آزادنظم

  1. حسن محمود جماعتی

    آزاد نظم:::تیرے آنچل کی سرسراہٹ میں::::قصہ اک دیدار کا:::::

    صبح کے ساڑھے پانچ بجے تھے جب ٹرین وزیرآباد پہنچی- سفر میں یہ پہلا پڑاؤ تھا۔ یہاں سے ٹرین بدل کر ہم نے منزل کی جانب روانہ ہونا تھا۔ رات بھر کے سفر اور تھکان کے باعث سوچا کہ چہرے کو پانی کی زیارت کرا دی جائے ورنہ اپنا آپ پہچاننے سے بھی جائیں گے۔ بڑے بھیا دوسری ٹرین میں اپنی نشت محفوظ کرنے گئے...
  2. چوہدری لیاقت علی

    دانیال طریر ۔ چیخنا ہے مجھے

    چیخنا ہے مجھے اس زمین پر نہیں آسماں میں نہیں ان وجودوں کی لا میں خلا میں مجھے چیخنا ہے انا کی انا مین مگر کس سزا میں کہ جیون بتایا ہے اس کربلا میں مجھے چیخنا ہے خلا میں جہاں اپنی چیخیں میں خود ہی سنوں فیصلہ خود کروں ان وجودوں کو کیا میں جیوں یا مروں
  3. محمود احمد غزنوی

    آواز۔ ۔ ۔ ۔

    آواز وہ تو واقف نہ تھی الفاظ کے تقدّس سے۔ ۔ ۔ ۔ معنی و حرف کی حرمت سے بھی آگاہ نہ تھی! اس سے شکایت کیسی؟ اپنے ہی عہدِ محبت کا جسے پاس نہیں۔ ۔ ۔ کوئی احساس نہیں۔ ۔ ۔ ۔ اس سے گلہ کیا معنی؟ اس سے پہلے کہ ہر اک لفظ تازیانہ بنے۔ ۔ ۔ حرفِ شکوہ سے کوئی اور ہی افسانہ بنے اپنے خاموش تکلّم کا...
  4. مغزل

    ایک آزاد نظم ---- ’’ گزشتہ سے پیوستہ ‘‘ ------ (تازہ کلام)

    ایک آزاد نظم -(تازہ کلام)- سیدہ بہن ( سیدہ شگفتہ ) کے نام انتساب ’’ گزشتہ سے پیوستہ ‘‘ یاد آیا مجھے پچھلے اظہار میں کچھ نئے زاویے ، کچھ نئے رخ ملے یاد آیا مجھے راستہ پھر مِرا، جب حذر سے سفر مجھ کو مقدور تھا آخرِ وقت میں تھا جہاں ہمنفس ’’ اس طرف روشنی تھی مگر روشنی صرف خوش خواب...
Top