نثری شاعری

  1. فلک شیر

    ناسٹلجیا ایک مغنی ہے

    ناسٹلجیا ایک مغنی ہے _______________ ناسٹلجیا ایک مغنی ہے آہستہ رو، شیریں گلو اور مہربان مغنی مرغوب ماضی کے گیت گاتا یہ مغنی ہر روز مجھ پہ نئی عنایت کرتا ہے اپنے آرکائیوز سے عطا کرتا رہتا ہے؛ پار سال سنی کسی دھن کی نئی گونج گئے دنوں میں آس پاس سے گزری کسی خوشبو کا اسرار گزری رت میں گھاس...
  2. عشق بسمل

    عزتوں کے دعوے داروں

    عزتوں کے دعوے داروں نکلو کمین گاہ سے تمہیں چن چن کے ماروں میں شیر ہو عشق کا تم سمجھے ہو بس خیالی اس جگ میں عشق بازی میرا نام عشق بسمل میں حقیقی سرپھرا ہوں تحریر: عشق بسمل
  3. حسن محمود جماعتی

    کبھی جب اجنبی تھے ہم

    چلو مل بیٹھ کے پھرسے انہی لمحوں، انہی اوقات کو دہراتے ہیں پھر سے کہ جب "تم، تم تھے" ابھی تک بیچ میں دیوار سی اک حد سی قائم تھی ابھی تک اجنبی تھے ہم ابھی تکرار سے، اقرارکی باتیں نہیں کی تھیں چلی ایسی ہوا کہ پھر گھٹا اک چھا گئی دل پہ دلوں کے موسموں میں اک تغیر آگیا پھر جب بہاریں ہر طرف محسوس ہوتی...
  4. فلک شیر

    مجھے جینے دے........................

    فصیلِ جاں سے ذرا اُدھر خبرگاہ سے ذرا اِدھر ایک اور دنیا ہے اعراف والوں کی ہمہ دم طواف والوں کی کم اطراف والوں کی دنیا۔۔۔۔۔۔۔۔جس میں بجتا ہے ایک ساتھ تمنا کا نقارہ اور نفس کا ساز بے چاری دنیا!!! اے حُسنِ ازل!! اس دنیا کے باسی ہزار جاں سے تجھ پہ فدا بھی گھٹتی ہوئی اک صدا بھی...
  5. hani

    زندگی اک نامکمل نظم کی مانند سہی مگر -------- از : ہانی

    میں ابھی بھی مانندِ نخلِ فشاں کرنوں،مٹی، اور پانی کے معدن سے گوندھا ھوا ویسے ھی رواں دواں ھوں حالتِ متعین میں ،فطرت نے مجھے پل پل، خود کو تراشنا سکھایا وھی کرنیں،مٹی اور وھی پانی جسے یارو تم نے سماع و رقص و سیم و زر کے ھر طرف پھیلے خوابوں کے بےمراد تسلسل میں عالمِ خرابات کی حضوری میں کھو...
  6. مغزل

    معافی نامہ ----------- ایک نثم

    معافی نامہ (ایک نثم ناطقہ سے) ظلم اور پستی میں گھرے ہوئے انسانو میں معافی چاہتا ہوں، میں ایک شاعر ہوں۔۔۔ یوں میری جانب آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر کیا دیکھتے ہو میں برسوں پہلے میں اپنے احساس کا جنازہ پڑھ چکا ہوں اب صرف شہر ت کا طالب ہوں اور حالات کے کولہو سے بندھے ہوئے کسی بیل کی صورت صرف...
Top