شیعہ ادبیات

  1. حسان خان

    ‎مخمس در منقبت - میر تقی میر

    ہادی علی، رفیق علی، رہنما علی یاور علی، ممد علی، آشنا علی مرشد علی، کفیل علی، پیشوا علی مقصد علی، مراد علی، مدعا علی جو کچھ کہو سو اپنے تو ہاں مرتضیٰ علی نورِ یقیں علی سے ہمیں اقتباس ہے ایمان کی علی کی ولا پر اساس ہے یوم التناد میں بھی علی ہی کی آس ہے بیگاہ و گاہ نادِ علی اپنے پاس ہے قبلہ علی،...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری گفتار اندر ستایش پیغمبر و یارانش - شاهنامهٔ فردوسی

    ترا دانش و دین رهاند درست در رستگاری ببایدت جست دانش و دین تجھے درست رہائی بخشتے ہیں اور رہائی/نجات کی لَیے تجھے جستجو کرنی ہے وگر دل نخواهی که باشد نژند نخواهی که دایم بوی مستمند اور اگر نہیں چاہتے کہ دل اندوہگین رہے اور نہیں چاہتے کہ ہمیشہ غمگین رہو به گفتار پیغمبرت راه جوی دل از...
  3. حسان خان

    قمر جلالوی کھلتا نہیں یہ رازِ پیمبر ترے بغیر

    کھلتا نہیں یہ رازِ پیمبر ترے بغیر مدت سے شہرِ علم ہے بے در ترے بغیر جز تیرے لافتیٰ نہ کسی کو کہا گیا ظاہر ہوئے نہ تیغ کے جوہر ترے بغیر دونوں میں ایک بھی تو نمایاں نہ ہو سکا خالق بلا رسول، پیمبر ترے بغیر ترمیم کی گئی نہ خدا کے مکان میں کعبے میں دوسرا نہ بنا در ترے بغیر ممکن ہے پیشِ خالقِ...
  4. حسان خان

    قمر جلالوی بیٹھا ہے مشکلات کے رستے پہ ہار کے

    بیٹھا ہے مشکلات کے رستے پہ ہار کے او بدنصیب دیکھ علی کو پکار کے ہم سے قدم چھڑا دے شہِ ذی وقار کے دنیا اسی میں مر گئی سر مار مار کے مرحب کا قتل بھی کوئی خیبر میں قتل تھا پھینکا تھا ذوالفقار کا صدقہ اتار کے ہیں بسترِ رسول پہ حیدر، یہ کب کھلا انگڑائی جب کہ لی شبِ ہجرت گذار کے خیبر کا در ہوا تھا...
  5. حسان خان

    قمر جلالوی مزا جب ہے کہ اپنی یوں بسر ہو

    مزا جب ہے کہ اپنی یوں بسر ہو حرم میں شام، طیبہ میں سحر ہو عبادت ہو تو ایسی معتبر ہو کہ میرا سر نبی کا سنگِ در ہو کوئی تعریف اُس کی کیا کرے گا خدا کا جو کہ منظورِ نظر ہو اِدھر کعبہ اُدھر کعبے کا کعبہ بتا واعظ مرا سجدہ کدھر ہو قمر یوں تو نبی سارے قمر ہیں مگر جو صاحبِ شق القمر ہو! (استاد...
Top