خمار بارہ بنکوی

  1. طارق شاہ

    خمار بارہ بنکوی ::::: دِل کو تسکینِ یار لے ڈوبی ::::: Khumar Barabankvi

    غزلِ خُمار بارہ بنْکوی دِل کو تسکینِ یار لے ڈوبی اِس چمَن کو بہار لے ڈوبی اشک تو پی گئے ہم اُن کے حضُور آہِ بے اختیار لے ڈوبی عِشق کے کاروبار کو اکثر گرمئِ کاروبار لے ڈوبی حالِ غم اُن سے بار بار کہا اور ہنسی بار بار لے ڈوبی تیرے ہر مشورے کو اے ناصح آج پھر یادِ یار لے ڈوبی...
  2. طارق شاہ

    خمار بارہ بنکوی :::: اکیلے ہیں وہ، اور جھنجلا رہے ہیں

    غزلِ خماربارہ بنکوی اکیلے ہیں وہ، اور جھنجلا رہے ہیں مِری یاد سے جنگ فرما رہے ہیں الٰہی مِرے دوست ہوں خیریت سے یہ کیوں گھر میں پتّھر نہیں آ رہے ہیں یہ کیسی ہوائے ترقی چلی ہے دِیے تو دِیے، دِل بُجھے جا رہے ہیں بہت خوش ہیں گستاخیوں پر ہماری بظاہر جو برہم نظر آ رہے ہیں بہشتِ تصوّر...
  3. طارق شاہ

    خمار بارہ بنکوی :::: ہزار رنج سر آنکھوں پہ بات ہی کیا ہے

    غزلِ خُمار بارہ بنکوی ہزار رنج سر آنکھوں پہ بات ہی کیا ہے تِری خوشی کے تصدّق، مِری خوشی کیا ہے خُدا بچائے تِری مست مست آنکھوں سے فرشتہ ہو تو بہک جائے، آدمی کیا ہے گزُار دُوں تِرے غم میں، جو عمرِ خضرمِلے تِرے نِثار، یہ دو دِن کی زندگی کیا ہے بَھری بہار کہاں، اور قفس کہاں صیّاد سمجھ میں...
  4. طارق شاہ

    خمار بارہ بنکوی :::: ایسا نہیں کہ اُن سے محبت نہیں رہی

    غزل خُماربارہ بنکوی ایسا نہیں کہ اُن سے محبّت نہیں رہی جذبات میں وہ پہلی سی شِدّت نہیں رہی ضعفِ قویٰ نے آمدِ پیری کی دی نوِید وہ دِل نہیں رہا، وہ طبیعت نہیں رہی سر میں وہ اِنتظار کا سودا نہیں رہا دِل پر وہ دھڑکنوں کی حکومت نہیں رہی کمزوریِ نِگاہ نے سنجیدہ کر دیا جَلووں سے چھیڑ چھاڑ کی عادت...
  5. کاشفی

    خمار بارہ بنکوی کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیا - خمار بارہ بنکوی

    غزل خمار بارہ بنکوی کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیا بڑے تپاک سے غم نے مجھے سلام کیا ہزار ترکِ تعلق کا اہتمام کیا مگر جہاں وہ ملے دل نے اپنا کام کیا زمانے والوں کے در سے اُٹھا نہ ہاتھ مگر نظر سے اُس نے بصدِ معذرت سلام کیا کبھی ہنسے کبھی آہیں بھریں کبھی روئے بقدرِ مرتبہ ہر غم...
  6. کاشفی

    خمار بارہ بنکوی حُسن جب مہربان ہو تو کیا کیجئے - خُمار بارہ بنکوی

    غزل (خُمار بارہ بنکوی) حُسن جب مہربان ہو تو کیا کیجئے عشق کی مغفرت کی دُعا کیجئے اِس سلیقے سے اُن سے گلِہ کیجئے جب گلِہ کیجئے ہنس دیا کیجئے دوسروں پر اگر تبصرہ کیجئے سامنے آئینہ رکھ لیا کیجئے آپ سُکھ سے ہیں ترکِ تعلق کے بعد اتنی جلدی نہ یہ فیصلہ کیجئے کوئی دھوکا نہ کھا جائے...
  7. پ

    خمار بارہ بنکوی غزل - بیتے دنوں کی یاد بھلائے نہیں بنے -خمار بارہ بنکوی

    بیتے دنوں کی یاد بھلائے نہیں بنے یہ آخری چراغ بجھائے نہ بنے دنیا نے جب مرا نہیں بننے دیا انہیں پتھر تو بن گئے وہ پرائے نہیں بنے توبہ کیے زمانہ ہوا، لیکن آج تک جب شام ہو تو کچھ بھی بنائے نہیں بنے پردے ہزار خندہ پیہم کے ڈالیے غم وہ گناہ ہے کہ چھپائے نہیں بنے یہ نصف شب یہ میکدے کا...
  8. پ

    خمار بارہ بنکوی غزل - ہجر کی شب ہے اور اجالا ہے -خمار بارہ بنکوی

    ہجر کی شب ہے اور اجالا ہے کیا تصور بھی لٹنے والا ہے غم تو ہے عینِ زندگی لیکن غمگساروں نے مار ڈالا ہے عشق مجبور و نامراد سہی پھر بھی ظالم کا بول بالا ہے دیکھ کر برق کی پریشانی آشیاں خود ہی پھونک ڈالا ہے کتنے اشکوں کو کتنی آہوں کو اک تبسم میں اس نے ڈھالا ہے تیری باتوں کو میں نے...
  9. فاتح

    خمار بارہ بنکوی ۔ انتخاب کلام

    آج بتاریخ 20 فروری 2009 خمار بارہ بنکوی کی دسویں برسی منانے کے حوالے سے محفل پر خمار بارہ بنکوی کے کلام کا انتخاب جمع کرنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔ اس دھاگے میں ان کی غزلیات اکٹھی کی جائیں گی اور جہاں ممکن ہوا ان کی آواز یا ان کی ویڈیوز بھی شامل کی جائیں گی۔
  10. فرحت کیانی

    خمار بارہ بنکوی اے موت تمہیں بُلائے زمانے گزر گئے۔۔۔ خمار بارہ بنکوی

    اے موت! تمہیں بلائے زمانے گزر گئے آ جا کہ زہر کھائے زمانے گزر گئے او جانے والے آ کہ ترے انتظار میں رستے کو گھر بنائے زمانے گزر گئے غم ہے نہ اب خوشی ہے نہ امید ہے نہ یاس سب سے نجات پائے زمانے گزر گئے کیا لائقِ ستم بھی نہیں اب میں دوستو! پتھر بھی گھر میں آئے زمانے گزر گئے جانِ...
  11. فرحت کیانی

    خمار بارہ بنکوی مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا ۔۔۔ خمار بارہ بنکوی

    مجھ کو شکستِ دل کا مزہ یاد آ گیا تم کیوں اُداس ہو گئے، کیا یاد آ گیا کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا برسے بغیر ہی جو گھٹا گِھر کے کُھل گئی اک بیوفا کا عہدِ وفا یاد آ گیا واعظ سلام لے کہ چلا میکدے کو میں فردوسِ گمشدہ کا پتہ یاد آ گیا مانگیں گے اب...
Top