ایک نسبتاً تازہ غزل احبابِ ذوق کی خدمت میں پیش ہے ۔
ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا!
وطیرہ یہ ہم نے رکھا زندگی کا
عدم سے ملا ہے سرا زندگی کا
مکمل ہوا دائرہ زندگی کا
یہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں پھر
جب آگے سے پردہ ہٹا زندگی کا
ستم بھی دکھائے سبھی تیرے غم نے
سلیقہ بھی مجھ کو دیا زندگی...