صوفی

  1. محمد شان محسن

    چپکے چپکے رات کو صورت دکھا کر چل دئیے۔ سید غلام محی الدین گیلانی ؒ

    چپکے چپکے رات کو صورت دکھا کر چل دئیے بے رخی سے آگ سینے میں لگا کر چل دئیے آئے کیا آ کر نہ پوچھا اس دلِ بِسمل کا حال اپنی شانِ حسن کا جلوہ دکھا کے چل دئیے میں نے جب حسرت بھری نظروں سے حالِ دل کہا اک نئے انداز سے وہ مسکرا کر چل دئیے دل تڑپتا رہ گیا اک مرغِ بِسمل کی طرح وہ ادا و ناز سے خنجر...
  2. محمد شان محسن

    عشق میں سوزِ عشق سے شمع صفت جل گئے۔ صوفی انور فیروزپوری ؒ

    عشق میں سوزِ عشق سے شمع صفت جل گئے آپ لگائی ہم نے آگ آپ ہی اُس میں جل گئے خوب تھی برقِ حسنِ یارچمکی کہیں گِری کہیں پاس جو تھے بچے رہے دور جو تھے وہ جل گئے دَیر تھا یا کہ تھا حرم اس کی نہیں خبر ہمیں یار جدھر نکل گیا ہم بھی اُدھر نکل گئے مست نظر نے دیکھ کر گرتے ہوؤں پہ کی نظر پا کے نظر کا آسرا...
  3. سید رافع

    موسیقی کی منازل۔ موسیقی کی کائی۔

    موسیقی کی منازل۔ موسیقی کی کائی۔ ایک دوست فرما رہے تھے۔ شہوت انگیز موسیقی اور شہوت انگیز ماحول میں تو کافی obvious ہے کہ حرام کے زمرے میں آئے گا۔ کیا اس کا تعلق موسیقی کی دھن یا لئے سے یا الفاظ یا موضوع سے۔ بعض صوفی سلسلوں میں سماع کا نظریہ ہے۔ حضرت امیر خسرو نے تو موسیقی کے آلات اور راگ بھی...
  4. طارق شاہ

    تبسم صُوفی غلام مصطفٰی تبسّم :::::: امیر خُسرو کی فارسی غزل 2 کا ترجمہ :::::Sufi Ghulam Mustafa Tabassum

    امیر خُسرو کی فارسی غزل کا منظُوم ترجمہ یہ رنگینئِ نو بہار اللہ اللہ یہ جامِ مَئے خوشگوار اللہ اللہ اُدھر ہیں نظر میں نظارے چَمن کے اِدھر رُو بَرُو رُوئے یار اللہ اللہ اُدھر جلوۂ مُضطرب، توبہ توبہ اِدھر یہ دِلِ بے قرار اللہ اللہ وہ لب ہیں، کہ ہے وجد میں موجِ کوثر وہ زُلفیں...
  5. طارق شاہ

    تبسم صُوفی غلام مصطفٰی تبسّم :::::: امیر خُسرو کی فارسی غزل کا ترجمہ :::::Sufi Ghulam Mustafa Tabassum

    امیر خُسرو کی فارسی غزل کا ترجمہ غمِ فُرقت میں جو جینےکا سماں ہو تو جیوں یعنی ،اِک جان کے بعد اور بھی جاں ہو تو جیوں تیری آنکھیں مجھے جینے نہیں دیتیں اِک پَل شوخ غمزوں سےتِرے مجھ کو اماں ہو تو جیوں بے یقینی کا یہ عالَم ہو ، تو جینا کیسا ایک پَل بھی، مجھے جینے کا گُماں ہو تو جیوں یُوں تو...
  6. محمود احمد غزنوی

    صوفی کا خط مؤمن کے نام

    ہرگز اپنے ایمان پر مطمئن ہوکر کسی غلط فہمی میں نہ رہنا، جبکہ کفر ہمیشہ تمہارےشاملِ حال ہےاور اندر سے زائل نہیں ہوا ۔کیونکہ جس طرح کافر کے اندر ایمان چھپا ہوا ہے، اسی طرح مومن کے اندر بھی کفر پوشیدہ ہے۔ اور وہ طاغوت کہ جسکے مٹانے کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے، وہ یہی تمہارا نفس ہی تو ہے،...
  7. محمود احمد غزنوی

    صوفی کا خط مُلحد (Atheist) کے نام

    لوگوں کیلئے کتنا آسان ہے تمہیں الحاد کے الزام سے متہم کرنا۔ بلکہ تم خود بھی شائد یہ گمان کرتے ہو کہ تم کافرِ مُطلق ہو اور ایک خاص قسم کا فخر محسوس کرتے ہو ان لوگوں کے مقابلے میں، جو تمہیں خود سے کمتر درجے کے کفر کے مقام پرنظر آتے ہیں۔۔۔لیکن افسوس ایسا نہیں ہے۔ شائد تمہیں ہماری اس بات سے...
  8. ل

    صوفی اسلام کی حقیقت اور اسکا سیاسی استعمال

    ربط
  9. محمود احمد غزنوی

    ایک صوفی کا خط آرٹسٹ کے نام

    تم دوسروں کے برعکس، وجود کو اپنے وجدان کی آنکھ سے دیکھتے ہو۔ یہی وجہ ہے کہ تم وہ کچھ دیکھتے ہو جو دوسرے نہیں دیکھ پاتے، اور اس امر کا ادراک کر جاتے ہو جو دوسروں سے مخفی رہتا ہے۔ اور فنون کی انواع و اقسام کے لحاظ سے تمہاری شخصیت بھی مختلف قسم کے مظاہر میں نظر آتی ہے۔ چنانچہ اگر تم اشکال سے...
Top