فراز احمد فراز

  1. میم الف

    تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے

    تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے پھر جو بھی در ملا ہے اُسی در کے ہو گئے پھر یوں ہوا کہ غیر کو دل سے لگا لیا اندر وہ نفرتیں تھیں کہ باہر کے ہو گئے کیا لوگ تھے کہ جان سے بڑھ کر عزیز تھے اب دل سے محو نام بھی اکثر کے ہو گئے اے یادِ یار تجھ سے کریں کیا شکایتیں اے دردِ ہجر ہم بھی تو پتھر کے ہو...
  2. نیرنگ خیال

    فراز چاہت کے صبح و شام محبت کے رات دن

    چاہت کے صبح و شام محبت کے رات دن دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن وہ شوقِ بے پناہ میں الفاظ کی تلاش اظہار کی زباں میں لکنت کے رات دن وہ ابتدائے عشق وہ آغازِ شاعری وہ دشتِ جاں میں پہلی مسافت کے رات دن سودائے آذری میں ہوائے صنم گری وہ بت پرستیوں میں عبادت کے رات دن روئے نگاراں و چشمِ...
  3. نیرنگ خیال

    فراز دشتِ افسُردہ میں اک پھول کھلا ہے سو کہاں

    دشتِ افسُردہ میں اک پھول کھلا ہے سو کہاں وہ کسی خوابِ گریزاں میں مِلا ہے سو کہاں ہم نے مدت سے کوئی ہجو نہ واسوخت کہی وہ سمجھتے ہیں ہمیں اُن سے گلہ ہے سو کہاں ہم تیری بزم سے اُٹھے بھی تو خالی دامن لوگ کہتے ہیں کہ ہر دُ کھ کا صلہ ہے سو کہاں آنکھ اسی طور برستی ہے تو دل رستا ہے یوں تو ہر زخم...
  4. بلال جلیل

    فراز سب لوگ لئے سنگ ملامت نکل آئے

    سب لوگ لئے سنگ ملامت نکل آئے کس شہر میں ہم اہل محبت نکل آئے اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہو آنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئے ہر گھر کا دیا گل نہ کرو تم کے نہ جانے کس بام سے خورشید قیامت نکل آئے جو درپاٴ پندار ہیں ان قتل گاہوں سے جاں دی کے بھی سمجھو کے سلامت نکل آئے اے ہمنفسوں کچھ تو کہو...
  5. نیرنگ خیال

    فراز ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے

    ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے کہ ہم کو دست زمانہ کے زخم کاری لگے اداسیاں ہوں‌ مسلسل تو دل نہیں‌ روتا کبھی کبھی ہو تو یہ کیفیت بھی پیاری لگے بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگر کوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے علاج اس دل درد آشنا کا کیا کیجئے کہ تیر بن کے جسے حرف غمگساری لگے ہمارے پاس...
Top