"آؤ مشرف کو مل کر ماریں" طالبان کی بلوچ لبریشن آرمی کو پیشکش

کاشفی

محفلین
سانحہ لال مسجد، بے نظیر بھٹو اور نواب اکبر بگٹی کے قتل کے ذمہ دار ہونے کی وجہ سے سابق صدر پرویز مشرف تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی دونوں کے نشانے پر ہیں۔

مکمل خبر کا ربط۔۔۔ ۔

بلوچ لبریشن آرمی
اور
تحریکِ طالبان پاکستان

کا زندہ بی بی بھٹو شہید سے کیا لنک ہے۔۔؟
 
مشرف کو مارنے کی کیا ضرورت ہے
اسپر مقدمات چلا کر سزا دینا چاہیے۔ فی الفور اسکا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے
 
یوسف-2

محفلین
بات تو ٹھیک ہے مگر طالبان کو کون سمجھائے گا؟
طالبان تو بس یہ سمجھتے ہیں کہ:
يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰي اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى۔البقرہ١٧٨
اے ایمان والو فرض ہوا تم پر (قصاص) برابری کرنا مقتولوں میں آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔
اور یہ تو دنیا جانتی ہے کہ جتنے طالبان کمانڈومشرف نے قتل کئے اور کروائے، اتنے تو شاید امریکہ نے بھی نہ کئے ہوں گے :)
 
پر اسطرح تو ایک ہڑ مچ جائے گی بغیرمقدمہ چلائے قتل کیے جاویں تو

میرا خیال ہے کہ طالبان کو یا تو مقدمہ کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے یا اس وقت کا جب وہ اپنی عدالتیں قائم کرے
 
سید ذیشان

اگر ہر کوئی اس طرح سے قصاص لینے لگا تو معاشرہ تو چند دن ہی باقی رہے گا۔ عدالتوں کا ایک مقصد ہوتا ہے، اور عدالت کے فیصلے کے بغیر کسی کو قصاص کا حق نہیں دیا جا سکتا۔
 
  1. یہ ہڑ تو کب کا مچا ہوا ہے۔ کیا اب تک جتنے طالبان، ان کی عورتوں اور بچوں کو بمباری کے ذریعہ قتل کیا گیا ہے، ان سب پر کمانڈو مشرف نے مقدمہ چلا کر یہ ”سزا“ دی تھی۔
  2. طالبان کی اپنی عدالتیں تو پہلے سے ہی موجود ہیں۔ اور ”اپنی عدالتوں“ کے فیصلہ کے مطابق ہی وہ علی الاعلان ”جوابی کاروائی“ کرتے ہیں۔ :)
 
یوسف-2

محفلین
اگر ہر کوئی اس طرح سے قصاص لینے لگا تو معاشرہ تو چند دن ہی باقی رہے گا۔ عدالتوں کا ایک مقصد ہوتا ہے، اور عدالت کے فیصلے کے بغیر کسی کو قصاص کا حق نہیں دیا جا سکتا۔
جی ہاں آپ کی بات سو فیصد درست ہے۔ لیکن صرف اسی صورت میں جب اکا دکا قتل ہوجائے۔ لیکن جہاں ایک کمیونٹی (جیسے طالبان) کا ریاستی طاقتوں کے ذریعہ مکمل صفایا کیا جارہا ہو تو آپ کے خیال میں طالبان کو جوابی کاروائی کی بجائے عدالت سے رجوع کرنا چاہئے :eek:
 
کاشفی

محفلین
کیا قوم چاہتی ہے کہ قوم بلوچ لبریشن آرمی اور طالبان کا ساتھ دے ؟۔۔:)
جانا کدھر ہے قوم کو کچھ سمجھ نہیں آتا۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
طالبان تو بس یہ سمجھتے ہیں کہ:
يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلٰي اَلْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْاُنْثٰى بِالْاُنْثٰى۔البقرہ١٧٨
  1. اے ایمان والو فرض ہوا تم پر (قصاص) برابری کرنا مقتولوں میں آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔
  2. اور یہ تو دنیا جانتی ہے کہ جتنے طالبان کمانڈومشرف نے قتل کئے اور کروائے، اتنے تو شاید امریکہ نے بھی نہ کئے ہوں گے :)
ساجد بھائی نے اس کلی جواب سے”غیر متفق“ ہونے کا اعلان کیا ہے، جو اُن کا ”حق“ لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ انہیں اس جواب کے کس حصہ سے اختلاف ہے۔:eek: قصاص کے اللہ کے فرمان سے یا اس بات سے کہ کمانڈو مشرف نے کسی طالبان کو نہ تو قتل کیا ہے اور نہ کروایا ہے۔:D
 
یوسف-2

محفلین
کیا قوم چاہتی ہے کہ قوم بلوچ لبریشن آرمی اور طالبان کا ساتھ دے ؟۔۔:)
جانا کدھر ہے قوم کو کچھ سمجھ نہیں آتا۔۔۔
قوم تو روز اول سے امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف ( اورعملاً مسلمانوں کے خلاف) جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف تھی اور ہے۔ لیکن مشرف اور ان کے حواریوں نے اس جنگ میں پاکستان کو جھونک دیا ہے۔ جس کا خمیازہ قوم بھی بھگت رہی ہے اور مشرف بھی بھگتے گا۔ اِس دنیا میں یا اُس دنیا میں۔ یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ [@عاطف بٹUSER=190]شمشاد[/USER]
 
یوسف-2

محفلین
3-25-2013_140810_1.gif

حوالہ: جنگ کراچی تازہ ترین 25 مارچ 2013
 
کاشفی

محفلین
قوم تو روز اول سے امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف ( اورعملاً مسلمانوں کے خلاف) جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف تھی اور ہے۔ لیکن مشرف اور ان کے حواریوں نے اس جنگ میں پاکستان کو جھونک دیا ہے۔ جس کا خمیازہ قوم بھی بھگت رہی ہے اور مشرف بھی بھگتے گا۔ اِس دنیا میں یا اُس دنیا میں۔ یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ [@عاطف بٹUSER=190]شمشاد[/USER]
اور عزت مآب جناب جنرال محمد ضیاء الحق سابق صدرِ مملکت مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں کیا خیال ہے۔۔؟ قوم کے خیالات کیا ہیں ان کے بارے میں؟ اور امریکہ کے لیئے لڑی جانی والی جنگ کے بارے میں۔۔:)
 
Top