبان نہیں سمجھتے);)
 
ایک برائی کو دوسری برائی کے لئے جواز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اگر ایسا تسلیم کر لیا جائے تو پھر کوئی بھی جرم بیس پچاس لوگ جس کے مرتکب ہوں وہ جرم نہیں رہے گا۔
حق حق ہے خواہ اس کو تسلیم کرنے والا کوئی بھی نہ ہو، اور باطل باطل ہے خواہ پوری دنیا اس کو حق سمجھ لے۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ آیت حق ہے اس سے نامتفق ہونے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ سوال تو اسکے سمجھنے کا ہے۔ کیونکہ آپ نے خود ہی لکھا کہ "طالبان تو بس یہ سمجھتے ہیں کہ" اور اسکے آگے آپ نے یہ آیت کوٹ کردی۔
چنانچہ ہم متفق ہوگئے کہ یہ آیت قرآن ہی کی ہے اور اس میں قصاص کے متعلق بتایا جارہا ہے۔ لیکن جب سمجھنے کی بات آئے گی تو ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ اسلامی تعزیرات اور حدود میں صرف قصاص ہی شامل نہیں ہے بلکہ اس میں دوسرے آپشنز بھی ہیں (جو کہ آپکے بیان کے مطابق طالبان نہیں سمجھتے);)
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے آیت قصاص سے متفق ہونے کا بالآخر اعلان کر ہی دیا۔:) گویا آپ کے نزدیک بھی قصاص بر حق ہے، اور جو قصاص پر عمل کرے، وہ بھی اس معاملہ کی حد تک درست ہوگا، قرآن کے اس حکم کے مطابق۔ باقی تعزیرات اور حدود کا اس دھاگہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ الگ سے دھاگہ کھول سکتے ہیں۔ :)
 
کاشفی

محفلین
طالبان تو بس یہ سمجھتے ہیں کہ:

يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰي اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى۔البقرہ١٧٨

اے ایمان والو فرض ہوا تم پر (قصاص) برابری کرنا مقتولوں میں آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔

اور یہ تو دنیا جانتی ہے کہ جتنے طالبان کمانڈومشرف نے قتل کئے اور کروائے، اتنے تو شاید امریکہ نے بھی نہ کئے ہوں گے :)

یوسف -2 صاحب آپ نے مکمل آیت نہیں لکھی۔لیکن آخر میں یہ لکھ دیا کہ یہ البقرہ کی آیت 178 ہے۔۔ ۔۔۔نامکمل آیت لکھ کر آخر میں البقرہ 178 لکھنا سمجھ نہیں آیا ، یہ صحیح عمل نہیں۔
مکمل آیت اس طرح ہے۔۔
2_178.png
 
اگر پاکستان کے صدر کے حکم سے چند باغی جنگجوں کو ہلاک کیا گیا ہے، تو کیا اسلام نے ان باغی جنگجوؤں کو یہ حق دیا ہے کہ وہ قصاص کی آیت کو اس صدر پر اپلائی کرسکتے ہیں؟ اس بات کا فیصلہ کرنے اور سمجھنے کیلئے جس عقل اور علم کی ضرور ت پڑ سکتی ہے وہ یا تو طالبان میں پائی جاتی ہے یا پھر چند ریٹائرڈ فوجیوں میں بھی اسکا پانا جانا خارج از امکان نہیں (کیونکہ فوج میں سلیکشن کیلئے ایک averageذہانت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے کم یا اس سے زیادہ ذہانت والا بندہ بھی ریجیکٹ ہوجاتا ہے):D
 
محمد امین

لائبریرین
قصاص کسی فرد یا گروہ کا کام تو نہیں ہے یہ ریاستِ اسلامی کے ادارۂ قضا کا کام ہے۔جو انفرادی سطح پر قصاص لینے اٹھ کھڑا ہو وہ اسلامی قصاص نہیں بلکہ بغاوت اور لائقِ تعزیر جرم قرار دینا چاہیے۔
 
سید ذیشان

محفلین
جی ہاں آپ کی بات سو فیصد درست ہے۔ لیکن صرف اسی صورت میں جب اکا دکا قتل ہوجائے۔ لیکن جہاں ایک کمیونٹی (جیسے طالبان) کا ریاستی طاقتوں کے ذریعہ مکمل صفایا کیا جارہا ہو تو آپ کے خیال میں طالبان کو جوابی کاروائی کی بجائے عدالت سے رجوع کرنا چاہئے :eek:

ظاہری بات ہے کہ اس صورت میں طالبان ایک باغی گروہ تصور کیا جائے گا اور ان کے ساتھ شریعت کے مطابق معاملہ کیا جائے گا۔
 
یوسف-2

محفلین
یوسف -2 صاحب آپ نے مکمل آیت نہیں لکھی۔لیکن آخر میں یہ لکھ دیا کہ یہ البقرہ کی آیت 178 ہے۔۔ ۔۔۔ نامکمل آیت لکھ کر آخر میں البقرہ 178 لکھنا سمجھ نہیں آیا ، یہ صحیح عمل نہیں۔
مکمل آیت اس طرح ہے۔۔
2_178.png
جزاک اللہ خیرا۔ جہاں تک آیت لکھی تھی، اس کا حوالہ بھی یہی بنے گا البقرہ-178۔ آیت نامکمل لکھنے سے کا اس کا نمبر شمار نہیں بدل جاتا۔ میں نے آیت کے ایک حصہ کا حوالہ دیا تھا۔ اور آیت کا باقی حصہ اس پہلے حصہ کے معنی کو تبدیل نہیں کر رہا بلکہ اس مین اضافہ کررہا ہے۔ اگر نامکمل آیت لکھنے سے پوری آیت کے مفہوم میں فرق پڑ رہا ہو تب نامکمل آیت لکھنا غلط ہوتا ہے۔ جیسے آیت ہے کہ ۔۔۔۔ نماز کے قریب نہ جاؤ۔۔۔ جب تم نشہ کی حالت میں ہو۔ اگر اس قسم کی آیت کا صرف پہلا حصہ پیش کیا جائے تو مطلب ہی بدل جاتا ہے۔ صرف ایسا کرنا غلط ہوتا ہے۔ موضوع کے مطابق کسی آیت کا کوئی متعلقہ حصہ پیش کرنا غلط نہیں ہوتا،بشرطیکہ معنی تبدیل نہ ہو رہا ہو ۔ پھر بھی آپ کا شکریہ۔:)
 
  1. یہ ہڑ تو کب کا مچا ہوا ہے۔ کیا اب تک جتنے طالبان، ان کی عورتوں اور بچوں کو بمباری کے ذریعہ قتل کیا گیا ہے، ان سب پر کمانڈو مشرف نے مقدمہ چلا کر یہ ”سزا“ دی تھی۔
  2. طالبان کی اپنی عدالتیں تو پہلے سے ہی موجود ہیں۔ اور ”اپنی عدالتوں“ کے فیصلہ کے مطابق ہی وہ علی الاعلان ”جوابی کاروائی“ کرتے ہیں۔ :)

1۔ اگر مشرف نے غلط کیا تو اسکے غلط اقدام کو جواز بنا کر غلط قدم اٹھانے کی اجازت نہین دی جاسکتی
2- طالبان کی عدالت جو لوگ مانتے ہیں ان پر عمل درامد کروائیں۔ پاکستان طالبان کی عدالیتں فی الوقت نہیں مانتا۔ پاکستان کی حدود میں جو عدالتیں قائم ہیں وہی قانونی ہیں۔جو پاکستان کے عوام کی مرضی سے قائم ہیں۔ طالبان کے اقدامات غلط کاروائیاں ہیں
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی نے اس کلی جواب سے”غیر متفق“ ہونے کا اعلان کیا ہے، جو اُن کا ”حق“ لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ انہیں اس جواب کے کس حصہ سے اختلاف ہے۔:eek: قصاص کے اللہ کے فرمان سے یا اس بات سے کہ کمانڈو مشرف نے کسی طالبان کو نہ تو قتل کیا ہے اور نہ کروایا ہے۔:D

یوسف بھائی ، میرے اختلاف کی وجہ عوامی ہے کیونکہ میں اشرافیہ اور خواص کی نمائندگی نہیں کرتا۔ اور ایک عام مسلمان ہونے کے ناطے یہ جاننا چاہوں گا کہ کم و بیش 40000 بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کرنے کے بعد طالبان اپنے کتنے لوگوں کو ہمارے حوالے کریں گے قصاص کے طور پر؟؟؟؟۔ میرے جیسے عام مسلمان نے بھی طالبان کے کسی فرد کو قتل نہیں کیا تھا تو ہم عام مسلمانوں کے لہو کی حرمت کا خیال کس کو ہے؟؟؟۔ یہ طالبان شریعت کا نفاذ اپنے گھر سے کریں تو اچھا ہے۔ سب سے پہلے ان کے آپس کی گروہی قتل و غارت کے قصاص میں ہی ان کا صفایا ہو جائے گا کچھ بچ گئے تو ہم پاکستانیوں کی قصاص کے بھی کام آ ہی جائیں گے!!!۔:)
کیونکہ ہم بھی قرآن کی اسی آیت کے ماننے والے ہیں،

Top