نثر مخمور

  1. loneliness4ever

    سالی ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    مختصر مختصر سالی س ن مخمور اُس کے آنے سے میرے دل میں اُس کی یاد خوف کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ جب وہ سامنے نہیں ہوتی تو میرا دل اس کو یاد کرتا ہے اور جب میرے پاس آ جاتی ہے تو معلوم نہیں کیوں خوشی سے زیادہ خوف میرے ہر احساس کو اپنی گرفت میں جکڑ لیتا ہے اور میں اُس کے جلد جانے کی دعاﺅں میں، اُس...
  2. loneliness4ever

    تم مجھے مرنے نہیں دو گے؟؟

    س ن مخمور کے کمرے سے تم مجھے مرنے نہیں دوگے؟؟ ”الفاظ جب روٹھ جاتے ہیں تو لگتا ہے روح نے بدن کا ساتھ چھوڑ دیا ہے“ یہ کہتے ہوئے انہوں نے پھیلے ہوئے کاغذوں کوسمیٹ کر میز پر قرینے سے ایک جانب رکھ دیا اور کھلا قلم ان کاغذوں پر رکھ کر اپنی آرام کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر کرسی کے دستوں پر...
  3. loneliness4ever

    حصول ِ زندگی

    احساس کی ڈائری سے حصول ِ زندگی آج میرے رب نے مجھے جو نعمت عطا فرمائی ہے وہ کم ہو گئی ہے، ہاں کم ہو گئی ہے۔۔۔۔ کون کہتا ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمت کم ہوگئی ہے ، مگر سچ ہے وہ لمحہ بہ لمحہ کم ہوتی جا رہی ہے مجھ جیسے عاصی کے واسطے، جس کے پاس اللہ پاک کےعظیم احسان’’آقائے دوجہاں محمد صلی اللہ علیہ...
  4. loneliness4ever

    مختصر مختصر : سوال

    مختصر مختصر سوال "ماں بھوک لگ رہی ہے" بارہ سالہ ہاجرہ نے بھوک سے نڈھال ہوتے ہوئے اپنی ماں کی گود میں سر رکھ دیا. سکینہ بی بی کی آنکھوں میں ستارے امڈ آئے۔ لوگوں کے سامنے پھیلا ہوا ہاتھ ہاجرہ کے سر پر آ ٹکا. ماں تو ماں ہوتی ہے چاہے غریب کی ہو چاہے امیر کی اپنی اولاد کو کیسے تکلیف میں دیکھ...
  5. loneliness4ever

    اصلاح ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    اصلاح از س ن مخمور ”کوئی چھپے نہ چھپے میں آ رہا ہوں“ گنتی پوری کرکے بلال نے زور سے آواز لگائی اور آنکھوں پر سے ہاتھ ہٹا دئیے۔ برسات میں بھیگتے بچوں کا گروہ ”چھپن چھپائی “ کھیل رہا تھا، میں دوسری منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی بالکونی سے اُن بچوں کو کھیلتا دیکھ کر اپنے بچپن کی یادیں تازہ کر رہا...
  6. loneliness4ever

    بلا عنوان ۔۔۔ دوئم ۔۔۔۔ از س ن مخمور

    بلا عنوان عید کی شاپنگ کے لئے بازار میں مٹر گشت کرتے کرتے مجھے معلوم ہی نہیں پڑا کہ میں بنا سحری کے روزے میں کم و بیش ڈھائی گھنٹے پیدل مارچ کر چکی ہوں، کبھی ایک دکان پر تو کبھی دوسری دکان پر، مگر مطلوبہ چیزوں کی فہرست میں کمی ہونے کے بجائے فہرست طویل پر طویل ہوتی جا رہی تھی۔ اس کی وجہ سادہ سی...
  7. loneliness4ever

    مختصر مختصر : صبح

    مختصر مختصر صبح میں حامد کے پر جوش سلام کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا کیونکہ میں جانتا تھا کہ حامد اسی میز کے گرد کرسی کھینچ کر بیٹھے گا جہاں میں اور دیگر احباب بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ میرے علاوہ تمام ہی دوستوں نے حامد کا پر جوش استقبال کیا، مگر میں حامد کے آتے ہی...
  8. loneliness4ever

    سال 2016 کی آخری شام

    س ن مخمور کے کمرے سے سال 2006 کی آخری شام کی چند ساعتیں میں کمرے کی کھلی کھڑکی کو بند کرنے کے لئے آگے بڑھا مگر میرے اور کھلی ہوئی کھڑکی کے درمیان پل بھر میں گزرے ہوئے محدود وقت کی لامحدود یادیں حائل ہو گئیں اور میں یادوں کی بھول بھلیاں میں ایسا بھٹکا کہ پل بھر کی مختصر ساعتوں میں سالوں پر...
  9. loneliness4ever

    انا کے قیدی

    احساس کی ڈائری سے انا کے قیدی زندگی میں کبھی تم کبھی میں احساس کے اندھے رستے پر سحر کی تمنا لئے اپنے آپ اپنے ہی جذبوں کے ہاتھوں ہو کے مجبور اپنی انا کے اسیر رہے۔ اور یوں ہم چاہت کے سمندر کنارے پیاس سے مچلتے رہے پھر خلش اتنی بڑھی کے قدموں تلے ہمارے رستے ہم سے بچھڑ گئے، ہماری منزلیں ہم سے...
  10. loneliness4ever

    مختصر مختصر : کاش میں اندھی ہوتی

    مختصر مختصر کاش میں اندھی ہوتی میں نے ایک بار پھر آگے کی جانب سرسری نگاہ دوڑائی تو مجھے اس مرتبہ بھی کئی آنکھیں اپنے وجود میں پیوست نظر آئیں۔ میں نے گھبرا کر اپنا سر دوسری جانب گھما لیا اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔ بس کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں ویسے ہی بیٹھنے کے لئے کم جگہ میسر ہوتی ہے، اس پر...
  11. loneliness4ever

    مختصر مختصر : جھوٹ چھپائے نہیں چھپتا

    مختصر مختصر جھوٹ چھپائے نہیں چھپتا آصف بہت بڑ بولا تھا۔ نئے محلے میں آتے ہی اس نے اپنے آپ کو علاقے کے پولیس آفسر شوکت علی کا بھانجا مشہور کروا دیا، ہفتہ بھر تو خیریت سے گزرا، مگر ایک روز تو ڈھول کا پول کھلنا ہی تھا اور شامت کا مارا آصف اس وقت بغلیں جھانکنے لگا، جب اس کے پڑوسی نے ایک شخص کا...
  12. loneliness4ever

    مختصر مختصر : خوبصورت

    مختصر مختصر خوبصورت شاپنگ سینٹر سے خریداری کرکے حمید باہر نکلا تو ایک بچے نے گندے ہاتھوں سے اس کی سفید قمیض تھام کر کچھ کھلانے کا سوال کیا۔ بچے کی اس حرکت پر حمید نے اس کو بھڑک کر پرے ہٹایا تو بچہ لڑکھڑا گیا، پاس کھڑے ایک شخص نے جو ساری صورتحال دیکھ رہا تھا لپک کر اس بچے کو سہارا دیا اور بنا...
  13. loneliness4ever

    مختصر مختصر : عکس شجر

    مختصر مختصر عکس ِشجر چھ سالہ تیمور نے تہمینہ کی گرفت سے آزادی پانے کے لئے بھری محفل میں تہمینہ کو پاگل کہتے ہوئے جو زبان پر آیا کہنے لگا ’’ہر وقت بک بک کرتی رہتی ہو، پاگل!!! مجھے سکون سے جینے نہیں دیتیں ‘‘ محفل میں موجود ہر سماعت حیران تھی کہ چھوٹا بچہ کیاکچھ اپنی ماں کو روانی سے کہہ رہا...
  14. loneliness4ever

    صبح کا بھولا ۔۔۔۔ س ن مخمور

    صبح کا بھولا س ن مخمور ’’ابو ! دیتھیں میں نے ٹصویڑ میں ڑنگ بھڑے ہیں‘‘ پیاری عائشہ نے اپنی توتلی زبان میں مجھے متوجہ کیا ’’ہاں بہت اچھے ہیں بیٹی، شاندار‘‘ میں نے اس کی طرف متوجہ ہوئے بنا جان چھڑانے کے لئے جلدی سے کہا ’’عائشہ ! آپ جلدی سے اسکول کا کام کر لیں پھرمیں آپ کو کہانی سنائوں گی ۔‘‘...
  15. loneliness4ever

    تنہائی امر ہے میرے لئے

    احساس کی ڈائری سے تنہائی امر ہے میرے لئے سکون تھا کہ حاصل ہی نہیں ہو پا رہا تھا ۔۔۔ رات خاموش تھی، مگر شور میری سماعت میں مسلسل تھا۔۔۔ مجھے اپنی آواز تک سنائی نہیں دے رہی تھی، کوئی مجھ میں میری ہی ذات، میری ہی زندگی کی بات کر رہا تھا ، میں نے کہنا چاہا، اس سے رابطہ کرنا چاہا، لفظ بنانا چاہا،...
  16. loneliness4ever

    گوشئہ تنہائی سے ۔۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    جب تنہائی فقیر سے گفتگو کرتی ہے: × اللہ کے کام، اس کی حکمت سمجھو !!! آنکھیں کھولو اور دیکھو تمہارے آس پاس کئی لوگ ایسے ہونگے جو کسی مخصوص ڈاکٹر ، حکیم کی خوب تعریفیں کرتے ہونگے تو کئی ان کے برعکس مخالف سوچ رکھنے والے افراد ہونگے جو تعریف شدہ ڈاکٹر ، حکیم کے بارے میں ایسا کہتے نظر آئیں گے کہ ان...
  17. loneliness4ever

    بلا عنوان - اول ۔۔۔ از ۔۔ س ن مخمور

    بلا عنوان س ن مخمور وہ سڑک کے کنارے واقع عارضی انتظار گاہ میں میرے بائیں جانب بیٹھی تھی، میں دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مسلسل اس کو دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا، یقینا وہ بہت حسین تھی، کیونکہ نظر اس کی جانب سے ہٹنے سے انکار کر رہی تھی، دل اس سے کلام کرنے پر اصرار کر رہا تھا، مگر اس کا وقار اور...
  18. loneliness4ever

    قصہ ملک خیالستان کا

    دیوانگی قصہ ملک خیالستان کا گزشتہ دنوں اخبارات میں ایک بہت ہی اہم ہستی کا بیان نظروں سے گزرا، بیان کیا تھا، جذباتی عوام کے دل کی آواز تھا، یہ میرا نہیں بلکہ ہر قسم کے میڈیا کا خیال تھا، شہ سرخیوں میں، اہم خبروں کے طور پر اس بیان کو پیش کیا گیا اور عوام وہ بیان پڑھ پڑھ کر ، سن سن کر۔۔۔ بیان...
  19. loneliness4ever

    مدد کرنا اچھی بات ہے

    سلسلہ تربیت اطفال ’’مدد کرنا اچھی بات ہے‘‘ ہرے بھرے سے جنگل میں لمبے اور گھنے درختوں کے درمیان گھاس کے میدان میں روز دوپہر کے کھانے کے بعد تمام پرندے آپس میں پیار محبت سے خوب کھیلا کرتا تھے۔ایک دن کا ذکر ہے تمام پرندے دوپہر کے کھانے کے بعد گھاس کے میدان میں مل جل کر کھیل رہے تھے اور ان کا...
  20. loneliness4ever

    محبت ۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    محبت برستے بادل نے کہا ۔ ہوبہو مجھ جیسی ،مگر دل مطمئن نہ ہوا ۔ پربہار گلستاں سے پوچھا اس نے کہا میرے دامن میں کھلے ہر گل جیسی، مگر قرار دل کو نہ آیا۔ جستجو لہروں سے لڑتے ساحل تک لے پہنچی تو سمندر نے کہا میری آغوش کی طرح گہری ، میرا من لیکن بسمل ہی رہا، جنوں کے ہاتھوں جانے کہاں کہاں نہ...
Top