قمر جلالوی مزا جب ہے کہ اپنی یوں بسر ہو

حسان خان

لائبریرین
مزا جب ہے کہ اپنی یوں بسر ہو
حرم میں شام، طیبہ میں سحر ہو

عبادت ہو تو ایسی معتبر ہو
کہ میرا سر نبی کا سنگِ در ہو

کوئی تعریف اُس کی کیا کرے گا
خدا کا جو کہ منظورِ نظر ہو

اِدھر کعبہ اُدھر کعبے کا کعبہ
بتا واعظ مرا سجدہ کدھر ہو

قمر یوں تو نبی سارے قمر ہیں
مگر جو صاحبِ شق القمر ہو!

(استاد قمر جلالوی)
 
کوئی تعریف اُس کی کیا کرے گا
خدا کا جو کہ منظورِ نظر ہو
اِدھر کعبہ اُدھر کعبے کا کعبہ
بتا واعظ مرا سجدہ کدھر ہو
سبحان الله !! نہایت خوبصورت انتخاب ہے
 
Top